"محمد حسین آزاد" کے نسخوں کے درمیان فرق
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م درستی املا بمطابق فہرست املا پڑتالگر + ویکائی |
م درستی املا بمطابق فہرست املا پڑتالگر + ویکائی |
||
سطر 2:
'''محمد حسین آزاد''' (پیدائش: [[10 جون]] [[1830ء]]— وفات: [[22 جنوری]] [[1910ء]]) [[اردو زبان]] کے مشہور ادیب اور شاعر تھے۔ آزاد اپنے والد سے اور پھر ذوق کے سایہ عاطفت میں تعلیم حاصل کی۔ بعد ازاں [[دہلی کالج]] میں داخل ہوئے جہاں مولوی نذیراحمد، ذکاء اللہ اور پیارے لال آشوب سے ہم سبق ہونے کا موقع ملا<br>
والد کا نام مولوی محمد باقر تھا جنہوں نے [[1837ء]] میں دہلی سے پہلا اخبار( [[اردو اخبار]]) نکالا۔ [[1854ء]] میں محمد حسین آزاد بھی اس میں ایڈیٹر کی حیثیت سے شریک ہو گئے۔1857 کے غدر (یا جنگ آزادی) کے زمانہ میں اردو اخبار نے اگریزوں کے خلاف دھواں دھار مضامین شائع کیے، مگر انگریزوں کے خلاف بغاوت مکمل طور پر ناکام ہو گئی۔ اس کے بعد پکڑ دھکڑ شروع
[[1873ء]] میں کرنل ہالرائیڈ نے [[انجمن پنجاب]] قائم کی اور ایک خاص قسم کے مشاعروں کی بنیاد ڈالی جس میں مصرع طرح کی بجائے نظم لکھنے کے لیے عنوان دیاجاتا تھا۔ ان مشاعروں میں آزاد اور[[الطاف حسین حالی]] ذوق و شوق کے ساتھ حصہ لیتے رہے اور متعدد اخلاقی اور نیچرل نظمیں لکھیں۔<br>
آزاد گورنمنٹ کالج لاہور میں عربی [[فارسی]] کے پروفیسر بھی رہے اور [[1887ء]] میں [[ملکہ وکٹوریہ]] کی جوبلی پر [[شمس العلماء]] کا خطاب پایا۔ دماغی تھکاوٹ اور جواں سال بیٹی کی بے وقت موت کی وجہ سے [[1889ء]] میں دماغی توازن کھو بیٹھے اور جنون کے آثار پیدا ہو گئے۔ آخری عمر تک یہی حالت رہی اور 22 جنوری 1910ء کو 80 سال کی عمر میں لاہور میں فوت ہوئے۔
|