"پاکستان مسلم لیگ" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م روبالہ: اضافہ سانچہ ناوبکس {{ضیاء الحق حکومت}}
م خودکار: خودکار درستی املا ← سے، صورت حال، یا، سے
سطر 5:
 
* '''[[پاکستان مسلم لیگ ن]]'''،یا نواز شریف: سابق [[وزیر اعظم پاکستان|وزیر اعظم]] اور [[وزیر اعلیٰ پنجاب]] [[نواز شریف|میاں نواز شریف]] کی زیر قیادت یہ جماعت [[1988ء]] میں اپنے قیام سے ملکی سیاست میں اہم کردار ادا کرتی چلی آ رہی ہے۔ اسے دیگر مسلم لیگ سے ممتاز کرنے کے لیے پاکستان مسلم لیگ ن کہا جاتا ہے۔ اس جماعت کو [[1988ء]] میں فوجی آمر [[محمد ضیاء الحق]] کی موت کے بعد [[محمد خان جونیجو]] کی پاکستان مسلم لیگ سے علاحدہ ہونے والے [[فدا محمد خان]] نے تشکیل دیا۔ اس نئی جماعت کے سربراہ فدا محمد خان اور معتمد عام (جنرل سیکرٹری) نواز شریف تھے۔ پاکستان مسلم لیگ ن اس وقت سب سے بڑی مسلم لیگ ہے۔
* '''[[پاکستان مسلم لیگ ق]]'''، یا قائد اعظم: [[2001ء]] میں [[میاں محمد اظہر]] نے قائم کی، جو فوجی آمر [[پرویز مشرف]] کی زیر عتاب پاکستان مسلم لیگ ن کو چھوڑ دینے والے اراکین پر مشتمل تھی۔ اس جماعت کی تشکیل میں [[سیدہ عابدہ حسین]]، [[خورشید محمود قصوری]] اور [[چوہدری شجاعت حسین|چودھری شجاعت حسین]] بھی شامل تھے۔ اس وقت جماعت کی قیادت چودھری شجاعت حسین کے پاس ہے۔ [[2004ء]] میں تمام چھوٹی مسلم لیگوں کو ایک مرکز پر جمع کر کے مشترکہ پاکستان مسلم لیگ تشکیل دی گئی۔
* '''[[پاکستان مسلم لیگ ف]]'''، یا فنکشنل: اس دھڑے کا قیام [[1973ء]] میں [[کونسل مسلم لیگ|کونسل]] اور [[کنونشن مسلم لیگ]] کے انضمام سے عمل میں آیا اور [[پیر پگاڑا|پیر پگارا]] کو اس کا سربراہ مقرر کیا گیا۔ بعد ازاں [[محمد ضیاء الحق]] کے فوجی دور میں تمام مسلم لیگوں کو اکٹھے کیا گیا اور [[محمد خان جونیجو]] کو اس کا سربراہ مقرر کیا گیا۔ اس صورتحالصورت حال میں پیر پگارا نے [[1985ء]] میں اپنی علاحدہ جماعت تشکیل دی جس کو آج پاکستان مسلم لیگ ف کہا جاتا ہے۔ مسلم لیگ ف [[2004ء]] میں فوجی آمر [[پرویز مشرف]] کے زیر نگیں مسلم لیگوں کے انضمام میں پاکستان مسلم لیگ میں ضم ہو گئی لیکن چند ماہ بعد پیر پگارا نے اس مشترکہ مسلم لیگ سے علیحدگی اختیار کر لی۔
* '''[[پاکستان مسلم لیگ ج]]'''، یا جونیجو: [[1985ء]] میں ضیاء الحق کی حکومت کے دوران پاکستان مسلم لیگ کے نام سے باضابطہ طور پر عمل میں آئی۔ [[1993ء]] میں [[حامد ناصر چٹھہ]]، [[منظور وٹو]] اور [[اقبال احمد خان]] نے اسے پاکستان مسلم لیگ ج کے نام سے دوبارہ تشکیل دیا۔ حامد ناصر چٹھہ اس کے صدر اور اقبال احمد خان معتمد عام بنے۔ [[2004ء]] کے انضمام میں یہ بھی پاکستان مسلم لیگ میں ضم ہو گئی۔
* '''[[پاکستان مسلم لیگ جناح]]''': [[1995ء]] میں منظور وٹو نے حامد ناصر چٹھہ سے اختلافات کے باعث الگ گروہ تشکیل دیا جو پاکستان مسلم لیگ جناح کہلایا۔ [[2004ء]] میں یہ لیگ بھی پاکستان مسلم لیگ میں ضم ہوئی۔
* '''[[پاکستان مسلم لیگ ض]]'''، یا ضیاء الحق: [[2002ء]] جو سابق پاکستانی جامع اور صدر ضیاء الحق کے نام پر رکھی گئی اس کے موجودہ سرپرست اعجاز الحق ہیں۔
 
ان بڑی جماعتوں کے علاوہ مندرجہ ذیل سابق جماعتیں بھی مسلم لیگ کا نام اختیار کیے رہی ہیں: