"چیختا راج ہنس" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م خودکار: خودکار درستی املا ← سے، امریکا، سے، تہ
م درستی املا بمطابق فہرست املا پڑتالگر + ویکائی
سطر 22:
چیختا [[راج ہنس]] شمالی نصف کرے کا ایک بڑا راج ہنس ہے۔ اسی کی نسل کا ایک اور راج ہنس شمالی امریکا میں پایا جاتا ہے جسے [[گونگا راج ہنس]] کہتے ہیں۔
== تفصیل ==
چیختے راج ہنس کی لمبائی 140 تا 165 سم جبکہ پروں کا پھیلاؤ 205 تا 275 سم ہوتا ہے۔ اس کا وز 7 اعشاریہ 4 کلو سے لے کر 14 کلو تک ہوتا ہے۔ تاہم وزن کی اوسط نروں میں 9 اعشاریہ 8 کلو سے لے کر 11 کلو تک ہوتا ہے جبکہ ماداؤں میں یہ اوسط 8 اعشاریہ 2 سے لے کر 9 اعشاریہ 2 کلو تک ہوتاہے۔تاہمہوتاہے۔ تاہم ایک مصدقہ ریکارڈ کے مطابق ڈنمارک میں سردیاں گذارنے والے ایک نر راج ہنس کا وزن ساڑھے پندرہ کلو بھی دیکھا گیا ہے۔ راج ہنس کو اڑنے والے سب سے بڑے پرندوں میں سے ایک مانا جاتا ہے۔ اس کی چونچ اور سر کی بناؤٹ مخصوص ہوتی ہے جس کی وجہ سے اس کی چونچ کا پیلا رنگ ہمیشہ کالے سے زیادہ دکھائی دیتا ہے۔
== علاقائی تقسیم اور رویہ ==
چیختے راج ہنس کو خصوصاً جب ان کی جسمانی نشونما ہو رہی ہو پانی کا بہت بڑا رقبہ رہائش کے لیے درکار ہوتا ہے کیونکہ اس عمر میں ان کا جسمانی وزن ان کی ٹانگیں زیادہ دیر تک نہیں اٹھا سکتیں۔ یہ راج ہنس اپنا زیادہ تر وقت پانی میں تیرتے ہوئے گذارتا ہے اور سارا وقت خوراک کی تلاش اور جھیلوں وغیرہ کی تہ میں موجود پودوں کو کھاتا رہتا ہے۔
چیختے راج ہنس کی آواز گہری اور تیز ہوتی ہے۔ اپنے بڑے حجم کے باوجود ان کی اڑان بہت تیز ہوتی ہے۔ یہ راج ہنس اپنے گرمائی علاقوں سے سینکڑوں میل دور شمالی یورپ اور مشرقی ایشیا کے علاقوں کو نقل مکانی کرتے ہیں۔ ان کی افزائش نسل عموماً سب آرکٹک یوریشا میں ہوتی ہے۔ ان کی افزائش نسل سکاٹ لینڈ میں شاذ و نادر ہی ہوتی ہے اور حالیہ برسوں میں محض پانچ جوڑوں نے ہی افزائش نسل یہاں کی ہے۔ بعض اوقات یہ راج ہنس بھٹک کر شمال مغربی امریکا بھی پہنچ جاتا ہے۔
عموماً ان راج ہنسوں کے جوڑے عمر بھر ساتھ رہتے ہیں۔ ان کے بچے ان کےساتھکے ساتھ پہلی سردیاں گذارنے کے بعد الگ ہو جاتے ہیں۔ تاہم بعض اوقات بچے اگلے سال اپنے والدین سے ملنے بھی پہنچ سکتے ہیں۔ عموماً ان کے گھونسلے نم زمین پر ہوتے ہیں تاہم نیم پالتو راج ہنس اپنے گھونسلے پانی کے قریب کہیں بھی بنا سکتے ہیں۔ نر اور مادہ دونوں اکٹھے گھونسلے بناتے ہیں اور جب مادہ انڈے سینے بیٹھتی ہے تو نر اس کی حفاظت کرتا ہے۔ عموماً مادہ4 سے 7 تک انڈے دیتی ہے تاہم بعض اوقات 12 تک بھی انڈے دیکھے گئے ہیں۔ 36 دن بعد بچے پیدا ہوتے ہیں جن کے پروں کا رنگ بھورا یا سرمئی ہوتا ہے۔ 120 سے 150 دن بعد یہ بچے اڑنے کے قابل ہو جاتے ہیں۔
== اثرات ==
[[یورپ]] میں اس راج ہنس کو کافی اہمیت دی جاتی ہے اور [[فن لینڈ]] میں اسے قومی پرندے کا درجہ دیا گیا ہے اور ایک یورو کے سکے پر اس کی تصویر چھاپی جاتی ہے۔