"یوم انسانی حقوق" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م خودکار: خودکار درستی املا ← سے، سے، {{دیگر نام|انگریزی= \2}}
سطر 2:
'''یومِ انسانی حقوق''' (انسانی حقوق کا دن) دنیا بھر میں 10 دسمبر کو منایا جاتا ہے۔
 
اس تاریخ کے انتخاب کا مقصد 10 دسمبر 1949ء کو [[اقوام متحدہ]] کی جنرل اسمبلی کے توثیق کردہ [[انسانی حقوق کا آفاقی منشور]] ([[{{دیگر نام|انگریزی]]:= ''Universal Declaration of Human Rights'')}} کی یاد تازہ کرنا اور دنیا کی توجہ اس طرف مبذول کروانا ہے۔ اسے عالمی سطح پر انسانی حقوق کا پہلا اعلان تعبیر کیا جاتا اور اقوامِ متحدہ کی ابتدائی بڑی کام یابیوں میں سے ایک شمار کیا جاتا ہے۔ یومِ انسانی حقوق کا رسمی تعین 4 دسمبر 1950ء کو جنرل اسمبلی کے 317ویں اجلاس میں ہوا، جب جنرل اسمبلی نے قرارداد 423(V) پیش کی، جس کے تحت تمام رکن ممالک اور دل چسپی رکھنے والی دیگر تنظیموں کو یہ دن اپنے اپنے انداز میں منانے کی دعوت دی گئی۔<ref>اقوامِ متحدہ جنرل اسمبلی [http://www.un.org/en/ga/search/view_doc.asp?symbol=A/RES/423%20(V) قرارداد A/RES/423 (V)] 4 دسمبر 1950ء۔ اخذ کردہ 31 اکتوبر 2014ء</ref>
 
عموماً اس دن اعلیٰ سطحی سیاسی کانفرنسوں اور جلسوں کا انعقاد ہوتا ہے اور تقریبات و نمائش کے ذریعے انسانی حقوق سے متعلقہ مسائل اجاگر کیے جاتے ہیں۔ روایتی طور پر 10 دسمبر ہی کو انسانی حقوق کے میدان میں پانچ سالہ اقوامِ متحدہ انعام اور [[نوبل امن انعام]] بھی دیا جاتا ہے۔ انسانی حقوق سے متعلق سرگرم عمل کئی سرکاری اور غیر سرکاری تنظیمیں اس دن کو منانے کے لیے کئی خصوصی تقریبات منعقد کرتی ہیں۔