"پارسی" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م خودکار: خودکار درستی املا ← کیے، ہو گئے، قائد اعظم، امریکا، سے، سے، \1 رہی، \1 رہے، کی بجائے
م درستی املا بمطابق فہرست املا پڑتالگر + ویکائی
سطر 3:
'''پارسی''' [[زرتشت]] کے پیروکاروں کو کہتے ہیں۔ عربوں نے [[ایران]] فتح کیا تو ان میں سے کچھ مسلمان بن گئے، کچھ نے [[جزیہ]] دینا قبول کیا اور باقی (آٹھویں،دسویں صدی عیسوی) ترک وطن کرکے [[ہندوستان]] آ گئے۔
[[Image:300px-Parsi wedding portrait with Dastur MN Dhalla.jpg|framepx|thumb|left|پارسی خاندان]]
ان کا دعوی ہے کہ ان کے مذہبی رہنما کے پاس [[اوستا]] کا وہ قدیم نسخہ موجود ہے جو ان کے پیغمبر زردشت یا زرتشت پر نازل ہوا تھا۔پارسیتھا۔ پارسی اپنے مردوں کو جلانے یا دفنانے کی بجائے ایک کھلی عمارت میں رکھ دیتے ہیں تاکہ اسے گدھ وغیرہ کھا جائیں۔ اس خاص عمارت کو [[دخمہ]] ’’[[منار خاموشی]]‘‘ کہا جاتا ہے۔ دخمہ ایسے شہروں میں تعمیر کیا جاتا ہے جہاں پارسیوں کی معتدبہ تعداد آباد ہو، مثلا [[ممبئی|بمبئی]] ، [[کراچی]]۔ جہاں دخمہ نہیں ہوتا وہاں ان کے قبرستان ہوتے ہیں جن میں مردوں کو بہ امر مجبوری دفن کیا جاتا ہے، [[لاہور]] كا پارسی قبرستان۔
 
جسمانی طہارت اور کھلی فضا میں رہائش پارسیوں کے مذہبی فرائض میں داخل ہے۔ پاکیزگی کی مقدس علامت کے طور پر ،پر، ان کے معابد اور مکانات میں ،میں، ہر وقت آگ روشن رہتی ہے۔ خواہ وہ چراغ ہی ہو۔ ہندو ’’سناتن دھرم‘‘ اور [[يہوديت|یہودیوں]] کی طرح ،طرح، پارسی مذہب بھی غیر تبلیغی ہے۔ یہ لوگ نہ دوسرے مذاہب کے لوگوں کو اپنے مذہب میں داخل کرتے ہیں اور نہ ان کے ہاں شادی کرتے ہیں۔ ان کڑی پابندیوں کے باعث ابھی تک دوسرے طاقتور مذاہب ’’[[اسلام]] ، [[ہندومت|ہندو مت]] ، [[مسیحیت]]‘‘ کے ثقافتی اثرات سے محفوظ ہیں۔ حصول علم ان کا جزوایمان ہے ۔ہے۔ ہر پارسی معبد میں ایک اسکول ہوتا ہے۔ دنیا میں پارسیوں کی کل تعداد لاکھوں میں ہے اور اس میں بھی ان لوگوں میں شادی کے رجحان کے کم ہونےسےہونے سے مزید کمی واقع ہو رہی ہے۔
 
==آباد==
قريبی اکثریت [[بمبئ]] اوراس کے گردو نواح میں آباد ہے۔ یہ لوگ عموما تجارت پیشہ ہیں اور سماجی بہبود کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں ۔ہیں۔ بمبئی اور کراچی کے کئی سکول ہسپتال اور کتب خانے ان کے سرمائے سے چل رہے ہیں۔ ہندوستان کا پہلا فولاد کا کارخانہ [[جمشید ٹاٹا]] نے [[جمشید پور]] میں بنائی۔ ہندوستان میں جدیدسٹیج ڈرامے اور فلم سازی کے بانی بھی یہی ہیں۔
 
بھارت کی قدیم پارسی برادری کے بارے میں مشہور فوٹوگرافر سونی تارا پورے والا کی تصاویر کی نمائش ممبئی میں جاری ہے۔ ’ممبئی کی شام‘ نامی یہ تصویر 1982 میں لی گئی اور زیرِ نمائش 108 تصاویر میں سے ایک ہے
 
پارسی زرتشت عقیدے پر یقین رکھتے ہیں اور یہ دنیا کے قدیم ترین مذاہب میں سے ایک ہے۔مسہے۔ مس تارپورے والا 36 برس سے پارسی برادری کی تصاویر اتار رہی ہیں
 
روایات کا تحفظ معدوم ہوتی پارسی برادری کے لیے نہایت اہم ہے۔ آج دنیا میں ایک اندازے کے مطابق صرف ایک لاکھ چالیس ہزار پارسی باقی رہ گئے ہیں جن میں سے بیشتر بھارت میں آباد ہیں۔
سطر 20:
پہاڑی چاڑھیوں والے سندہ کے تیسرے بڑے شہر سکھر کی سینٹ سیویئر چرچ والی چاڑھی اترتے ہی ایک قدیمی عمارت نمودار ہوتی ہے جس کوشہر کی بلڈر مافیا کے علاوہ ہر ایک شہری نے بھلا دیا ہے۔
 
یہ قدیمی عمارت پارسیوں کی عبادتگاہ اور دھرم شالا ہوا کرتی تھی۔مگرتھی۔ مگر اب سکھر اور اندرون سندہ میں کوئی ایک پارسی بھی نہیں جو سکھر کے اس اداس مندر کی انگاری میں آگ جلا سکے۔
 
شہر کی اس قدیم اور قریبا لاوارث عمارت کے باہر لگے ہوئے چائے کے کھوکھے پر چائے پیتے ہوئے عمارت کے موجودہ رہائشی پینتالیس سالہ خورشید احمد نے بی بی سی کو بتایا ان کے والد محمد بشیر عمارت کے چوکیدار ہوا کرتے تھے مگر انہوں نے اب پارسیوں سے تنخواہ لینی چھوڑ دی ہے۔ خورشید احمد کے والد محمد بشیر کی اولاد کے سات خاندان اب پارسیوں کی عبادتگاہ کی چودیواری کے اندر رہائش پزیر ہیں۔ سکھر میں پارسیوں کا ٹیمپل کئی سالوں سے ویران پڑا ہے۔ عمارت کے ماتھے پر ٹیمپل کی تعمیر کا سال انیس سو تئیس اور ماما پارسی لکھا ہوا ہے۔ کراچی کی پارسی کمیونٹی کے اہم رکن ادیشن مارکر نے بی بی سی کو فون پر بتایا کہ ما ما پارسی کے نام سے کراچی میں پارسیوں کے سکول ہوا کرتے تھے۔انتھے۔ ان کا کہنا تھا کہ سکھر میں اس کی کسی برانچ کا انہیں علم نہیں۔ ہمارے والدعمارت کے چوکیدار ہوا کرتے تھے مگر ہم نے اب پارسیوں سے تنخواہ لینی چھوڑ دی ہے: خورشید
ادیشن مارکر کے مطابق پارسی کمیونٹی کے تاجر زمانہ قدیم سے سکھر اور دوسرے شہروں میں آباد تھے مگر پچاس کی دہائی کے بعد وہ نقل مکانی کرکے بیرون ملک چلے گئے۔انگئے۔ ان کا کہنا تھا کہ سکھر کے سابق پارسیوں کی اولاد اب کینیڈا، سوئٹزرلینڈ اور کئی دیگر ممالک میں مقیم ہے۔ سکھر کی ماما پارسی عمارت شہر کے قلب میں واقع پرانی گوشت مارکیٹ کے قریب وسیع رقبے پر پھیلی ہوئی۔اسہوئی۔ اس کی چاردیواری کے اندر ایک ٹیمپل ہے، جسے مقامی لوگ انگاری کہتے ہیں۔ اس پر کئی سالوں سے تالا لگا ہوا ہے۔ عمارت کے موجودہ رہائشی خورشید بتاتے ہیں کہ انہوں نے کسی کو ٹیمپل کے اندر آگ جلا کر عبادت کرتے ہوئے کبھی نہیں دیکھا۔اندیکھا۔ ان کا کہنا ہے کہ پارسی سال میں دو یا ایک مرتبہ چند گھنٹوں کے لیے آتے ضرور ہیں مگر ہمیں ٹیمپل کے اندر جانے کی اجازت نہیں۔ سکھر میں اکثریتی مسلمانوں کی مساجد کے ساتھ ساتھ اقلیتی ہندو کمیونٹی کے چھوٹے بڑے دس کے قریب مندر ہیں جبکہ مسیحی کمیونٹی کے بھی دو بڑے قدیمی چرچ ہیں جن کو شام ہوتے ہی روشن کیا جاتا ہے مگر پارسیوں کی شہر میں واحد عبادتگاہ ہے جو ہر شام اندھیرے میں کاٹتی ہے۔ کوئٹہ سے منسلک پارسیوں کی ایک انجمن کے زیر انتظام سکھر کی یہ عبادگاہ اب منہدم ہونے کے قریب پہنچی ہے۔ مقامی رہائشی خورشید کا کہنا تھا کہ حالیہ بارشوں کے دوران عمارت کی چودیواری گرگئی جسے ان لوگوں نے اپنے خرچے سے مرمت کروایا۔ خورشید کا کہنا تھا کہ ’ہم سات کے قریب خاندان پشتوں سے رہائش پزیر ہیں۔ابہیں۔ اب اگر مرمت کے کام پر کوئی خرچہ لگتا ہے تو ہم اس لیے خوشی سے کر دیتے ہیں کیونکہ پارسیوں نے کبھی ہم سے کرایہ وصول نہیں کیا۔‘ خورشید نے واضع کیا کہ عمارت پر ان کا کوئی قبضہ نہیں ہے اور وہ صرف نگہداشت کے لیے بیٹھے ہوئے ہیں۔ پارسیوں کے مندر کی چاردیواری کے اندر ایک اور عمارت دھرم شالہ کی ہے جس کی دیواروں پر خان بہادر مارکر پارسی دھرم شالہ لکھا ہوا ہے۔عمارتہے۔ عمارت کے حالیہ مکینوں کا کہنا ہے ان کے بڑے بزرگوں نے ان کو بتایا تھا کہ خان بہادر مارکر پارسی کی بیوہ یہ دھرم شالہ چلاتی تھیں۔ کوئٹہ میں مقیم سائرس پارسی سے جب رابطہ کیا گیا تو انہوں بتایا کہ وہ کبھی سکھر نہیں گئے البتہ ان کی کمیونٹی کے دوسرے افراد کا آنا جانا رہتا ہے۔ سندہ کےمقبولکے مقبول شاعر اور سکھر کی قدیمی عمارتوں کو فوٹوز میں محفوظ رکھنے کے شائق ایاز گل نے بی بی سی کو بتایا کہ پارسی سکھر کے ماضی قریب کا حصہ رہے ہیں اوران کے یادگار اور قدیمی عمارتوں کو محفوظ رکھنے کی ضرورت ہے۔انہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’گو کہ پارسی کمیونٹی اب سکھر میں رہائش پزیر نہیں مگر ان کے ورثے کو کسی ایک دو افراد کے رحم و کرم پر چھوڑنے سے بہتر ہے کہ ان کو محفوظ بنایا جائے تا کہ آنے والے کل میں سکھر کا شاندار ماضی زندہ رہ سکے۔‘پاکستان میں پارسی کمیونٹی کی آبادی بہت ہی کم تعداد میں رہنے والی اقلیتوں میں شمار ہوتی ہے۔ کراچی کے ادیشن مارکر کے اندازے کے پاکستان میں پارسیوں کی کل تعداد دو ہزار کے قریب ہوگی۔انہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ حالیہ دنوں میں پارسی پاکستان کے صرف تین بڑے شہروں کراچی،کوئٹہ اور لاہور میں رہائش پزیر ہیں۔ پاکستان کی تاریخ میں پارسی برادری کا اہم کردار رہا ہے پارسی کمیونٹی نے پاکستان کی تعمیر وترقی میں ،باوجود بہت ہی کم ہونے کے ،کے، اہم ترین کردار ادا کیا ہے ایک پارسی شخصیت ہی نے قائد اعظم کو سیاست کے میدان میں متعارف کرایا تھا پھر قائد اعظم نے ایک پارسی خاتون کو مسلمان کرکے شادی کی پارسی مذہب کا بانی زرتشت موجودہ شمالی ایران میں 628قبل ازمسیح پیدا ہوا اور 551 قبل ازمسیح دنیا سے رخصت ہوا اس کی کتاب اوستا کہلاتی ہے کسی زمانے میں پارسی مذہب ایران کا سرکاری مذہب رہا جب ساتویں صدی عیسوی میں عربوں نے ایران فتح کیا تو ایران کی اکثریت نے اسلام قبول کر لیا پارسیوں کی اکثریت تو ایران میں ہی رہی پر کئی پارسی خاندان ہندوستان آ گئے کوئٹہ ،بمبئی،مالا بار اور کراچی میں کئی پارسی خاندان آکر آباد ہو گئے پارسیوں کا بنیادی وطن شمالی ایران ہے اور آج بھی تقریباً25000 پارسی وہاں آباد ہیں لیکن اس وقت دنیا میں اگر کسی ایک جگہ سب سے زیادہ پارسی لوگ آباد ہیں تو وہ ممبئی ہے ویسے دنیا میں آتش پرستوں یعنی زرتشت کو ماننے والے پارسیوں کی تعداد چند لاکھ ہے پاکستان سے گذشتہ تیس برسوں میں بہت سے پارسی خاندان برطانیہ ،امریکا اور کینیڈا منتقل ہو گئے ہیں۔
پاکستان اور بھارت میں ماضی قریب میں یعنی پندرہ سال قبل تک پارسیوں کی پارلیمنٹ میں نمائندگی رہی ہے لیکن پاکستان میں اب ان کی تعداد18سو تک رہ گئی ہے اس لیے خدشہ یہ ہے کہ آئندہ الیکشن میں شائد ان کو ہندوؤں بدھ مت سکھوں اور مسیحیوں کے مقابلے میں اقلیت کی بنیاد پر کوئی نشست نہ ملے جہاں تک قومی صوبائی اسمبلیوں اور سینٹ میں کسی اقلیتی نمائندے کی شرکت کا تعلق ہے تو اس حوالے سے بھی پارسی برادری کا کردار ہمیشہ مثبت رہا ہے ہمارے ہاں خود اقلیت کے لوگ یعنی مسیحی، سکھ، ہندو، بدھ مت کے ماننے والے بھی عموماً پارسی شخصیت پر اتفاق کرلیتے ہیں اور اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ پارسی مجموعی طور پر تعداد میں کم ہیں پھر ان کی اقتصادی اور تعلیمی حالت بہت معیاری ہے مجموعی طور پر پارسی دیانت دار ،غیر جانبدار اور باکردار ثابت ہو رہے ہیں دنیا میں پارسیوں کی تعداد میں کمی سے مستقبل قریب میں ان کے دنیا سے ختم ہوجانے کے اندیشے بڑھ رہے ہیں جس کی چند بنیادی وجوہات ہیں سب سے بڑا مسئلہ تو ان میں آبادی میں اضافے کے مقابلے میں کمی کا رحجان ہے۔
اس وقت پارسیوں کی آبادی میں پوری دنیا میں 18سال سے کم عمر افراد کا تناسب کل آبادی کا 18فیصد ہے جب کہ 18سے 60 برس تک عمروں تک پارسی افراد کا تناسب 31فیصد ہے اور باقی آبادی 60برس کی عمر سے بھی زیادہ عمررسیدہ ہے اس طرح ان میں شرح پیدائش شرح اموات کے مقابلے میں بہت کم ہے اور پھر امریکا اورکینیڈا میں اب یہ لوگ دوسرے مذاہب کے لوگوں سے شادیاں بھی رچا رہے ہیں حالانکہ ماضی میں یہ لوگ نہ دوسرے مذہب کے فرد کو شادی میں اپنی لڑکی دیتے تھے اور نہ باہر سے یعنی دوسری مذہب کے فرد سے شادی کرتے تھے پارسی کمیونٹی تیزی سے معدوم ہو رہی ہے اور بعید نہیں کہ عنقریب یہ صفحہ ہستی سے ہی مٹ جائے کراچی کی تاریح جب بھی کوئی غیر جانبدار اور دیانتدار تاریخ دان لکھے گا تو وہ اس شہر کی آبادی، اس کے رفاعی اور فلاحی اداروں کے قیام اور ان کے فروغ میں پارسی اقلیت کے نمایاں کردار کو اجاگرکریگا تجارت کے معاملات میں پارسی کمیونٹی نے دیانت داری کے جواعلیٰ معیار قائم کیے وہ سنہرے حروف میں لکھنے کے قابل ہیں۔