"ہالی وڈ علامت" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م خودکار: خودکار درستی املا ← سے، امریکا، اس ک\1، کے، سے
سطر 33:
 
== ہالی وڈ کو بچا لیا گیا ==
دنیا کی معروف فلم نگری ہالی ووڈ ہلز پر بنائے گئے ہالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور علامتی نشان کو آخری لمحات میں ختم ہونے سے بچا لیا گیا ہے اور اسکیاس کی بقا میں اہم ترین کردار ‘‘پلے بوائے‘‘ کے بانی ہف ہیفنر نے ادا کیا ہے جنہوں نے اسے بچانے کی تحریک میں نو لاکھ ڈالر کا عطیہ دیا ہے۔
 
ہالی ووڈ کی فلمی صنعت دنیا بھر کی فلمی صنعت کا مصدر قرار دی جاتی ہے اور فلمی صنعت کے اس قدیم اور اہم شہر کی پہچان میلوں دور سے نظر آنے والا پہاڑی پر نصب "ہالی ووڈ" کا یہ نشان ہے جس کے معدوم ہونے کے خدشات اب ختم ہو گئے ہیں اور یہ نشان اسی طرح اپنی جگہ موجود رہے گا۔
سطر 41:
ہالی ووڈ کا یہ سائن شہر کی ملیکت ہے لیکن اس کے ارد گرد کی زمین اور جائداد شکاگو کے سرمایہ کاروں کے ایک گروپ کی ہے جنہوں نے پہاڑی پر نصب ہولی ووڈ کی اس علامت کے ارد گرد کی ایک سو اڑتیس ایکڑ زمین کو تعمیراتی کمپنی کو فروخت کرنا چاہا جو یہاں مہنگی قیمت کے جدید مکانات بنانا چاہتے تھے۔
 
اس خبر نے فلمی حلقوں میں ایک ہلچل مچا دی اور اس علامت کو بچانے کے لیے کوششیں شروع کر دی گئیں اور 12.5 ملین ڈالر کا فنڈ قائم کیا گیا کیونکہ اس اراضی کی قیمت بھی اتنی ہی رکھی گئی تھی۔
 
یاد رہے کہ 2002 میں ہالی ووڈ ہلز کو ایک تعمیرا تی کمپنی نے پہلے پارک قائم کرنے کی غرض سے خریدا تھا لیکن جب مکانات بنانے کا منصوبہ طے ہوا تو اس تاریخی نشان کے تباہ ہونے کا اندیشہ پیدا ہوا جس پر ایک عوامی ادارے نے یہ پہاڑ دوبارہ خر یدنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس مقصد کے لیے فنڈز جمع کرنے کی مہم بھی شرو ع کر دی گئی۔
سطر 51:
سرمایہ کاروں نے یہ زمین یوں تو تعمیراتی کمپنی کو بیچنے کا عندیہ دیا تھا لیکن یہ بھی پیشکش کی تھی کہ اگر ہالی ووڈ کی اس علامت کو بچانے والا ٹرسٹ اتنی ہی قیمت دے گا تو وہ یہ زمین انہی کو دے دیں گے۔
 
ہیوگ ہیفنر اس نشان کو ‘‘ ہالی ووڈ ایفل ٹاور‘‘ کا نام دیتے ہیں اور انکا کہنا ہے کہ میری کامیابیوں میں اس علامت کا بہت عمل دخل ہے کیونکہ میرے بچپن کے سارے خواب یہیں بننے والی فلموں سے پورے ہوئے ہیں اسکااس کا میری زندگی اور پلے بوائے پر بہت اثر ہے۔
 
اس علامت کو بچانے کے لیے قائم کردہ فنڈ میں امریکہامریکا کی تمام پچاس ریاستوں،دس ممالک اور اداکار ٹام ہانکس اور ہدایتکار سٹیون سپلز برگ سمیت متعدد اہم شخصیات نے حصہ لیا ہے۔ <ref name="Hollywood Saved">{{cite web|author=Hollywood Saved|title = The Hollywood Saved |work=A Beat-by-Beat Plotline|publisherبی بی سی t|date= مئی 19, 2005|url = http://www.bbc.com/urdu/world/2010/04/100427_hollywood_saved.shtml|accessdate =August 12, 2007}}</ref>
 
== حوالہ جات ==