"ملیریا" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
درستی
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
م درستی املا بمطابق فہرست املا پڑتالگر + ویکائی
سطر 1:
'''ملیریا''' یا '''باری کا بخار''' [[مچھر]] سے پھیلنے والا ایک [[متعدی مرض]] ہے جو یک [[خلیہ|خلوی]] جسم کے [[جراثیم|جرثومے]] [[پلازموڈیم]] کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے۔ یہ بیماری [[دُنیا|دنیا]] بھر میں پائی جاتی ہے، جس میں خصوصاً امریکی، ایشیائی اور افریقی ممالک شامل ہیں۔ ہر سال پوری دنیا میں 500 - 350 ملین افراد ملیریا کا شکار ہوتے ہیں۔<ref>{{حوالہ جال| مصنف = | ربط =http://www.cdc.gov/malaria/facts.htm | تاریخ اشاعت = | عنوان =ملیریا بارے حقائق| ترجمہ عنوان = | ناشر =سینٹر برائے علاج و تدارک متعدی امراض | زبان = }}</ref> اسی طرح ہر سال 1 سے 3 ملین افراد ملیریا کے مرض میں مبتلا ہو کر ہلاک ہو جاتے ہیں، جن میں زیادہ تعداد افریقی صحرائی علاقوں کے بچوں کی ہے۔ <ref>{{حوالہ کتاب | نام = ملیریا کی دنیا میں حقیقت| مصنف =سنو آر ویو | صفحہ = | صفحات = | باب = | ناشر =نیچر میگزین| جلد = | مقام اشاعت = | تاریخ اشاعت = | سال اشاعت =2005ء }}</ref> دنیا بھر میں ملیریا کی وجہ سے ہلاک ہونے والے 90 فیصد افراد کا تعلق افریقی ممالک سے ہوتا ہے۔
 
ملیریا کے پھیلاؤ کی وجوہات کو عام طور پر [[غربت]] سے جوڑا جاتا ہے اور یہ بیماری متاثر ہونے والی [[آبادی]] میں بلاشبہ غربت کی شرح میں اضافے کا باعث بھی ہے اور ترقی پزیر ممالک کی معیشت کی نمو میں بڑی رکاوٹ سمجھی جاتی ہے۔<ref>{{حوالہ جال| مصنف = | ربط =http://ftp.iza.org/dp2997.pdf|format=PDF | تاریخ اشاعت = | عنوان = ملیریا: بیماری کے اثرات اور آمد میں دراز مدتی فرق| ترجمہ عنوان = | ناشر =مزدوروں کے بارے میں مشاہدے کا ادارہ | زبان = }}</ref>