"سیزیرین سیکشن" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
گروہ زمرہ بندی: حذف از زمرہ:خودکار ویکائی
م درستی املا بمطابق فہرست املا پڑتالگر + ویکائی
سطر 13:
'''سیزیرین سیکشن''' یا سی سیکشن ایک جراحی کا عمل ہے۔
==وجہ تسمیہ==
سیزیرین آپریشن کو بڑا آپریشن بھی کہا جاتا ہے۔ اس نام کی وجہ کے لیے جو حکایت بیان کی جاتی ہے، اس کے مطابق [[روم]] کے بادشاہ [[جولیس سیزر]] کی والدہ کے ہاں جب جولیس سیزر صاحب کے آنے کی امید پیدا ہوئی تو اس زمانے کے نجومیوں نے پہلے ہی بیٹے کے آنے کی خبر دے دی ۔دی۔ اکلوتے ہونے کی وجہ سے جولیس سیزر کو پیدائش سے پہلے ہی [[ولی عہد]] کے مرتبے پر فائز کر دیا گیا۔ جب زچگی کا وقت قریب آیا تو ماہر ترین دائیاں بلائی گئیں تا کہ زچگی کے عمل کو آسان اور محفوظ بنایا جا سکے۔ یہ زچگی ماں کے لیے انتہائی مشکل ثابت ہوئی اور بچہ ماں کے کولہے کی ہڈی کے تنگ ہونے جانے کی وجہ سے نارمل ڈلیور نہ ہو پایا .. درد کی شدت سے سیزر کی والدہ کی حالت انتہائی تشویشناک ہوئی تو سیزر کے والد صاحب نے دائیوں کو پیغام بھجوایا کہ میرے تخت کے وارث کو کچھ ہوا تو تم سب کا زن بچہ کولھو میں پلوا دیا جائے گا۔
اسی دوران سیزر کی والدہ نے آخری سانس لی اور ختم ہو گئی۔ اب کوئی اور رستہ باقی نہ تھا سب سے بڑی دایا نے ایک بہترین فیصلہ کیا اور وقت ضائع کرنے کی بجائے ایک لمبے خنجر سے ملکہ کا پیٹ چاک کر کے زندہ بچہ باہر نکال لیا ...
 
۔<ref>[https://www.nlm.nih.gov/exhibition/cesarean/part1.html سیزیرین سیکشن۔ مختصر تاریخ]</ref>اس زمانے میں بچہ پیدا ہوتے ہوئے ماں یا بچہ یا دونوں کا جان سے گزر جانا عام بات تھی لیکن سیزر کے معاملے میں ولی عہد کی جان بچانے کے لیے یہ طریقہ استعمال کیا گیا ..اس طرح سیزر کی پیدائش کا ذریعہ بننے والا طریقہ کار دنیا کی ان گنت ماں اور نوزائیدہ بچوں کی جان بچانے کا سبب بن گیا ۔گیا۔ اس طریقے وضع حمل کو جولیس سیزر کے نام کی مناسطت سے سیزیرین کہا جانے لگا ..
===ایک اور روایت===
دنیا میں پہلا سیزیرین جو ریکارڈ پر ہے وہ ۳۲۰ [[قبل مسیح]] میں ہندوستان کے موریا سمراٹ / شہنشاہ بندوسرا کی پیدائش کا ہے - جب بندوسرا کی ہیدائش سے کچھ وقت قبل اس کی ماں نے زہر پی لیا اور اس وقت چانکیا نے خنجر استعمال کرکے بندو سرا کو اس کی ماں کا پیٹ چاک کرکے نکالا گیا -