"عمرہ" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م درستی املا بمطابق فہرست املا پڑتالگر + ویکائی
م خودکار: خودکار درستی املا ← اس ک\1، سے، لیے، سے، اس لیے
سطر 19:
# بال کٹوانا یا منڈوانا (یہ بھی واجب ہے)۔
 
طواف : طواف کے معنی بیت اللہ کے چاروں طرف ایک خاص طریقے سے سات چکر یعنی سات مرتبہ گھومنا ہے۔ طواف کی ابتدا حجرِ اسود سے ہوتی ہے، اس لئےلیے کعبۃ اللہ کے جس کونہ میں حجر اسود لگا ہو ا ہے، حکومت سعودیہ نے اس جانب کالے پتھر کی ایک لمبی لکیر بنادی ہے، اس طرف پہونچنے کی کوشش کریں۔ لکیر کے قریب پہونچ جائیں تو لکیر سے آدھا فٹ قبل بائیں طرف بیت اللہ کی جانب منھ کرکے کھڑے ھو جائیں، اس کے بعد اضطباع کریں یعنی داہنے کندھے کے نیچے سے چادر نکال کر بائیں کندھے پر ڈال دیں، اس کے بعد طواف کی نیت کریں اور یہ بات یاد رکھیں کہ طواف میں نیت فرض ہے، بغیر نیت کے طواف ادا نہیں ہوگا۔ نیت کے الفاظ یہ ہیں:
 
اَللّٰھُمَّ اِنِّی اُرِیدُ طَوَافَ بَیتِکَ الحَرَامِ، سَبعۃ اَشوَاطٍ لِلّٰہِ تَعَالٰی، فَیَسِّرہ لِی، وَ تَقَبَّلہ مِنِّی۔
 
اب د ا ہنی طرف اتنا ہٹو کہ آپکے پاوں سیاہ لکیر پر آجائیں اور حجر اسود ٹھیک آپکے سامنے ھو جائے اسکےاس کے بعد یہ دعا پڑھو : بِسمِ اللّٰہِ، اللّٰہُ اکبَر، وَ لِلّٰہِ الحَمد
 
مذکورہ دعا کے ساتھ اپنے دونوں ہاتھ اس طرح اٹھائیں جس طرح نماز میں کانوں تک اٹھا ہیں پھر چھوڑ دیں اور حجر اسود کو استلام یا بوسہ دیکر دا ہنی طرف گھوم کر طواف شروع کریں، مرد پہلے تین چکروں میں رمل کرے یعنی جھپٹ کر تیزی کے ساتھ چلے، زور سے قدم اٹھائے۔ قدم نزدیک نزدیک رکھتے ہوئے موندھوں کو پہلوانوں کی طرح خوب ہلاتا ہوا چلے۔ اور مابقیہ چار چکر اپنی اصلی رفتار سے پورے کریں۔ آپکو بیت اللہ کے گرد گھوم کر سات چکر پورے کرنے ہیں، ہر چکر حجر اسود والے کونے سے شروع ھوگا اور وہیں آکر پورا ہوگا، ہر چکر پورا ھونے پر آپکو بِسمِ اللّٰہِ، اللّٰہُ اکبَر، وَ لِلّٰہِ الحَمدُ پڑھ کر حجر اسود کو بوسہ یا استلام کرکے نیا چکر شروع کرنا ہے اور جب جب رکن یمانی پر پہونچیں تو اس کو دونوں ہاتھ یا صرف دائیں ہاتھ سے چھو لینا سنت ہے،اس کو بوسہ دینا خلاف سنت ہے، ہاں مگر اس بات کا خیال رکھیں کہ سینہ بیت اللہ کی طرف مڑنے نہ پائے، اگر رکن یمانی پر ہاتھ لگانے کا موقع نہ ملے تو بغیر ہاتھ لگائےگذر جائیں۔ اس طرح جب سات چکر پورے کرکے ساتویں چکر کے اختتام پر حجر اسود کو بوسہ دینگے تو یہ اس طواف کا آٹھواں بوسہ ھوگا، ایک بوسہ وہ جو طواف شروع کرتے وقت لیا تھا اور سات بوسے، سات چکروں کے۔ اس طرح مجموعی آٹھ بوسے ہونگے۔
سطر 40:
اَللّٰھُمَّ اِنِّی اَسئَلُکَ عِلمًا نَافِعًا، وَ رِزقًا وَاسِعًا، وَ شِفَاعًا مِن´ کُلِّ داء
 
صفامروہ کے درمیان سعی : صفا اور مروہ کے درمیان مخصوص طریقہ پر سات چکر لگانے کوسعی کہتے ہیں، حج اور عمرہ کرنے والے پر سعی کرنا واجب ہی۔ جس طرح طواف حجر اسود کے استلام سے شروع ہوتا ہے اسی طرح سعی بھی حجر اسود کے استلام سے شروع کرنا آپ کی سنت ہے۔ اسلئےاس لیے حجر اسود کا استلام کر لیں یا دور سے اس کی جانب ہتھیلیاں اٹھا کرہتھیلیوں کو چوم کر باب الصفا کی جانب بڑھیں۔
 
حجر اسود کی نشانی والی کالی پٹی کی سیدھ میں چلیں، اسی جانب صفا پہاڑی کا مقام ہے اور وہاں عربی و انگلش میں ”الصفا “کا بورڈ لگا ہوا ہے۔ وہاں سے تھوڑا آگے بڑھنے کے بعد پہاڑ کی علامت شروع ہو جاتی ہے۔ اب دل میں سعی کی نیت کریں اور زبان سے اِس طرح پڑھیں:
سطر 48:
پھر دونوں ہاتھ اس طرح اٹھائیں جیسے دعا میں اٹھائے جاتے ہیں۔ اور خوب دعائیں مانگیں، تقریبا پچیس اٰیات پڑھنے کی مقدار کھڑے رہکر اپنی رفتار سے ذکر کرتے ہوئی، دعا مانگتے ھوئے مروہ پہاڑی کی طرف چلیں۔ صفا مروہ کے بیچ بھی دل کی گہرائیوں سے دعائیں مانگے اور یہ دعا پڑھتے رہیں : رَبِّ اغفِر ،وَ ارحَم´ ،اَنتَ الاعزُّ الاکرَم´
 
صفا مروہ کے درمیان جب وہ جگہ آنے لگے جہاں دیوار میں سبز رنگ کے ستون لگائے ہوئے ہیں اور وہ جب بقدر چھ ہاتھ کے دوری پرہو تو درمیانی چال سے دوڑنا شروع کریں اور دوسرے سبز ستونوں کے بعد بھی چھ ہاتھ تک دوڑیں، پھر اپنی چال چلنے لگیں۔ آگے مروہ پہاڑی آئیگی، اسپر چڑھیں اور بیت اللہ کی جانب رخ کرکے کھڑے ھو کر جسطرح صفا پہاڑی پر ذکر و شکر اور دعائیں کی تھیں اسی طرح یہاں بھی کریں، اب آپکا ایک چکر مکمل ہو گیا، اسکےاس کے بعد مروہ سے صفا یہ آپکا دوسرا چکر ختم ھوا، بس اسی طرح آپکو سات چکر مکمل کرنے ہیں۔ ساتواں چکر مروہ پہاڑی پر ختم ہوگا۔ اب آپ مطاف میں آکر کسی بھی جگہ دو رکعت نماز پڑھیں، شرط یہ ہے کہ مکروہ وقت نہ ہو۔
 
سر کا حلق : عمرہ کے تمام اعمال پورے ہو گئے اس لئےلیے مسجد سے باہر نکل کر سر کا حلق یا قصر کروالیں،اب آپ کا عمرہ پورا ہو گیا اور آپکا احرام بھی ختم ہو گیا۔ اب احرام کی کوئی پابندی آپ پر نہیں رہی،
 
[[زمرہ:اصطلاحات حج]]