"شہہ سوار" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م درستی املا بمطابق فہرست املا پڑتالگر + ویکائی
م خودکار درستی+صفائی (9.7)
سطر 1:
شہہ سوار(انگریزی: Knight ;فارسی:شوالیه؛ عربی:الفارس(وسام) ؛ فرانسیسی: Chevalier) ایک اعزازی خطاب ہے جو کسی بادشاہ یا سیاسی رہنما کی طرف سے کسی بھی ایسے شخص کو عطا کیاجاتاتھا جو بلاواسطہ یا بالواسطہ فوج یا ملک کی خدمت بالخصوص فوجی خدمت انجام دیتاتھا۔ عمومی طور پر صلیبی جنگوں کے دوران ہیکل کے لیے جنگ لڑنے والوں کے لیے یہ لقب/خطاب استعمال ہوتاتھا۔[[قرون وسطیٰ متوسط]] میں کمتر درجے کے اشرافیہ کو بھی بطور شہہ سوارخدمتگارتصورکیاجاتاتھا۔ تاہم بعد کے زمانے میں یہ خطاب /لقب اعلیٰ پائے کے گھڑسواروں اور مسیحی جنگجوؤں کے لیے شاہی ضابطہءاخلاق/قانون کی صورت اختیارکرگیا۔ زمانہء جدید اولیٰ میں یہ خطاب خالصانہ طور پر ایسے لوگوں کو دیاجاتاتھا جو بادشاہ کے احکام کی تعمیل کرتے تھے بالخصوص برطانوی دربار میں بادشاہ کے لیے خدمت کرنے( خواہ وہ خدمت جنگ کی صورت میں ہو یا دیگر صورت میں ) والے افراد کو دیاجاتاتھا اور بدلے میں انکو [[جاگیردارانہ نظام|جاگیریں]] عطاکی جاتی تھیں جہاں وہ لوگوں پر حاکم ہوتے تھے۔ عام طور پر بادشاہ ایسے جاگیرداروں پر اعتماد کرتے تھے جو گھڑسواری کی جنگ میں مہارت رکھتے تھے۔

شہہ سواروں کے بھی کئی درجات تھے جیساکہ [[فرسان الہیکل|شہہ سوار برائے معبد سلیمانی]] جس کو انگریزی میں Knights Templarکہاجاتاہے۔ یہ شہہ سوار برائے معبدسلیمان مسیحی جنگی روایات کے مطابق اساطیری حیثیعت کے مالک ہونے کی وجہ سے تاریخ میں نمایاں مقام رکھتے تھے جس کی وجہ سے دیگر درجات برائے شہہ سواران مبہم طور پرماضی کے دھندلکوں میں گم ہو گئے۔ تاہم ایام رواں میں دیگر درجات برائے شہہ سواران مختلف ممالک میں پائے جاتے ہیں جیساکہ [[انگلستان]] میں ان شہہ سواروں کو مخصوص نشان بند عطاکیاجاتاتھا، جبکہ [[سویڈن]] میں شاہ فریڈرک اول نے 1748ءمیں خصوصی طور پر شہہ سواروں کے لیے شاہی درجہ برائے سرافین (فرشتوں کا ایک طبقہ) کے اعزاز کااجراءکیااور[[ناروے]] اور[[سویڈن]] کے شاہ [[آسکراول]] نے 21،اگست 1847ءمیں شہہ سواروں کے لیے [[ولی اولاف]] کے نام سے منسوب درجہ کا اجراءکیا۔ درج بالاتمام درجات کو پانے کے لیے خصوصی اہلیت ،قابلیت اور لیاقت کا پایاجاتالازم ہے تاہم شہہ سوار کا خطاب ریاست کے شاہ کی طرف سے ہر اس فردکودیاجاتاتھاجس نے کسی خاص میدان میں کا رہائے نمایاں انجام دئے ہوں۔

== شہہ سواروں کی اقسام ==
شہہ سواروں(Knights)کی اہم اور مشہوراقسام درج ذیل تھیں

=== راہبانہ اور فوجی اعتبارسے شہہ سواروں کی اقسام ===
==== [[میزبان شہہ سوار]] ====
سطر 13:
یہ گروہ [[جرمنی]] میں 1190ءمیں منظم ہوا اس کامقصد زائرین کی مددکرنے کے علاوہ شفاخانوں کی تعمیر و تنظیم بھی تھابعد میں یہ گرہ/درجہ خالص کیتھولک درجہ شمارہونے لگاتھا اس گروہ نے [[پروشیا]]میں ایک [[ٹیوٹونک راہبانہ ریاستی نظام]] کی داغ بیل ڈالی جو 1525ء تک قائم رہی۔
=== گھڑسواری کے اعتبار سے شہہ سواروں کی اقسام ===
{{details|گھڑسوارجوانمرد}}

[[صلیبی جنگیں|محاربات صلیبی]] کے بعد عسکری اعتبار سے مربوط اور تربیت یافتہ ماہر شہہ سوار عوامی طور پر مثالی اور ہردلعزیزسمجھے جانے لگے تھے جس کااثر قرون وسطیٰ میں [[بادشاہ آرتھر]] سے منسوب تخلیق پانے والے ادب میں بخوبی نظرآتاہے۔ چودھویں اورپندھرویں صدی عیسوی کی مسیحی اشرافیہ میں شہہ سواری کی تربیت حاصل کرنا اور جنگی امورپر مہارت کلی حاصل کرناکاایک عام رواج تھا۔ جبکہ عصرحاضر میں بھی کسی کی خاص عزت افزائی کے لیے یہ درجات مستعمل ہیں حتیٰ کہ لفظ درجہ/مقام اپنے اصلی معنی میں استعمال کیاجاتاہے۔ عام طور پر گھڑسواری کے اعتبارسے درج ذیل اقسام برائے شہہ سواران پائی جاتی ہیں۔

==== [[ولی جارج کے نام سے موسوم درجہ]] ====
اس درجے کابانی [[ہنگری(مجارستان)]] کابادشاہ [[چارلس اول]] تھا جس نے اس درجے کا اجراء1325/26عیسوی میں کیا۔