"عارف حسین الحسینی" کے نسخوں کے درمیان فرق
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م خودکار: اضافہ مساوی زمرہ جات |
م درستی املا بمطابق فہرست املا پڑتالگر + ویکائی |
||
سطر 20:
'''سید عارف حسین الحسینی''' (المعروف شہید عارف حسینی) پاکستان کے قبائلی علاقے [[کرم ایجنسی]] کے صدر مقام [[پاڑہ چنار]] سے چند کلومیٹر دور پاک افغان سرحد پر واقع گاؤں [[پیواڑ]] میں 25 نومبر 1946 ء کو پیدا ہوئے۔ آپ کا تعلق پاڑہ چنار کے معزّز سادات گھرانے سے تھا، جس میں علم و عمل کی پیکر کئی شخصیات نے آنکھیں کھولی تھیں۔ عارف حسینی ابتدائی دینی و مروجہ تعلیم اپنے علاقے میں حاصل کرنے کے بعد [[پاکستان]] کے بعض دینی مدارس جیسے [[جامعۃ المنتظر]] [[لاہور]] میں زیرتعلیم رہے اور علمی پیاس بجھانے کے لیے 1967 ء میں [[نجف اشرف]] روانہ ہوئے۔ [[نجف اشرف]] میں [[آیت اللہ مدنی]] جیسے استاد کے ذریعے آپ [[امام خمینی]] سے متعارف ہوئے۔ آپ باقاعدگی سے [[امام خمینی]] کے دروس، نماز اور دیگر پروگراموں میں شرکت کرتے تھے۔
1974 ء میں عارف حسین حسینی پاکستان واپس آئے، لیکن ان کو واپس [[عراق]] جانے نہیں دیا گیا تو [[قم]] کی دینی درسگاہ میں حصول علم میں مصروف ہو گئے۔ قم میں آپ نے شہید آیت اللہ [[مرتضی مطہری]]، آیت اللہ [[ناصر مکارم شیرازی]]، آیت اللہ [[وحید خراسانی]] جیسے علمائے اعلام سے کسب فیض کیا۔ آپ علم و تقوی کے زیور سے آراستہ ہونے کے ساتھ ساتھ [[قم]] میں [[امام خمینی کی اسلامی تحریک]] سے وابستہ شخصیات سے بھی رابطے میں رہے چنانچہ [[سید علی خامنہ ای]] اور آیت اللہ ہاشمی نژاد کے خطبات و دروس میں بھی شامل ہوتے
آپ پاکستانی شہری ہونے کے ناطے سیاسی و اجتماعی امور میں ہر مسلک و مکتب اور زبان و نسل سے تعلق رکھنے والوں کی شرکت کو ضروری سمجھتے تھے۔ علامہ عارف حسین حسینی نے پاکستان میں امریکی ریشہ دوانیوں کو نقش بر آب کرنے اور قوم کو سامراج کے ناپاک عزائم سے آگاہ کرنے کے لیے بھی موثر کردار ادا کیا۔ علامہ شہید عارف حسین حسینی اتحاد بین المسلمین کے عظیم علمبردار تھے، آپ فرقہ واریت اور مذہبی منافرت کے شدید مخالف تھے، اس سلسلے میں آپ نے علمائے اہل سنت کے ساتھ مل کر امت مسلمہ کی صفوں میں وحدت و یک جہتی کے لیے گرانقدر خدمات انجام دیں ۔
|