"لیو ٹالسٹائی" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م خودکار: خودکار درستی املا ← سے، ہو گئے، \1 رہا، سے
م درستی املا بمطابق فہرست املا پڑتالگر + ویکائی
سطر 1:
{{خانہ معلومات مصنف/عربی}}
روسی [[ناول نویس]] اور[[فلسفہ|فلسفی]] ۔ نو برس کی عمر میں یتیم ہو گیا سولہ برس کی عمر میں [[کازان]] یونیورسٹی میں داخل ہوا لیکن ڈگری حاصل کیے بغیر تعلیم ترک کردی۔ [[1849ء]] میں اپنی جاگیر میں کاشت کاروں کے لیے ایک اسکول قائم کیا جس کے ناکام ہو جانے کے بعد [[ماسکو]] اور پھر [[سینٹ پیٹرز برگ]] چلا گیا۔ [[1851ء]] میں ملازمت کر لی ۔لی۔ اپنی سوانح عمری کی پہلی جلد "بچپن" اسی [[1851ء]] ملازمت کے دوران میں لکھی ۔لکھی۔ [[1854ء]] میں فوج میں شامل ہوا۔ اس عہد کے تجربات بعد میں اُس کے شاہکار [[ناول]] "جنگ و امن" کی بنیاد بنے۔ فوج چھوڑنے کے بعد کئی برس تک کبھی ماسکومیں رہتا کبھی اپنی جاگیر پر۔
 
[[ماسکو]] میں [[ایوان ترگنیف]] اوردوسرے ہم عصر ادیبوں سے دوستانہ مراسم پیدا ہو گئے ۔گئے۔ اپنے تمام مزارعوں کو آزاد کر دیا اور ان کی بہبود کے لیے ایک اسکول کھولا جو ناکام رہا۔ [[1857ء]] اور پھر [[1860ء]] میں [[مغربی یورپ]] کا دورہ کیااور جدید تہذیب سے براہ راست واقفیت حاصل کی۔ [[یورپ]] سے واپس آنے کے بعد [[1862ء]] میں شادی کی اور آئندہ پندرہ برس تک مسلسل جاگیر پر رہا۔ [[1876ء]] کے قریب وہ خیالات جو اس کے ذہن پر شروع سے چھائے ہوئے تھے۔ بہت شدت پکڑ گئے۔ سخت روحانی بحران کے بعد آخر کار اُس نے انسانی محبت اور عدم تشدد کو اپنا مسلک قرار دیا۔ اور بقیہ زندگی خاندان اور غربا میں تقسیم کردی ۔کردی۔ اور زبان اور قلم سے جمہوریت ،جمہوریت، مساوات اور اخوت کی تلقین کرنے لگا۔ اس کے انقلابی خیالات روس سے باہر بھی مقبول ہونے لگے۔ لوگوں پر اس کا اثر و رسوخ اتنا زیادہ تھا کہ[[روس]] کی حکومت کو اس کی سرگرمیوں کی مخالفت کرنے کی جرات نہ ہوئی۔ حالانکہ روسی کلیسا نے [[1901ء]] میں خارج کر دیا تھا۔ مشہور [[حادث|ناول]] اینا[[کرنینا]] اور [[جنگ اور امن]] ہیں جو اس نے بالترتیب 1865ء تا 1869ء اور 1875ء تا 1877ء تحریر کیے۔
 
==حالاتِ زندگی==
لیوٹا لسٹائی [[9 ستمبر]] [[1828ء]] کو [[روس]] کی ریاست تُلّا میں یسنایا کے جاگیردار کے گھر پیدا ہوئے۔ آپ کے والدین بچپن میں ہی انتقال کر گئے لہٰذا وہ اور اُن کے بہن بھائی مختلف رشتہ داروں کے ہاں پرورش پاتے رہے۔بچپنرہے۔ بچپن میں [[فرانسیسی]] اور [[جرمن]] استادوں سے تعلیم حاصل کی، سولہ سال کی عمر میں اس نے [[کازان]] یونیورسٹی میں قانون کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے داخلہ لیا لیکن اُن کے اساتذہ انہیں نالائق طالب علم خیال کرتے تھے، ساتھی طلٍبا اور اساتذہ کے منفی رویے کے باعث انہوں نے اپنی تعلیم ادھوری چھوڑ کر آبائی قصبے یسنایا لوٹ آئے۔ کئی سال تک [[ماسکو]] اور [[سینٹ پیٹرزبرگ]] میں لوگوں کی سماجی زندگی کا مطالعہ اورکسانوں کی حالت بہتر بنانے کے منصوبے بناتے رہے ۔[[1851ء]] میں فوج میں شامل ہوکر ترکو ں کے خلاف جنگ میں حصہ لیا لیکن جلد ہی وہ فوجی زندگی سے اکتا گئے اور [[سینٹ پیٹرزبرگ]] آ گئے۔ آپ نے پہلا [[ناول]] [[1856ء]] میں "بچپن" کے نام سے لکھا لیکن آپ کی شہرت اس وقت پھیلی جب اس نے جنگ کی ہولناکیوں کے بارے میں سیواتوپول کی کہانیاں لکھیں ۔لکھیں۔ پھر مغربی یورپ کی طویل سیاحت کی ،کی، بعد میں اپنی جاگیر پر واپس آئے کسانوں کے بچوں کی تعلیم و تربیت میں مصروف ہو گئے ۔گئے۔ اس دوران اس نے اپنا زندہ جاوید [[امن اور جنگ]] اور [[اینا کرینینا]] لکھ کر بے پناہ شہرت حاصل کی۔
 
[[1876ء]] کے بعد سے روسی کلیساکے جمود زدہ نظریات کے خلاف خیالات آپ کے ذہن میں چھائے رہے اور آپ نے [[مسیحیت]] کی [[نشاۃ ثانیہ]] کا اپنا نظر یہ وضع کیا اور انسانی محبت ،محبت، سکون اور اطمینان قلب اور عدم تشدد کو اپنا مسلک قرار دیا ،دیا، ساتھ ہی ایک اعتراف کے نام سے ایک کتاب لکھی جس میں اپنے نظریات کو پیش کیا اور ذاتی ملکیت کے تصور کو رد کیا، انسان سے انسان کے جبرو استحصال کی شدت سے مذمت کی ۔کی۔ وہ زبان اور قلم سے جمہوریت، مساوات اور اخوت کی تلقین کرنے لگے ۔لگے۔ آپ کے انقلابی خیالات [[روس]] سے باہر بھی مقبول ہونے لگے لوگوں پر آپ کا اثر و رسوخ اتنا زیادہ تھا کہ روس کی حکومت کو آپ کی سرگرمیوں کی مخالفت کرنے کی جرات نہ ہوئی۔ آپ اپنے نظریات کے مطابق زندگی بسر کرنا چاہتے تھے لیکن خاندان کے افراد اس کے مخالف تھے، لہٰذا دل گرفتہ ہو کر گھر چھوڑ دیا اور اپنے حصے کی ساری جاگیر اور دولت کسانوں اور مزدورں میں تقسیم کر دی، زندگی کے آخری لمحوں تک تن کے دو کپڑوں کے علاوہ آپ کے پاس کچھ بھی نہیں تھا۔ آخر کار [[20 نومبر]] [[1910ء]] کو ایک اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر کسمپرسی کی حالت میں وفات پاگئے۔ شاعر مشرق [[علامہ اقبال]] کہتے تھے کہ مسیحی دنیا میں پاکیزہ زندگی، روحانیت، ترک و تجرید، درویشی و ایثار کے اعتبار سے آپ جیسی مثال مشکل سے ملے گی ۔
 
==حوالہ جات==