"یوم اقبال" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م خودکار: خودکار درستی املا ← سے، سے، قائد اعظم، طلبہ
م درستی املا بمطابق فہرست املا پڑتالگر + ویکائی
سطر 17:
}}
 
ہر سال 9 نومبر کو پورے [[پاکستان]] میں شاعرمشرق علامہ [[محمد اقبال]] کے یوم پیدائش کو '''یوم اقبال''' کے طور پر منایا جاتا ہے۔ علامہ اقبال کی شہرت جہاں مسلمانوں کے موجودہ دور میں مصلحانہ کردار کی تھی وہیں قیامِ پاکستان میں ایک ممتاز شخصیت کی تھی کیونکہ انہوں نے اپنے خطبۂ الٰہ آباد میں مسلمانوں کی الگ مملکت کا پورا نقشہ پیش کر دیا تھا اور پھر[[محمد علی جناح]] کو جو مستقل طور پر لندن کوچ کر گئے تھے‘ خط لکھ کر ہندوستان واپس آنے اور مسلمانوں کی قیادت کرنے کی ترغیب دی تھی۔ یہی وجہ تھی کہ انکے انتقال پر تعزیتی بیان میں [[محمد علی جناح]] نے اعتراف کیا کہ ان کے لیے اقبالؒ ایک رہنماء بھی تھے‘ دوست بھی اور فلسفی بھی تھے‘ جو کسی ایک لمحہ کے لیے بھی متزلزل نہ ہوئے اور چٹان کی طرح ڈٹے رہے۔ <ref>http://urdunama.org/forum/viewtopic.php?t=3772</ref>
 
بھارت میں علامہ اقبال کو شاعر مشرق، ادیب، مفکر، فلسفی اور مسلمانوں کو جگانے والی شخصیت کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔ ان کی ولادت کے موقع پر بھارت میں بھی یوم اقبال یا اقبال ڈے کے نام سے انعقاد کیا جاتا ہے۔
 
اس موقع کی اہمیت کے پیش نظر نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان، شاہراہ قائد اعظم میں تقریبات یوم اقبال کے سلسلے میں سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبہ و طالبات کے مابین انعامی مقابلۂ مصوری بعنوان ’’علامہ محمد اقبال اور علم کی شمع‘ علامہ محمد اقبال اور شاہین‘ علامہ محمد اقبال اور قلم‘‘ منعقد کرتے ہیں اور اسی طرح کے مقابلے ملک کے دیگر حصّوں میں کئی دیگر تنظیموں، اسکولوں،کالجوں اور یونیورسٹیوں کی جانب سے بھی منعقد کیے جاتے ہیں۔ <ref>http://www.nawaiwaqt.com.pk/lahore/18-Nov-2014/341474</ref>
 
==حوالہ جات==