"عبد اللہ بن رواحہ" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م درستی املا بمطابق فہرست املا پڑتالگر + ویکائی
م خودکار درستی+ترتیب+صفائی (9.7)
سطر 1:
{{صندوق معلومات شخص}}
'''عبد اللہ بن رواحہ'''انصاری [[بیعت عقبہ ثانیہ]] میں شامل ہونے والے مدینہ کے صحابی اور مدینہ کے [[بارہ نقیب|بارہ نقیبوں]] میں سے ایک [[نقیب]] ہیں<br />
آپ [[دور جاہلیت]] میں اہل [[عرب]] کے چوٹی کے شعرا میں شمار ہوتے تھے۔ [[اسلام]] قبول کرنے کے بعد آپ کی [[شاعری]] [[دین]] [[اسلام]] کے لیے وقف ہو گئی۔ آپ [[انصار]] میں سے تھے۔ آپ کی قائدانہ صلاحیتوں کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم نے متعدد مرتبہ اپنی عدم موجودگی میں آپ کو اہل [[مدینہ]] کا حاکم مقرر فرمایا۔ حضور صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کو آپ کے [[شعر]] بہت پسند تھے اور آپ کئی مرتبہ ان اشعار کو گنگنایا کرتے تھے۔<br />
سیدنا عبد اللہ دعوت دین میں بہت سرگرم تھے۔ انصار کے بہت سے لوگ آپ کی دعوتی سرگرمیوں کے نتیجے میں ایمان لائے جن میں سیدنا [[ابو دردا]] جیسے جلیل القدر لوگ بھی شامل ہیں۔ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم نے عبد اللہ کے دعوتی اجتماعات کو ایسے اجتماعات قرار دیا جن پر فرشتے بھی فخر کرتے ہیں۔ <br />
جنگ موتہ کے لیے روانہ ہونے سے قبل عبد اللہ نے حضور صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم سے عرض کیا، "یا رسول اللہ! عین ممکن ہے کہ میں آپ سے دوبارہ نہ مل سکوں۔ مجھے نصیحت فرمائیے۔" آپ نے فرمایا، "عبد اللہ! تم ایسی سرزمین پر جا رہے ہو جہاں [[اللہ]] تعالیٰ کو سجدہ کرنے والے کم ہی ہیں۔ جس قدر سجدے ممکن ہو سکیں، کرنا۔ اللہ کو کثرت سے یاد رکھنا، کیونکہ وہی مدد کرنے والا ہے اور تمہیں ہمیشہ اس کی مدد کی ضرورت ہو گی۔ اگر تم یہ محسوس کرو کہ تمہارے اعمال اچھے نہیں، تو ان خیالات کی وجہ سے [[شیطان]] کی جانب سے دین اور [[عبادت]] سے دور کرنے کی کوششوں کو کامیاب نہ ہونے دینا۔ اگر تمہیں اپنے دس [[گناہ]] یاد ہوں تو عبادت کر کے (اور توبہ کی مدد سے ) انہیں نو کرنے کی کوشش کرنا۔ اپنے اعمال کو مزید برا کرنے کی بجائے اس موقع کو اپنی اصلاح کے لیے استعمال کرنا۔<br />
آپ ایک مرتبہ بے ہوش ہو کر پڑے جس پر آپ کی بہن رو رو کر بین کرنے لگیں اور آپ کے فضائل بیان کرنے لگیں۔ جب آپ کو ہوش آیا تو آپ نے انہیں فرمایا، "مجھ سے پوچھا جا رہا تھا کہ کیا تم ایسے ہی ہو؟" [[جنگ موتہ]] میں آپ سیدنا [[زید]] اور [[جعفر]] کے بعد تیسرے قائد سیدنا عبد اللہ بن رواحہ تھے۔ بے جگری سے لڑے اور جام شہادت نوش فرمایا۔ اس موقع پر آپ کی نصیحت کے مطابق آپ کی بہن نے کوئی بین نہ کیا۔
 
== حوالہ جات ==
{{حوالہ جات}}
== بیرونی روابط ==
[http://www.mubashirnazir.org/ER/L0015-02-Safarnama مزید تفصیلات کے لیے دیکھیے]
{{صحابی}}
 
[[زمرہ:ساتویں صدی کی عرب شخصیات]]
[[زمرہ:صحابہ]]
[[زمرہ:629ء کی وفیات]]
 
[[زمرہ:میدان جنگ میں فوت ہونے والے عسکری کارکنان]]
[[زمرہ:8ھ کی وفیات]]
[[زمرہ:مسلماصحاب جوامعاحد]]
[[زمرہ:اصحاب احدبدر]]
[[زمرہ:اصحاب بیعت الرضوان]]
[[زمرہ:اصحاب بیعت عقبہ]]
[[زمرہ:اصحاب خندق]]
[[زمرہ:اصحاب احد]]
[[زمرہ:اصحاب خیبر]]
[[زمرہ:اصحابساتویں بدرصدی کی عرب شخصیات]]
[[زمرہ:صحابہ]]
[[زمرہ:مسلم جوامع]]
[[زمرہ:میدان جنگ میں فوت ہونے والے عسکری کارکنان]]