"ارتریا" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م خودکار: خودکار درستی املا ← سے، سے
م درستی املا بمطابق فہرست املا پڑتالگر + ویکائی
سطر 64:
دمت نامی سلطنت ارتریا اور شمالی ایتھوپیا میں 8ویں اور 7ویں صدی ق م میں آباد تھی۔ اس کا دارلحکومت یِحا تھا۔ اس سلطنت نے [[آبپاشی]] کے لیے منصوبے بنائے، [[ہل]] کا استعمال، [[باجرہ|باجرے]] کی کاشتکاری اور لوہے کے [[اوزار]] اور [[اسلحہ|ہتھیار]] بنانے شروع کیے۔ 5ویں صدی میں دمت قوم کے زوال کے بعد اس علاقے میں کئی چھوٹی اقوام آباد رہیں۔
 
ارتریا کی تاریخ اس کی بحیرہ احمر کی ہمسائیگی سے جڑی ہوئی ہے۔ اس کے [[ساحل]] کی لمبائی 1,000 کلومیٹر سے زیادہ ہے۔ کئی سائنس دانوں کے خیال میں اسی علاقے سے ہی موجودہ انسان افریقہ کے براعظم سے نکل کر دنیا کے دیگر حصوں کو پھیلے تھے۔ [[سمندر]] پار سے آنے والے قابضوں اور نو آبادیاتی اقوام جیسا کہ [[یمن]] کے علاقے سے ،سے، [[سلطنت عثمانیہ|عثمانی ترک]]، [[گوا]] سے [[پرتگیزی زبان|پرتگالی]]، [[مصر|مصری]]، [[انگریز]] اور 19ویں صدی میں [[اطالوی]] وغیرہ یہاں آتے رہے۔ صدیوں تک یہ حملہ آور ہمسائیہ ممالک سے بھی آتے رہے تھے جو مشرقی افریقہ میں ہیں۔ تاہم موجودہ ارتریا 19ویں صدی کے اطالوی حملہ آوروں سے ثقافتی طور پر زیادہ متائثر ہے۔
 
1869 میں نہر سوئیز کے کلھنے کے بعد جب یورپی اقوام نے افریقی سرزمین پر قبضے کر کے وہاں اڈے بنانے شروع کیے تو ارتریا پر [[اطالیہ|اٹلی]] نے حملہ کر کے قبضہ کیا۔ یکم جنوری 1890 کو ارتریا باقاعدہ طور پر اٹلی کی نوآبادی بن گیا۔ 1941 میں یہاں کی کل آبادی 7,60,000 تھی جن میں اطالوی باشندے 70,000 تھے۔ [[اتحادی افواج]] نے 1941 میں اطالویوں کو نکال باہر کر دیا اور خود یہاں قبضہ جما لیا۔ اقوامِ متحدہ کے منشور کے تحت 1951 تک [[برطانیہ]] یہاں کا نظم و نسق سنبھالتا رہا۔ اس کے بعد ارتریا ایتھوپا سے مل گیا۔