"وزیر خان" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م حوالہ جات/روابط کی درستی
م خودکار: خودکار درستی املا ← سے، سے، کیے
سطر 3:
'''حکیم شیخ علیم الدین انصاری''' جو عام طور پر '''[[نواب وزیر خان]]''' کے نام سے جانے جاتے ہیں مغلیہ دور میں [[لاہور]] شہر کے گورنر تھے۔ وہ آبائی طور پر [[چنیوٹ]] کے رہنے والے تھے۔ ان کا خاندان چنیوٹ سے ہجرت کر کے لاہور آباد ہو گیا تھا<ref>For other family connections in Lahore also see the articles on [[Fakir Khana]] and [[Hakim Ahmad Shuja]]</ref>۔ وزیر خان کو لاہور میں تعمیر کی گئی [[مسجد وزیر خان]] کے لیے جانا جاتا ہے، جو فن کا ایک اعلیٰ نمونہ ہے۔
حکیم صاحب ایک انتہائی عالم فاضل اور پڑھے لکھے انسان تھے۔ انہیں فن طب میں بڑی مہارت حاصل تھی اور اس کے ساتھ ساتھ عربی، فارسی اور فلسفہ پر بھی گہری نظر تھی۔ فن طب ہی کے باعث ان کی رسائی مغل دربار تک ہوئی اور عہد شاہ جہانی میں [[دیوان]]، [[بیوتات]] اور نواب وزیر خان جیسے القابات حاصل کئے۔کیے۔ شاہی خاندان کے خاندانی طبیب ہونے کے ساتھ ساتھ وہ گورنر پنجاب کے عہدے تک بھی پہنچے۔
حکیم صاحب پنجاب کے ایک قدیمی شہر چنیوٹ میں پیدا ہوئے۔ ان کی جائے پیدائش تو ان کی وجہ سے زمانے بھر میں تو معروف ہوئی ہی تھی کہ انہوں نے گجرات کے قریب ایک نئے شہر کی بنیاد رکھی جو آج بھی وزیر آباد کے نام سے زمانے بھر میں جانا جاتا ہے۔ ان کی بہت ساری تعمیرات شہر لاہور میں شاہی حمام، مسجد نواب وزیر خان خورد اور مسجد وزیر خان کی شکل میں دکھائی دیتی ہیں۔ اس کے علاوہ ان کی تعمیرات کے نشان چنیوٹ اور وزیر آباد میں بھی دیکھنے کو ملتے ہیں۔
ملا محمد صالح کمبوہ نے ’’عمل صالح‘‘ میں جب عہد شاہ جہانی کے معروف حکماء اور جراحوں کے بارے میں تحریر کیا تو انہوں نے حکیم علیم الدین کا تذکرہ (ص 569 ) پر یوں کیا ہے۔