"کوامے انکرومہ" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م خودکار: خودکار درستی املا ← \1 رہے، وزیر اعظم، ہو گئی، سے، سے
م درستی املا بمطابق فہرست املا پڑتالگر + ویکائی
سطر 5:
انتقال: 1972ء
 
[[تصویر:Kwame Nkrumah.JPG|framepx|thumb|left|]][[گھانا]] (سابق گولڈکوسٹ) کے سیاسی لیڈر ۔لیڈر۔ مشن سکول (عکرہ ) لنکن ار پنسلوینیا یونیورسٹی امریکا میں تعلیم حاصل کی۔ اس کے بعد لندن کے مدرسہ اقتصادیات سے ڈاکٹریٹ کیا۔ 1947ء میں گولڈ کوسٹ (گھانا) واپس آئے اور یونائیئڈ گولڈ کوسٹ کنونشن کے جنرل سیکرٹری مقرر ہوئے۔ 1949ء میں کنونششن پیپلز پارٹی کے نام سے اپنی جماعت قائم کی اور ملک میں ہڑتالوں اور مقاطعے کی مہم کی رہنمائی کی۔ 1950ء میں برطانوی حکومت نے ان کو بغاوت کے جرم میں گرفتار کر لیا۔ 1957ء میں گھانا کو آزادی ملی تو انکرومہ اس کے پہلے وزیر اعظم چنے گئے۔ ستمبر 1962ء میں‌گھانا کی نیشنل اسمبلی نے انھیں عمر بھر کے لیے ملک کا صدر بنادیا۔
 
ڈاکٹر انکرومہ کی قیادت میں‌ گھانا نے بڑی ترقی کی۔ افریقہ کی سیاست پر ان کا خاص اثر تھا وہ استعمار کے سخت دشمن تھے اور افریقہ کے ان تمام رہنماؤں کے مؤید تھے جو نوآبادیاتی نظام کے خلاف ہیں۔ فروری 1965ء میں وہ گھانا سے صدر ہوچی منہ کی دعوت پر وہ ہنوئی جا رہے تھے کہ ان کے ملک میں فوجی بغاوت ہو گئی اور جنرل ایئردنسی نے تمام اختیارات اپنے ہاتھ میں لے لیے۔ انکرومہ گنی چلے گئے اور وہاں‌ انتقال کیا۔