"علی احمد صابر کلیر" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
گروہ زمرہ بندی: حذف از زمرہ:خودکار ویکائی
م خودکار درستی+ترتیب+صفائی (9.7)
سطر 1:
سلطان الاولیاءمخدوم شیخ علاء الدین علی احمد صابر کلیری<br />
{{چشتیہ امدادیہ صابریہ}}
== شجرہ نسب ==
بادشاہ دو جہاں مخدوم شیخ سید علاء الدین علی احمد صابر کلیری مستند روایت میں حضرت امام جعفر صادق کی اولاد میں سے ہیں۔<br />
والدہ کی طرف سے آپ امام محمد باقر کی اولاد ہونے کے سبب سے باقری ہیں اور حضرت گنج شکر کے حقیقی بھانجے اور داماد بھی ہیں۔
 
== ولادت ==
آپ 19؍ [[ربیع الاول]] 592ھ میں ملتان کے ایک مقام کوتوال میں پیدا ہوئے پرورش و پرداخت والدہ ماجدہ کی نگرانی میں ہوئی۔<ref>تاریخ مشائخ چشت از محمد زکریا المہاجر المدنی صفحہ 180ناشر مکتبہ الشیخ کراچی</ref>
== بیعت و خلافت ==
سطر 12:
== وصال ==
آپ کی تاریخ وصال 13؍ ربیع الاول 690ھ ہے مزار مقدس سرزمین کلیر ضلع سہارن پور میں نہر گنگ کے کنارے پرمرجع انام ہے۔ سلسلۂ چشتیہ کی دوسری سب سے بڑی شاخ آپ ہی کی نسبت سے صابری کہلاتی ہے اور آپ کے سلسلہ میں اتنے اولیاء و علما پیدا ہوئے کہ شمار ناممکن ہے۔ آپ دوران سماع واصل بحق ہوئے<ref>خزینۃ الاصفیاء جلددوم، غلام سرور لاہوری،صفحہ 159مکتبہ نبویہ لاہور</ref>
آپ خلاف شریعت نہ خود چلے نہ دوسروں کو چلتا دیکھ سکتے تھے۔ بلکہ احکام اسلام کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سختی سے ڈانٹتے تھے۔ ا تو آپ کو دین اسلام کی تبلیغ اور علوم دین کی اشاعت کے لیے جناب فرید نے شہر فیض بخش کلیر کو جانے کا حکم دیا۔ چنانچہ پاکپتن سے کلیر تشریف لے گئے۔ اور وہاں پہنچ کر اپنے فرض منصبی کو ادا کرنا شروع کر دیا۔ ابھی کلیر میں آئے ہوئے آپ کو تھوڑے ہی دن گزرے تھے کہ آپ کے کمالات علمی کی ہر طرف دھوم مچ گئی۔ ایک خلق خدا آپ سے فیض پانے لگی۔ جب شہر کلیر برباد ہوا تو اس کے بعد لوگوں پر آپ کی روحانی قوت کی اتنی ہیبت چھا گئی۔ کہ آپ کی خدمت میں حاضر ہوتے ہوئے انہیں خوف آتا تھا۔ آپ کے خلفاءمیں جناب شیخ شمس الدین ترک پانی پتی آپ کے ممتاز خلیفہ ہیں۔ وہ آپ کی خدمت میں کامل بتیس برس تک رہے۔ اور کبھی آپ سے جدا نہیں ہوئے جب ترک پانی پتی آپ سے روحانی تحصیل کر چکے تو آپ نے انہیں حکم دیا کہ جا ؤسواروں میں جا کر ملازم ہو جا ؤاور دیکھو جس روز تمہاری کوئی دعا کسی کے حق میں قبول ہو جائے۔ سمجھ لینا کہ میں دنیا سے چلا گیا۔ چنانچہ ترک پانی پتی مرشد کے حکم سے شاہی فوج میں نوکر ہو گئے۔ اور سلطان [[علاء الدین خلجی]] کے ساتھ [[چتور گڑھ]] کی مہم کو سر کرنے کے لیے روانہ ہوئے۔ سلطان نے بڑی کوشش کی اور ایک طویل عرصے تک قلعہ کا محاصرہ کیے رکھا۔ مگر قلعہ فتح نہ ہوا۔ اسی دوران میں ایک روز رات کو ایسی آندھی چلی کہ تمام لشکر کے چراغ پٹ ہو گئے۔ مگر ایک چراغ جل رہا تھا جسے دیکھ کر سلطان کو بڑا تعجب ہوا۔ سلطان معلوم کرنے کے لیے آگے بڑھا۔ اس نے دیکھا کہ ایک شخص خیمے میں قرآن پڑھ رہا ہے۔ وہ یہ ماجرا دیکھ کر چپ چاپ مؤدب کھڑا رہا۔ جب ترک پانی پتی قرآن حکیم کی تلاوت سے فارغ ہوئے۔ تو سلطان کو باہر کھڑا دیکھ کر جلدی سے اس کی تعظیم کے لیے آگے بڑھے اور پوچھا کہ حضور نے اس وقت کیسے زحمت فرمائی۔ سلطان نے کہا میرا قصور معاف کر دیجیے۔ اور اللہ کی بارگاہ میں دعا کیجیے۔ کہ قلع فتح ہو جائے۔ آپ نے یہ سن کر کہا کہ میں تو آپ کی فوج کا ایک ادنیٰ سا ملازم ہوں۔ مجھے ایسی مقبولیت کہاں نصیب ہے جو میری دعا قبول ہو جائے۔ آپ کو شاید کسی نے بہکا دیا ہے۔ سلطان نے اصرار کیا کہ نہیں ایسا نہ کہیے۔ آپ دعا کیجیے۔ اللہ تعالیٰ ضرور قبول فرمائے گا۔ چنانچہ ترک پانی پتی نے دعا کے لیے ہاتھ اٹھا دیے۔ اللہ نے دعا قبول فرما لی۔ اور قلعہ فتح ہو گیا۔ قدرت خدا جناب مخدوم کلیری کی بات پوری ہوئی۔ جس روز ترک پانی پتی کی دعا قبول ہوئی۔ اسی روز جناب مخدوم کلیری کا انتقال ہو گیا۔ ترک پانی پتی کے دل نے اس واقعہ ناگزیر کی گواہی دی۔ چنانچہ وہ کلیر پہنچے اور اپنے مرشد کے [[تجہیز و تکفین]] کے فرض کو سر انجام دیاشہنشاہ نور الدین جہانگیر نے اپنے عہد میں آپ کے مزار کا گنبد تعمیر کرایاتھا۔ [[خواجہ حسن نظامی]] نے آپ کے عرس کی ایک کیفیت لکھی ہے۔ وہ بیان کرتے ہیں کہ ربیع الاول کی پہلی تاریخ سے چودہ تک جناب مخدوم کلیری کا عرس ہوتا ہے۔ جس میں دو لاکھ کے قریب مجمع ہوتا ہے۔ صابریہ سلسلے کے تمام مشائخ اور ان کی خانقاہوں کے سجادہ نشین اس میں شامل ہوتے ہیں۔<ref>[http://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=5404&type=text Religion Articles : Hamariweb.com - حضرت خواجہ مخدوم علاؤ الدین کلیری قدس سرہ العزیز تحریر:پیرمحمدامیرسلطان چشتی قادری اوگالی شریف<!-- خودکار تخلیق شدہ عنوان -->]</ref>
 
== حوالہ جات ==
{{حوالہ جات}}
{{تصوف-مفصل}}
 
{{سلسلہ چشتیہ سیفیہ|}}
 
[[زمرہ:ہندوستانی صوفی اولیا]]
[[زمرہ:ملتان کے صوفیا]]
[[زمرہ:1196ء کی پیدائشیں]]
[[زمرہ:1291ء کی وفیات]]
[[زمرہ:بھارتی صوفیاء]]
[[زمرہ:چشتیہ]]
[[زمرہ:بھارتیملتان صوفیاءکے صوفیا]]
[[زمرہ:ہندوستانی صوفی اولیا]]