"قطب شمالی" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م خودکار: خودکار درستی املا ← سے، گزارا، تہ، سے
م درستی املا بمطابق فہرست املا پڑتالگر + ویکائی
سطر 5:
# جغرافیائی قطب شمالی
# مقناطیسی قطب شمالی
# ارضی۔مقناطیسیارضی۔ مقناطیسی قطب شمالی
# سماوی قطب شمالی
# بعید ترین قطب شمالی
سطر 16:
 
== مقناطیسی قطب شمالی ==
مقناطیسی شمالی قطب [[زمین]] کا وہ مقام ہے جس کی طرف [[قطب نما]] اشارہ کرتا ہے۔ قطب نما صحیح شمال کی طرف اشارہ نہیں کرتا بلکہ کچھ انحراف کرتا ہے۔ یہ وہ نقطہ ہے جس پر زمین کا [[مقناطیسی میدان]] عموداً نیچے کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ زمین کا مقناطیسی میدان مثالی نہیں ہے یعنی اگر ہم اکی فرضی لکیر مقناطیسی قطب شمالی سے [[قطب جنوبی#مقناطیسی قطب جنوبی|مقناطیسی قطب جنوبی]] کی طرف کھینچیں تو وہ ایک خطِ مستقیم نہیں ہوگا۔ زمین کے مقناطیسی میدان میں تبدیلیاں آتی رہتی ہیں اس لیے مقناطیسی شمالی قطب ایک مقام پر قائم نہیں رہتا اور بدلتا رہتا ہے۔ آج کل یہ مقام {{ر}} °82.7 شمال°114.4 {{ڑ}} مغرب میں ہے جو حقیقی شمالی قطب (جغرافیائی) سے دور ہے اور چالیس کلومیٹر سالانہ حرکت میں ہے۔ یہ حرکت بیسویں صدی کے شروع میں نو کلومیٹر سالانہ تھی اور بیسویں صدی میں مقناطیسی شمالی قطب اپنی جگہ سے 1100 کلومیٹر حرکت کر چکا ہے۔ قطب نما کی سوئی اس کی طرف رخ کرتی ہے مگر مسئلہ اتنا بھی سیدھا نہیں کیونکہ اصل مقناطیسی شمالی قطب کی جگہ سوئی علاقائی مقناطیسی شمالی قطب کی طرف اشارہ کرتی ہے جومقناطیسی قطب شمالی کے رخ سے تھوڑا سا انحراف کرتی ہے۔ اس کو [[مقناطیسی انحراف]] کہتے ہیں۔ یہ مقناطیسی انحراف ہر علاقہ میں مختلف ہوتا ہے۔ بعض مقامات پر انحراف صفر ہوتا ہے ۔ہے۔ اگر ہم صفر انحراف رکھنے والے مقامات کو ایک فرضی خط سے ملائیں تو اسے [[خطِ لاانحرافی]] کہیں گے۔ یہاں یہ بات یاد رہے کہ جسے ہم مقناطیسی قطب شمالی کہہ رہے ہیں وہ اصل میں مقناطیسی میدان کا جنوبی قطب ہوگا کیونکہ مخالف سمتیں ایک دوسرے سے کشش محسوس کرتی ہیں یعنی مقناطیسی حساب سے اصل میں زمین کا مقناطیسی قطب شمالی مقناطیسی میدان کا جنوبی قطب اور زمین کا مقناطیسی قطب جنوبی اصل میں اس کے مقناطیسی میدان کا شمالی قطب ہوگا۔
 
== ارضی۔مقناطیسیارضی۔ مقناطیسی قطب شمالی ==
زمین کا مقناطیسی میدان مثالی نہیں ہے۔ اگر زمین کے مقناطیسی شمالی قطب اور مقناطیسی جنوبی قطب کو ایک فرضی لکیر سے ملایا جائے اور اس لکیر کو زمین کے مرکز سے گزارا جائے تو ایک خطِ مستقیم نہیں بنتا۔ لیکن اگر ایسا خطِ مستقیم زمین کے مرکز سے گزارا جائے جو زمین کے مقناطیسی میدان کی بہترین ممکنہ انداز میں نمائندگی کر سکے تو وہ زمین کے شمال میں زمین کی سطح سے جہاں ٹکرائے گا اسے ارضی۔مقناطیسیارضی۔ مقناطیسی قطب شمالی کہیں گے۔ یہ اپنی جگہ بدلتا رہتا ہے۔ 2005 میں یہ {{ر}} °79.74 شمال اور°71.78 {{ڑ}} مغرب میں واقع ہے یعنی جغرافیائی قطب شمالی سے کافی دور ہے اور [[گرین لینڈ]] کے قریب ہے۔
 
== سماوی قطب شمالی ==
زمین کی محوری گردش کے سبب ہمیں یوں محسوس ہوتا ہے کہ آسمان پر ستاروں کا جھرمٹ اکٹھا مشرق سے مغرب کی طرف حرکت کرتا ہے اور چوبیس گھنٹوں بعد پہلی حالت میں آ جاتا ہے۔ زمین جس فرضی لکیر کے ارد گرد اپنی محوری گردش کرتی ہے وہ لکیر فرضی طور پر آسمان میں ستاروں کے جھرمٹ کو جہاں ٹکراتی ہے اسے سماوی قطب شمالی کہتے ہیں۔ سماوی قطب شمالی [[قطبی ستارہ]] (Polaris) کے بالکل قریب ہے۔ اسی لیے قطبی ستارہ سے جغرافیائی شمال کی سمت بخوبی معلوم ہو سکتی ہے۔قطبیہے۔ قطبی ستارہ اور جغرافیائی شمال میں صرف بیالیس ڈگری دور ہے یعنی تقریباًً سماوی قطب شمالی پر ہے۔
 
== بعید ترین قطب شمالی ==