"پیر روشان" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م خودکار: خودکار درستی املا ← سے، سے، اور، آج کل
م درستی املا بمطابق فہرست املا پڑتالگر + ویکائی
سطر 20:
}}
 
'''بایزید خان'''، (1582/1585 - 1525) جن کو '''پیر روشان''' یا '''پیر روخان''' کے نام سے جانا جاتا ہے، [[پشتون]] جنگجو، [[شاعر]] اور [[دانشور]] تھے۔ ان کا تعلق باراک/[[اورمڑ]] (جسے آج کل [[برکی]] قبیلے سے جانا جاتا ہے) قبیلے سے تھا۔ ان کی مادری زبان [[پشتو]] تھی۔آپتھی۔ آپ کی پیدائش [[پنجاب]] کے علاقے [[جالندھر]] میں ہوئی مگر آپ کے والدین ان کے بچپن میں [[جنوبی وزیرستان]] کے علاقے [[کانیگرم]] ہجرت کر گئے، جو آج برکی قبائل کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔<br />
بایزید خان، جو پیر روشان کے نام سے مشہور ہوئے، اپنے نقطہ نظر اور مضبوط [[تصوف|صوفی]] سوچ کی وجہ سے جانے جاتے تھے اور ان کا نظریات کا خطہ کے غیر معمولی حالات اور اوقات میں گہرا اثر دیکھا گیا۔ پیر روشان کا تعلق برکی قبیلے سے تھا، جس کے بارے میں مشہور ہے کہ ان کا تعلق [[عرب|عربوں]] میں [[انصار|انصاریوں]] کے ساتھ جا ملتا ہے، مگر ایک [[انگریز]] مصنف [[ہینری والٹر بیلیو]] نے اپنی ایک تصنیف میں بایزیدی لوگوں بارے لکھا ہے کہ ان کو برکی کہا جاتا ہے جو بیسیویں صدی کے شروع تک باراک یا باراکی کہلاتے تھے اور [[وزیرستان]] کے علاقے میں ان کی بڑی آبادیاں موجود تھیں۔ یہ لوگ [[يونانی|یونانیوں]] کے زمانے سے یہاں آباد تھے۔ مزید تفصیلات میں ہینری والٹر نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ برکی قبائل کے اوائل زمانہ کے حالات کسی کو معلوم نہیں ہیں اور ان کے آباؤاجداد بہرحال [[عرب]] یا [[انصار|انصاری]] نہیں ہیں۔<br />
پیر روشان، اپنے صوفی نظریات اور انتہائی پُراثر خیالات کی وجہ سے جانے جاتے ہیں اور ان کے یہ نظریات اپنے وقت میں اس خطے کے غیر معمولی حالات پر شدید اثرانداز ہوئے۔ دوسرے پشتون قبائل کی طرح برکی بھی قبائلی آزادی کے حامی ہیں اور اس طرح ان کے مرکزی علاقے کانیگرم کی اہمیت بڑھ گئی اور قبیلے کے لیے تاریخ میں اس مقام کو اہمیت حاصل ہے۔ اس کے علاوہ یہ قبیلہ اپنی پہچان مادری زبان اورمار کی صورت بھی زندہ رکھنا چاہتا تھا، جس پر [[پشتو]] کے گہرے اثرات مرتب ہو رہے تھے۔<br />
سطر 33:
* نقاطی فہرست کی مَد
* [7-A] امین اللہ گنڈہ پور; تاریخ سرزمین گومل نیشنل بک فاؤنڈیشن، اسلام آباد; 2008ء ; صفحہ - 61
* [8-A]امین اللہ گنڈہ پور,پور، باب:- 4, صفحہ:- 55
* تاریخ سرزمین گومل,گومل،(Urdu) امین اللہ گنڈہ پور; نیشنل بک فاؤنڈیشن، اسلام آباد۔ 2008ء
{{حوالہ جات}}