"فیروز خان (بھارتی اداکار)" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م خودکار: خودکار درستی املا ← سے، سے، ابتدا
سطر 4:
 
== فلمی زندگی ==
فلمی کریئر کی ابتداءابتدا دوسرے درجے کی فلموں میں بطور معاون اداکار کے شروع کی تھی لیکن فلم اونچے لوگ میں ان کی اداکاری کو کافی سراہا گیا اور انہیں اوّل درجے کی فلمیں ملنے لگیں۔فلم آدمی اور انسان میں انہیں ان کی اداکاری کے لیے بطور معاون اداکار پہلا فلم فیئر ایوارڈ بھی ملا۔
== ہدایتکاری ==
خان نے خود کو محض اداکاری تک محدود نہیں رکھا انہوں نے فلمیں بھی پروڈیوس کیں اور ہدایت کاری کےمیدان میں بھی اپنا لوہا منوا لیا۔ اگر یوں کہا جائے کہ بہ حیثیت ہدایت کار اور فلمساز وہ زیادہ کامیاب تھے تو یہ کچھ غلط نہیں ہو گا۔انیس سو اسی میں انہوں نے فلم قربانی بنائی یہ فلم ان کے کرئیر کی سب سے کامیاب اور باکس آفس ہٹ فلم تھی اس میں انہوں نے پاکستانی گلوکارہ نازیہ حسن سے ایک گیت گوایا ’آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے تو بات بن جائے‘ یہ نغمہ بہت ہی مقبول ہوا۔اس فلم کے بعد انہوں نے کئی کامیاب فلمیں بنائیں۔انیس سو چھیاسی میں انہوں نے جانباز بنائی۔اس کے بعد فلم دیا وان جو بہت ہی مقبول ثابت ہوئی اس فلم میں انہوں نے ونود کھنہ کے ساتھ اداکاری بھی کی۔ونود کھنہ کے ساتھ ان کی یہ دوسری کامیاب فلم تھی پہلی فلم قربانی تھی۔لیکن ان کی فلم یلغار کے بعد انہوں نے فلمسازی سے بریک لے لیا۔