"وکٹوریہ کراس" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م خودکار: خودکار درستی املا ← سے، دیے، اجرا، کے، سے
م درستی املا بمطابق فہرست املا پڑتالگر + ویکائی
سطر 30:
'''وکٹوریہ کراس''' (انگریزی: Victoria Cross یا VC) برطانوی فوج کا سب سے اعلیٰ ترین فوجی اعزاز ہے جو برطانوی مسلح افواج یا [[دولت مشترکہ ممالک]] کی طرف سے ایسے فوجی کو عطاء کیا جاتا ہے جو دشمن کے خلاف بہادری اور دلیری سے سامنا کرتے ہوئے میدانِ جنگ میں اپنی جان دے دے۔ ایسے فوجی کو وکٹوریہ کراس بعد از مرگ اُس کی دلیری و شجاعت کے اعتراف میں دیا جاتا ہے۔ اولاً یہ اعزاز [[دولت مشترکہ ممالک]] کے سبھی ممالک کے لیے تھا، جیسے ہی اِن ممالک نے اپنے قومی فوجی اعزازات کا اعلان کیا تو وکٹوریہ کراس صرف [[مملکت متحدہ]] تک محدود ہو گیا۔ وکٹوریہ کراس برطانوی فوج کے ہر اُس اِدارے میں اپنی خدمات سر انجام دینے والے فوجیوں کے لیے ہے جو برطانوی عسکری فوجی نظام کے تحت آتا ہو۔ [[1879ء]] کے بعد کسی عام شہری کو یہ اعزاز نہیں دیا گیا۔ وکٹوریہ کراس کی تقریب [[بکنگھم محل]] میں ہوتی ہے۔
 
وکٹوریہ کراس کا اجرا [[29 جنوری]] [[1856ء]] کو [[ملکہ وکٹوریہ]] نے کیا اور یہ پہلی بار [[1857ء]] میں دیا گیا۔ [[جنگ کریمیا]] کے بعد [[ملکہ وکٹوریہ]] کےعہدِکے عہدِ حکومت میں وکٹوریہ کراس جاری کیا گیا۔ اب تک وکٹوریہ کراس وصول کرنے والے فوجیوں کی تعداد 1,358 ہے جن میں 1,355 فوجیوں کو انفرادی طور پر یہ اعزاز عظاء کیا گیا۔ 15 تمغوں میں سے 11 تمغے برطانوی فوج کو اور 4 تمغے آسٹریلوی فوج کو دیے گئے جن کی خدمات [[دوسری جنگ عظیم]] کے لیے وقف تھیں۔[[1967ء]] میں [[کینیڈا]]، [[1975ء]] میں [[آسٹریلیا]] اور [[نیوزی لینڈ]] میں وکٹوریہ کراس معطل ہو گیا۔ اِس کی بڑی وجہ یہ تھی کہ اِن ممالک نے خود اپنے قومی اعزازت اپنا لیے۔
 
== اولیت ==