"عید فسح" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م درستی املا بمطابق فہرست املا پڑتالگر + ویکائی
م خودکار درستی+ترتیب+صفائی (9.7)
سطر 2:
'''عید فسح''' {{دیگر نام|عبرانی=פֶּסַח}} یہودیوں کی ایک عید جو سات دنوں تک منائی جاتی ہے، اس عید کا آغاز [[عبرانی کلینڈر|یہودی تقویم]] کے مطابق [[15 اپریل]] سے ہوتا ہے۔ اس کو بعض مسیحی فرقے مثلاً [[کیتھولک]] بھی مناتے ہیں۔ فسح کو [[عید فطیر]] اور "بے خمیری روٹی" کی [[عید]] بھی کہا جاتا ہے۔ یہ [[بنی اسرائیل]] کی [[فرعون]] سے رہائی اور خدا کے نجات بخش کام کے ذریعہ یہودیوں کو ایک قوم بنانے کی یاد میں منائی جاتی ہے۔<ref>قاموس الکتاب، صفحہ 674</ref>یہ عموماً بہار میں منایا جاتا ہےـ
 
== وجہ تسمیہ ==
[[عبرانی]] میں '''فسح''' (فَسَحَ) جس [[فعل]] سے [[مشتق]] ہے اس کا مطلب یہاں '''چھوڑنا'''، نظر انداز کرنا ہے۔،<ref>خروج 13:12</ref> فسح کی اصطلاح [[رسم]] اور [[قربانی]] کے [[جانور]] دونوں کے لیے مستعمل ہے۔<ref>اس سلسلہ میں ایک فعل ہے جس کا اشتقاقی مطلب "لنگڑانا" ہے اور جس سے دیگر نظریات نکلے ہیں۔</ref> بے خمیری روٹی کا بھی اس سے گہرا تعلق ہے، جب بنی اسرائیل کو مصر سے نکلنے کا حکم دیا گيا تو اس وقت ان پر توریت میں پابندی لگائی گئی کہ وہ سب سات روز تک '''بے خمیری روٹی''' کھائیں۔ اس کے ساتھ ہی توریت میں یہ حکم ہے کہ" اس دن کو ہر سال عید سمجھ کر منانا اور ہمیشہ ایسا کرنا"۔<ref>خروج، 15:12</ref>
 
سطر 16:
 
== تاریخ ==
[[توریت|تورات]] کے جز [[کتاب خروج]] کے مطابق خدا کی منتخب قوم، [[بنی اسرائیل]]، [[قدیم مصر|مصر]] میں غلام تھی ـ غلامی میں بنی اسرائیل خدا کی عبادت اور واحدانیت بھول گئی تھی ـ [[موسیٰ (مذہبی شخصیت)|موسیٰ]] کو خدا سے حکم ہوا کہ اپنے بندوں کو غلامی سے آزاد کرو اور واپس [[کنعان]] لے جاؤ جہاں [[ابرام]] ([[ابراہیم علیہ السلام]]) کو خدا نے بھیجا تھاـ موسیٰ [[قدیم مصر|مصر]] کے بادشاہ [[فرعون]] کے گھر میں پلے تھےـ جب [[خدا (خالق)|خدا]] کا یہ حکم آیا تو موسیٰ نے فرعون سے بنی اسرائیل کی آزادی کا تقاضا کِیا مگر فرعون نے صاف انکار کر دیاـ بعض معجزات کی مدد سے موسیٰ نے ثابت کرنے کی کوشش کی کہ ان کے پاس اصلی خدا کا پیغام ہے اور وہی خدا ہے جو بنی اسرائیل کو پر امن طریقہ سے آزاد کرنے کو تیار ہے، بس فرعون کی ہاں کی دیر ہے ـ فرعون نے نہ صرف انکار کِیا بلکہ موسیٰ کے خلاف کارروائی شروع کر دی ـ آخر کار موسیٰ نے بنی اسرائیل کو آزاد کِیا اور مصر سے جزیرہ نمائے سیناء کی طرف لے آئےـ جب قوم بحیرہ احمر تک پہنچی تو موسیٰ نے پانی کو چیر کر بنی اسرائیل کے لیے راستہ بنایاـ اس طرح ہر فرد سیناء تک سلامت پہنچا لیکن فرعون اور اس کی فوج انکے پیچھے آچکی تھی ـ موسیٰ نے پانی کو چھوڑ دیا اور فرعون کے ساتھ اس کی فوج ڈوب کر ہلاک ہو گئی۔ مصر چھوڑتے ہوئے لوگوں نے جلدی میں اپنے لیے روٹی پکائی جس میں خمیرہ ڈالنے کا وقت نہیں تھا، لِہٰذا وہ بہت سوکھی اور پتلی تھی ـ یہی وجہ ہے کہ ہر سال پیساخ کے تہوار پر نیک یہودی گھرانوں میں صرف یہ روٹی کھائی جاتی ہے، جسے "ماتزہ" کہتے ہیں ـ
 
== مزید دیکھیے ==
* [[عید]]
* [[عید پوریم]]
 
== حوالہ جات ==
{{حوالہ جات}}
 
 
[[زمرہ:عید فسح]]
[[زمرہ:تہوار]]
[[زمرہ:تہوار عہد نامہ قدیم]]
[[زمرہ:شالوش رگالیم]]
[[زمرہ:عید]]
 
[[زمرہ:موسیٰ]]
[[زمرہ:عید]]
[[زمرہ:تہوار عہد نامہ قدیم]]
[[زمرہ:تہوار]]
[[زمرہ:یہودی عیدیں]]