"طبیعیات" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م خودکار: خودکار درستی املا ← اس ک\1، ئے، غیر، سے، سے، اور، شے، {{دیگر نام|انگریزی= \2}}
م درستی املا بمطابق فہرست املا پڑتالگر + ویکائی
سطر 9:
 
== وجہ تسمیہ ==
[[انگریزی]] میں فزکس کا لفظ ،لفظ، [[یونانی (زبان)|یونانی]] زبان کے ''physis'' سے آیا ہے جس کے معنی فطرت یا طبیعہ کے ہوتے ہیں۔ طبیعہ سے مراد [[کائنات]] کی ہر وہ شے ہوتی ہے کہ جو انسان کے اختیار یا تضبیط سے باہر ہو (یا کم از کم اس وقت رہی ہو جب سے اس لفظ کی ان معنوں میں استعمال کی اصطلاح رائج ہوئی) اور اسی [[عربی زبان|عربی]] لفظ طبیعہ سے آج کا مروجہ لفظ برائے فزکس یعنی طبیعیات ماخوذ ہے۔ بالکل اسی نام کی مناسبت سے طبیعیات ایک ایسا سائنسی علم ہے کہ جس میں فطرت و طبیعہ کے ان بنیادی قوانین پر تحقیق کی جاتی ہے کہ جو اس کائنات کے نظم و ضبط کو برقرار رکھے ہوئے ہیں۔
 
== تاریخ ==
سطر 15:
=== قدیم طبیعیات ===
 
[[فلکیات]] فطری سائنس میں سب سے قدیم ہے۔3000 قبل مسیح کی تہزیبوں جن میں [[سمیری]] تہزیب، قدیم مصری تہزیب اور وادئ سندھ کی تہزیبیں شامل ہیں کو سورج، چاند اور ستاروں کی حرکت کے متعلق بنیادی سمجھ بوجھ اور پیش گویانہ علم تھا۔ اس زمانے میں سورج، چاند، ستاروں کی پرستش کی جاتی تھی اور انہیں خدا کا درجہ دیا جاتا تھا۔ ان مظاہر کی وضاحت غیر سائنسی تھی اور ان میں دلائل کا فقدان تھا لیکن یہی ابتدائی مشاہدات جدید فلکیات کی بنیاد بنی۔ مشہور تاریخ دان اسگر آبو کے مطابق مغربی فلکیات کی بنیاد [[بین النہرین]] ہوسکتی ہے اور علوم دقیقہ میں تمام مغربی جدوجہد بابلی فلکیات سے نسل در نسل منتقل ہوئی ہیں۔ مصری [[فلکیات دانوں]] نے ایسی یاد گاروں کو چھوڑا جس پر [[اجرام فلکی]] کی حرکت اور ستاروں کے جھرمٹوں کے بارے میں معلومات محفوظ تھیں۔ یونانی شاعر ہومر نے بھی اپنی شاعری میں اجرام فلکی کےمتعلقکے متعلق لکھا بعد کے یونانی ماہرین فلکیات نے [[نصف کرہ شمالی]] کے ستاروں کے جھرمٹوں کے نام مہیا کیے جو اب تک استعمال ہو رہے ہیں۔
 
=== فطری فلسفہ ===
طبیعیات علم کے قدیم ترین شعبوں میں شمار کیا جاتاہے اور اس کا آغاز علم [[فلسفہ]] سے ہوا ہے۔ یعنی شروع میں مظاہر فطرت کی توضیح و تشریح علم فلسفہ کا ہی حصہ تھا جو بعد میں فطری فلسفہ کہلانے لگا۔بعدلگا۔ بعد ازاں اس کو [[علوم فطریہ]] کہا جاتا رہا حتٰی کہ طبیعیات کا جدید تصور رائج ہو گیا۔ فطری فلسفہ کی ابتدا ۴۸۰ ق م سے ۶۵۰ ق م میں [[یونان]] کے یونان کھن کے دور سے ہوئی جب قبلِ ارسطو فلسفیوں نے فطری مظاہر کی غیر فطری طریقے سے وضاحت کو مسترد کر دیا اور دعویٰ کیا کہ ہر واقعہ کی کوئی فطری وجہ ہوتی ہے انہوں نے ہر واقعہ کی [[منطق]] اور مشاہدے سے تصدیق کی تجویز پش کی یہی وجہ ہے کہ ان کےکئیکے کئی مفروضات تجربات میں کامیاب ثابت ہوئے جیسا کہ جوہری مفروضہ جو تقریباً ۲۰۰۰ سال بعد درست ثابت ہو کر جوہری نظریہ بنا ان فلسفیوں میں مشہور یونانی فلسفی [[تھالس]] بھی شامل تھا.تھا۔ جوہری نظریہ سب سے پہلے یونانی فلسفی لئوکیپوس اور اس کے شاگرد [[دیموقراطیس]] نے تجویز کیا.کیا۔
 
=== قرون وسطی کی اسلامی دنیا میں طبیعیات ===
 
قرونِ وُسطیٰ کے مسلمان سائنسدانوں میں سے [[ابن سینا]]، [[الکندی]]، [[نصیر الدین طوسی]] اور [[ملا صدرا]] کی خدمات طبیعیات [[میکانیات]] اور [[حرکیات (طبیعیات)|حرکیات]] کے فروغ میں اِبتدائی طور پر بہت اہمیت کی حامل ہیں۔ بعد اَزاں [[محمد ابن زکریا الرازی]]، [[البیرونی]] او ر [[ابو البرکات البغدادی]] نے اُسے مزید ترقی دی۔ الرازی نے علمِ [[کائنات|کائینات]] کو خاصا فروغ دیا۔ البیرونی نے [[ارسطو]] کے کئی طبیعیاتی نظریات کو ردّ کیا۔ البغدادی کی کتاب ’کتاب المعتبر‘ قدیم فزکس میں نمایاں مقام رکھتی ہے۔ [[حرکت (طبیعیات)|حرکت]] اور سمتی رفتار کی نسبت البغدادی اور ملاصدرہ کے نظریات و تحقیقات آج کے سائنسدانوں کے لیے بھی باعثِ حیرت ہیں۔ پھر [[ابن الہیثم]] نے علم پیمائش، کرہ ہوائی،[[کثافت]]، اوزان، سمتی رفتار، [[کشش ثقل]] اور [[زمان و مکاں]] جیسے موضوعات اور تصورات کی نسبت بنیادی مواد فراہم کر کے علمِ طبیعیات کے دامن کو علم سے بھر دیا۔ اِسی طرح میکانیات اور حرکیات کے باب میں بھی ابن سینا اور ملا صدرہ نے نمایاں خدمات سراَنجام دیں۔ ابنُ الہیثم کی ’کتابُ المناظر نے اِس میدان میں گرانقدر علم کا اِضافہ کیا۔ ابنِ باجّہ نے بھی حرکیات میں نمایاں علمی خدمات اِنجام دیں۔ اُنہوں نے ارسطو کے نظریۂ رفتار کو ردّ کیا۔ اِسی طرح ابنِ رشد نے بھی اِس علم کو ترقی دی۔ اِن مسلم سائنسدانوں نے [[گلیلیو گلیلی|گلیلیو]] سے بھی پہلے [[قوتِ ثقل]] کی خبر دِی مگر اُن کا تصوّر دورِ حاضر کے تصوّر سے قدرے مختلف تھا۔ اِسی طرح معیار حرکت کا تصوّر بھی اِسلامی سائنس کے ذرِیعے مغربی دُنیا میں متعارف ہوا۔ [[ثابت بن قرہ]] نے لیور/[[بیرم]] پر پوری کتاب لکھی، جسے مغربی تاریخ میں لبر کراٹونس کے نام سے جانا جاتا ہے۔ بغداد کے دِیگر مسلم سائنسدانوں نے تاریخ کے کئی میکانکی آلات اور پرزہ جات وغیرہ پر بہت زیادہ سائنسی مواد فراہم کیا۔ علم [[بصریات]] کے میدان میں تو اِسلامی سائنسی تاریخ کو غیر معمولی عظمت حاصل ہے۔ بقول [[پروفیسر آرنلڈ]] اِس میدان میں چوتھی صدی ہجری کے ابنُ الہیثم اور [[کمال الدین محمد الفارسی]] کی سائنسی خدمات نے پچھلے نامور سائنسدانوں کے علم کے چراغ بجھادیئے۔ ابنُ الہیثم کی معرکۃُ الآراء کتاب آن آپٹکس آج اپنے لاطینی ترجمہ کے ذرِیعے زندہ ہے۔ اُنہوں نے تاریخ میں پہلی مرتبہ [[عدسہ (بصریات)|عدسہ]] کی کلاں نمائی طاقت کو دریافت کیا اور اِس تحقیق نے مکبر عدسہ کے نظریہ کو اِنسان کے قریب تر کر دیا۔ ابنُ الہیثم نے ہی یونانی نظریۂ بصارت کو ردّ کر کے دُنیا کو جدید نظریۂ بصارت سے رُوشناس کرایا اور ثابت کیا کہ روشنی کی شعاعیں آنکھوں سے پیدا نہیں ہوتیں بلکہ بیرونی اَجسام کی طرف سے آتی ہیں۔ اُنہوں نے پردۂ بصارت کی حقیقت پر صحیح طریقہ سے بحث کی اور اُس کا عصب بصری اور دِماغ کے ساتھ باہمی تعلق واضح کیا۔ الغرض ابنُ الہیثم نے بصریات کی دُنیا میں اِس قدر تحقیقی پیش رفت کی کہ اقلیدس اور کیپلر کے درمیان اُس جیسا کوئی اور شخص تاریخ میں پیدا نہیں ہوا۔ بلکہ حقیقت یہ ہے کہ وُہی جدید بصریات کے بانی کا درجہ رکھتے ہیں۔ اُن کے کام نے نہ صرف وٹیلو روجر بیکون اور پیکہام جیسے قدیم سائنسدانوں کو ہی متاثر کیا بلکہ دورِ جدید میں [[کیپلر]] اور نیوٹن کے کام بھی اُن سے خاصے متاثر نظر آتے ہیں۔ مزید برآں اُن کا نام روشنی، سمتی رفتار، عدسہ، فلکیاتی مشاہدات، [[موسمیات]] اور تاریک عکسالہ/کیمرا وغیرہ پر تاسیسی شان کا حامل ہے۔ اِسی طرح [[قطب الدین شیرازی]] اور [[القزوینی|القزوِینی]] نے بھی اِس میدان میں گرانقدر خدمات اِنجام دی ہیں۔ <ref>https://mantiq.pk/article/109</ref>
 
=== کلاسیکی طبیعیات ===