"وائرس" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
←‏top: درستی املا
م درستی املا بمطابق فہرست املا پڑتالگر + ویکائی
سطر 1:
{{ابہام}} [[وائرس (ضد ابہام)]]
'''وائرس''' ایک [[زیر خوردبینی]] مـجـبـر (obligatory) طفیلی ذرہ ہے، مـجـبـر کے معنی لازمی کے ہیں یعنی وائرس کو زندگی برقرار رکھنے کے لیے کسی خلیہ میں طفیلی کے طور رہنا لازمی ہے۔ وائرس حیاتی اجسام میں عدویئت (انفیکشن) پیدا کرتا ہے۔ وائرس کا لفظ دراصل لاطینی اور اس سے قبل یونانی سے آیا ہے جس کا مفہوم زہر ہے۔ وائرس آزاد زندگی قائم نہیں رکھـ سکتے اور یہ صرف کسی دوسرے جاندارخلیہ کا [[ڈی این اے]] یا [[آراین اے]] استعمال کرکے ہی اپنی تکرار (رپلیکیشن) کرسکتے ہیں ،ہیں، اسی لیے انکو [[مجبردرون خلیاتی طفیلی|مـجـبـر درون خلیاتی طفیلیات]] (obligatory intracellular parasites) کہا جاتا ہے۔ وائرسوں میں وہ خلیاتی مشینری نہیں ہوتی جس کے ذریعہ یہ [[لحمیاتی ترکیب]] (پروٹین سنتھیسس) کرسکیں اور اپنی تکرار (اپنی تعداد میں اضافہ) کا عمل مکمل کرسکیں۔ وائرس ،وائرس، [[بدائی المرکز|بِدائِی المرکز]] (prokaryotic) اور [[حقیقی المرکز]] (eukaryotic) دونوں طرح کے خلیات میں انفیکشن (بیماری) پیدا کرتے ہیں۔ بدائی المرکز خلیات (بیکٹیریا) میں عدویئت پیداکرنے والے وائرسوں کو [[عاثـيہ]] (ج: عاثیات / bacteriophage) بھی کہا جاتا ہے۔
{{فطرت کے عناصر}}