"برہما" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م درستی املا بمطابق فہرست املا پڑتالگر + ویکائی
م خودکار: خودکار درستی املا ← سے، سے
سطر 1:
'''برہما''' یا براہما (Brahma) [[ہندومت|ہندو مت]] کی [[تری مورتی]] کا پہلا جزو ہے اور خدا کی تخلیقی صفات سے معنون ہے۔ [[ہندومت|ہندو]] فلسفے کے مطابق کائنات اور انسانی زندگی پر تین طاقتیں حاوی ہیں۔ جن کا تعلق تخلیق، الوہیت اور موت سے ہے۔ ہندو خدا کی وحدت کو تین حصوں میں منقسم کرکے اس طرح مشخص مانتے ہیں۔ اول برہما یعنی کائنات کا پیدا کرنے والا۔ دوسرا [[وشنو]] یعنی پرورش کرنے والا۔ تیسرا [[شیو|شو]] یعنی موت دینے والا۔ ہندو صرف وشنو اور شو کی پوجا کرتے ہیں۔ گپتا عہد سے برہما کی پرستش کم ہونے لگی۔ اب ہندوؤں میں شاید ہی کوئی برہما کی پوجا کرتا ہو۔ ہندو مت کے نزدیک وشنو اس دنیا میں اوتار کی حیثیت سے دس مرتبہ ظاہر ہوا۔ ساتویں موقع پر [[رام]] اور آٹھویں مرتبہ [[کرشن]] کے نام سے۔سے ۔ برہما '''پیدائش کے لیے مستعمل لفظ سے مشتق'''
* برہما ’ غیر شخصی ‘ کائنات کا وہ اعلیٰ ترین اور ناقابل اصول ہے جس کی رو سے ہر چیز کا ظہور ہوا اور جس میں سب کچھ واپس لوٹ جاتا ہے۔ اس کا کوئی
جسم نہیں، غیر مادی اور ابدی ہے۔ اس کا کبھی آغاز نہیں ہوا اور نہ ہی کبھی انجام ہوگا۔ مادہ اور شعور ہر دو کا جوہر اسی سے اٹھتا ہے۔ مسبب الاسباب اور کائنات کا پس منظر ہے۔ ’ برہما کبھی آرام نہیں کرتا غیر متعیر ہے ‘ کبھی غیر موجود نہیں ہوتا ہے، اگرچہ اس کا مقام وجود نہیں بتایا جاسکتا ہے ‘۔ شعور اور روح کے بنیادی کائناتی سرچشمہ ہونے کے باعث برہما بنیادی یا کائناتی ذات ہے جو فرد کے روحانی باطن کا سورج بن سکتا ہے۔ چنانچہ کائنات سے لے کر ایٹم تک ہر شے یا وجود کی ذات کا اصل جوہر خود برہما ہے ۔