"کوہ سیناء" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
درستی
م خودکار: خودکار درستی املا ← سے، ئے، سے
سطر 28:
اس لیے طور کی اضافت سینین کی طرف کر دی گئی۔
میرے نزدیک عکرمہ کا قول صحیح تر ہے کہ جس خطے میں کوہ طور واقع ہے اور ترکیب اضافی کے مطابق طور سینین کا مطلب ہوگا سینین کے خطہ میں واقع کوہ طور۔ سینین بوجہ عجمہ و معرفہ منصرف ہے۔<ref>انوار البیان فی حل لغات القرآن جلد4 صفحہ792 ،علی محمد، سورۃ التین2،مکتبہ سید احمد شہید لاہور</ref>
ایک ہی پہاڑ کو قرآن میں ’’ طور سینا‘‘ بھی کہا گیا ہے اور ’’ طور سینین‘‘ بھی۔" سینین " دراصل جزیرہ نماۓنمائے سینا ہی کا دوسرا نام ہے، اب چونکہ یہ سارا ہی علاقہ جس میں کوہ طور واقع ہے اور جو اب مصر کے قبضہ میں ہے، صحرائے سینا کے نام سے مشہور و معروف ہے۔<ref>تفسیر مدنی کبیر مولانا اسحاق مدنی ،سورۃ التین</ref>
طور سینین کو سورۃ المومنون کی آیت نمبر 20 میں طور سیناء کہا گیا ہے۔ اور آج کل بھی سیناء کا نام سیناء ہی ہے۔ یہ ایک بلند پہاڑ ہے جو مصر سے مدین یا مدین سے مصر جاتے ہوئے راستہ میں پڑتا ہے۔ اسی پہاڑ کی ایک چوٹی کا نام طور ہے۔ اور اسی پہاڑ کے دامن میں وادی کا نام طویٰ ہے جسے قرآن میں وادی مقدس اور البقعۃ المبارکہ بھی کہا گیا ہے۔ اسی مقام پر موسیٰ (علیہ السلام) کو نبوت عطا کی گئی اور دو دفعہ اللہ تعالیٰ سے ہم کلامی کا شرف حاصل ہوا۔<ref>تفسیر تیسیر القرآن مولانا عبدالرحمن کیلانی سورۃ التین</ref>
سعید بن منصور نے ابو حبیب الحارث بن محمد سے روایت کیا کہ چار پہاڑ اللہ تعالیٰ کے نزدیک مقدس ہیں طور زیتا، طور سینا، طور تینا اور طور تیما اور وہ اللہ تعالیٰ کا قول ہے آیت والتین والزیتون، وطور سینین، وہذ البلد الامین۔ قسم ہے انجیر کی اور زیتون کی اور طور سینا کی اور اس امن والے شہر کی۔ طور زیتا بیت المقدس ہے، طور سینا طور پہاڑ ہے اور طور تینا دمشق ہے اور طور تیما مکہ ہے۔ <ref>تفسیر در منثور جلال الدین سیوطی سورۃ التین</ref>