"فریب ِحس" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م خودکار: خودکار درستی املا ← سے، ئے، سے
م درستی املا بمطابق فہرست املا پڑتالگر + ویکائی
سطر 2:
'''فریب ِحس''' (Illusion) ایک ایسی کیفیت کو کہا جاتا ہے کہ جس میں [[انسان]] کی کوئی ایک یا زائد [[حس|حسیں (sensations)]] اپنا فعل درست ادا نہ کرپائیں اور کسی ایک احساس کا دوسرے احساس سے دھوکا یا فریب کھا جائیں۔ اہم بات یہ ہے کہ فریب حس کی کیفیت میں کوئی [[منبہ|بیرونی محرک (stimulus)]] ضرور موجود ہوتا ہے اور وہ حس اس کو غلط طور پر محسوس کرتی ہے یا یوں کہہ لیں کہ فریب یا دھوکا کھا جاتی ہے۔ اس کی ایک مثال [[صحرا]] میں [[سراب]] کو دیکھنا ہے جس میں ایک بیرونی محرک یعنی [[روشنی]] کی [[موج]]یں موجود تو ہوتی ہیں لیکن [[بصارت (حس)|نظر]] کی حس ان سے دھوکا کھا کر [[ریت]] کو [[پانی]] کے طور پر پیش کرتی ہے۔ عام طور پر اس کیفیت میں سب سے زیادہ ملوث ہونے والی حس [[بصارت (حس)|بصارت (vision)]] کی ہوا کرتی ہے اور اس قسم کے فریب حس کو [[فریب نظر ]]بھی کہا جاتا ہے۔
 
فریب حس کی کیفیت، [[خطائے حس|خطاۓ حس (Hallucination)]] سے بالکل الگ چیز ہے ،ہے، خطائے حس میں بھی کوئی حس اپنا کردار درست ادا نہیں کر پاتی مگر اس کیفیت میں حس کی تحریک کے لیے کوئی [[منبہ|بیرونی محرک (stimulus)]] موجود نہیں ہوتا ہے اور بلا کسی بیرونی محرک کے ہی [[دماغ]] میں اس محرک (مثلا [[آواز]] یا [[بو (زبان)|بو]] وغیرہ) کا احساس اجاگر ہوجاتا ہے، خطائے حس کو عموما{{دوزبر}} [[نفسیات]] میں ایک شدید [[ذھان|ذہانی (psychotic)]] کیفیت یا مرض کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے۔
 
==مزید دیکھیے==