"عبد العزیز الحلوانی" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م خودکار: خودکار درستی املا ← سے، فقہا، سے، غیر
م درستی املا بمطابق فہرست املا پڑتالگر + ویکائی
سطر 4:
== حلوانی کی نسبت ==
کنیت ابو محمد، لقب [[شمس الائمہ]] ہے۔ فقہ حنفی کے بہت بڑے فقیہ حلوانی حلوا فروخت کرنے کی طرف نسبت ہے اور بعض اوقات [[حلوائی]] کہا جاتا ہے۔ [[بخارا]] میں اپنے وقت کے حنفیہ کے امام تھے۔ <br />
ان کے والد بہت مفلس اورتنگدست تھے اور مٹھائی بنا کر بیچا کرتے تھے ان کی عادت تھی کہ اکثر وبیشتر فقہا کرام کو مٹھائیاں وغیرہ بھیجتے رہتے تھے اوران سے عرض کرتے کہ بس میرے بیٹے کے لیے دعا فرمایا کریں۔ ان کی سخاوت ،سخاوت، حسن عقید ت اورگریہ وزاری کا نتیجہ یہ نکلا کہ ان کے بیٹے نے علم کے اعلیٰ مدارج کو طے کیا اوروہ اپنے وقت کے مایہ ناز عالم ثابت ہوئے جو شمس الائمہ حلوانی کہلائے<ref>راہِ علم مؤلف: شیخ الاسلام ابراہیم زرنوجی،صفحہ73</ref>
علامہ ذہبی، سیراعلام النبلاء میں امام حلوانی کاتذکرہ کرتے ہوئے لکھتے ہیں: ان سے [[امام سرخسی|شمس الائمہ سرخسی]]، فخرالاسلام بزدوی اور ان کے بھائی [[صدر الاسلام]] نے علم حاصل کیا <ref>سیراعلام النبلا</ref>
== علمی مقام ==
ابن کمال پاشا نے آپ کو مجتہدین فی المسائل میں شمار کیا ہے۔فقہہے۔ فقہ آپ نے حسین ابی علی نسفی شاگردی ابی بکر محمد بن فضل تلمیذ عبداللہعبد اللہ سبذ مونیس ے حاصل کی اور حدیث کو ابی شعیب صالح بن محمد بن صالح بن شعیب اور مجازی اور ابی سہل احمد بن محمد بن مکی الانماطی اور ابا اسحٰق رازی اور اسمٰعیل بن محمد زاہد اور عبداللہعبد اللہ بن محمد کلا باذی اور عبداللہعبد اللہ بن حسین کتاب اور حافظ محمد بن احمد غنجا رو غیر ہ سے سنا اور روایت کیا اور امام طحطاوی کی شرح معانی الآثار کو ابی بکر محمد بن عمر بن حمدان سے روایت کیا اور آپ سے شمسل لائمہ بکر زنجری اور محمد بن علی والد شمس الائمہ بکر زنجری اور شمس الائمہ محمد سرخسی اور ابی بکرمحمد بن حسین اور فخر الاسلام علی بن محمد بن حسین بزدوی اور ان کے بھائی صدر الاسلام ابو الیسر محمد بن محمد اور قاضی جمال الدین ابو نصر احمد بن عبد الرحمٰن وغیرہ نے تفقہ اور روایت کیا،حافظ الحدیث ابو محمد عبد العزیز بن محمد نخشبی اپنی معجم شیوخ میں آپ کو اپنے شیوخ میں بیان کر کے کہتے ہیں کہ میں نے آپ سے آپ کی تمام امالی سنی ہیں۔
== تصنیفات==
ان کی تصنیفات یہ ہیں؛