"گولاگ" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م درستی املا بمطابق فہرست املا پڑتالگر + ویکائی
م خودکار: خودکار درستی املا ← سے، سے، مجمع الجزائر
سطر 1:
''گولاگ '' [[سوویت اتحاد]] کے تعزیری جبری مشقت کی خیمہ گاہوں (کیمپوں) کو چلانے والا حکومتی ادارہ تھا۔ گولاگ [[روسی زبان|روسی]] نام Главное управление исправительно-трудовых лагерей и колоний، نقل حرفی: '''G'''lavnoye '''u'''pravlyeniye ispravityel'no-trudovih '''lag'''yeryey i koloniy کا سرنامیہ ہے جس کا مطلب "اعلیٰ انتظامیہ برائے اصلاحی مشقتی خیمہ گاہان و نو آبادیات" ہے۔
 
"گولاگ: ایک تاریخ" (Gulag: A History) کی مصنفہ [[اینی ایپلبام]] (Anne Applebaum) کہتی ہیں کہ "یہ قومی سلامتی کے شعبے کی ایک شاخ تھی جو جبری مشقت کی خیمہ گاہیں اور متعلقہ حراستی و عبوری خیمہ گاہوں اور قید خانوں کا انتظام چلاتی تھی۔ حالانکہ ان خیمہ گاہوں میں تمام اقسام کے مجرم ہوتے تھے، لیکن گولاگ نظام کو بنیادی طور پر سیاسی قیدیوں اور سوویت ریاست کے سیاسی مخالفین کو دبانے کے عمل کے طور پر جانا جاتا ہے۔ حالانکہ اس نظام کے تحت لاکھوں افراد کو قید کیا گیا لیکن یہ نام مغرب میں اس وقت معروف ہوا جب [[الیکزیندر سولژینتسن]] (Aleksandr Solzhenitsyn) نے [[1973ء]] میں اپنی کتاب "مجموعہمجمع الجزائر گولاگ" {{دیگر نام|انگریزی= The Gulag Archipelago}} لکھی، جس میں ملک بھر میں پھیلی ان خیمہ گاہوں کو "جزائر کی زنجیر" سے تشبیہ دی گئی تھی۔<ref>Applebaum, Anne (2003) [http://www.infoplease.com/ce6/society/A0921567.html Gulag:] A History. Doubleday. ISBN 0-7679-0056-1</ref>
 
ایسی کم از کم 476 خیمہ گاہیں تھیں جن میں سینکڑوں سے ہزاروں تک قیدی رکھے جاتے تھے۔<ref>[http://www.anneapplebaum.com/communism/2000/06_15_nyrb_gulag.html Anne Applebaum — Inside the Gulag]</ref><ref>Gulag The Columbia Electronic Encyclopedia, 6th ed.</ref> سب سے زیادہ بدنام زمانہ وہ خیمہ گاہیں تھیں جو قطبی و نیم قطبی علاقوں میں قائم کی گئی تھیں۔ روس کے قطبی علاقوں میں [[نورلسک]]، [[وورکوتا]]، [[کولیما]] اور [[مگادان]] کے اہم صنعتی شہر انہی خیمہ گاہوں کے قیدیوں کے بنائے گئے شہر ہیں۔<ref>''[http://www.arlindo-correia.com/041003.html Gulag:] a History of the Soviet Camps".''</ref>