"لوقا کی انجیل" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
گروہ زمرہ بندی: حذف از زمرہ:عہد نامہ جدید
م درستی املا بمطابق فہرست املا پڑتالگر + ویکائی
سطر 9:
== تعارف و مندرجات ==
مقدّس لوقا کے مطابق لکھی گئی انجیل نئے عہدنامہ کی تیسری کتاب ہے۔ یہ متوافقہ انجیلی بیانات میں سے بھی ایک ہے اور مواد کے اعتبار سے سب سے بڑی انجیل ہے۔
لوقا نے اس انجیل میں یسوع مسیح کو دنیا کے منجی اور کامل انسان کے طور پر پیش کیا ہے۔ وہ یسوع کے ایک کنواری سے پیدا ہونے کے واقعہ سے اس انجیل کی ابتدا کرتا ہے۔اسہے۔ اس بارے میں جو تفصیلات اس نے بہم پہنچائی ہیں وہ ہمیں کہیں اور نہیں ملتیں۔ پھر وہ [[گلیل]] میں یسوع کی خدمت اور اس کے بعد آپ کی یروشلم کی مسافرت کا حال کافی تفصیل سے بیان کرتا ہے۔ آخر میں یسوع کی صلیبی موت کے بعد آپ کے پھر سے زندہ ہو جانے پر آپ کے شاگرد خوشی مناتے اور آسمان سے نازل ہونے والی قوت یعنی پاک روح کا انتظار کرتے دکھائی دیتے ہیں۔<br>
جہاں متی رسول اپنی انجیل میں یسوع کو بطور مسیح اور مرقس رسول آپ کو خدا کے خادم کے طور پر پیش کرتے ہیں وہاں لوقا آپ کو ایک ایسے انسان کامل اور خداوند کے طور پر پیش کرتا ہے جس کا سلسلہ نسب آدم تک پہنچتا ہے۔ (باب 3 آیت 28 تا 38)<br>
یسوع تاریخ عالم کے عظیم افراد میں شمار ہوتے ہیں۔ لوقا آپ کو واقعات کا محور قرار دیتا ہے۔ یسوع کی تعلیم، آپ کے اعمال، آپ کی صلیبی موت اور آپ کے مردوں میں جی اٹھنے سے آپ کی جلالی عظمت کو ظاہر کرتا ہے۔