"وسط ایشیا" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
م درستی املا بمطابق فہرست املا پڑتالگر + ویکائی
سطر 19:
وسط ایشیا کے مغربی حصے کے بیشتر علاقے پر دنیا کے دو عظیم صحرا [[کاراکم]] اور [[کیزل کم]] پھیلے ہوئے ہیں۔ مشرق میں بلند و بالا پہاڑی سلسلے [[سلسلہ کوہ ہندوکش|ہندو کش]]، [[تین شان]] اور [[سلسلہ کوہ پامیر|پامیر]] ہیں۔ چند دریا صحرا میں سے گذرتے ہیں جن میں [[دریائے جیحوں|آمو دریا]] بھی شامل ہے جو پامیر میں سے نکلتا ہوا سکڑتے ہوئے [[بحیرہ ارال]] میں جا گرتا ہے۔
 
بحیرہ ارال جو کسی زمانے میں دنیا کی چوتھی سب سے بڑی جھیل تھا اب 1960ء کے مقابلے میں صرف 40 فیصد رہ گیا ہے۔ اس کی بڑی وجہ اس میں گرنے والےدریاؤںوالے دریاؤں میں سے نہروں کو نکال کر بڑے پیمانے پر زمینوں کو قابل کاشت بنانا تھا جس سے اس جھیل میں پانی کے ذرائع ختم ہو کر رہ گئے اور یہ روز بروز سکڑتی چلی گئی اور کم پانی بھی شدید گرمی کے باعث بخارات میں تیزی سے تبدیل ہو رہا ہے۔ اب عالمی توجہ کے بعد اس قدرتی ورثے کی حفاظت کا منصوبہ تشکیل دیا گیا ہے جس سے اس عظیم جھیل میں، جو اپنے وسیع حجم کے باعث سمندر بھی کہلاتی ہے، دوبارہ پانی بھرنا شروع ہو گیا ہے۔
[[کاراکم]] کا عظیم صحرا [[ترکمانستان]] کا 70 فیصد علاقے پر پھیلا ہوا ہے۔ اس صحرا کی سطح ہواؤں سے تشکیل پانے والے ٹیلوں اور گھاٹیوں پر مشتمل ہے۔ انسانی آبادیاں اس صحرا کے کناروں تک ہی محدود ہیں۔