"فوزیہ وہاب" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م درستی املا بمطابق فہرست املا پڑتالگر + ویکائی
م خودکار درستی+ربط+ترتیب+صفائی (9.7)
سطر 17:
| death_date = 17 جون 2012ء
| birth_place = [[کراچی]], [[سندھ]]
| spouse = وہاب صدیقی 1978ء - 1993ء <br/> ڈاکٹر اطہر حسین - 2012ء
|children =
| constituency =
سطر 26:
}}
 
'''فوزیہ وہاب''' (14 نومبر 1956ء - 17 جون 2012ء) [[پاکستان پیپلز پارٹی]] سے تعلق رکھنے والی پاکستانی سیاست دان تھیں اور [[ایوان زیریں پاکستان]] کی رکن تھیں۔ انہوں نے [[شیری رحمٰن]] کی جگہ 18 مارچ 2009ء کو پارٹی کے شریک صدر [[آصف علی زرداری]] کے حکم سے پیپلزپارٹی کی سیکرٹری اطلاعات کا عہدہ سنبھالا۔<ref>{{cite web|url=http://www.dailytimes.com.pk/default.asp?page=2009%5C03%5C19%5Cstory_19\03\19\story_19-3-2009_pg1_6 |title=Fauzia replaces Sherry as PPP Info Secretary |publisher=Dailytimes.com.pk |date=2009-03-19 |accessdate=2012-05-28|archiveurl=https://archive.is/9lBI|archivedate=2012-07-27}}</ref>
 
== ذاتی زندگی ==
فوزیہ 14 نومبر 1956ء کو پیدا ہوئیں اور وہ اپنے چار بہن بھائیوں میں سب سے بڑی تھیں۔ انہوں نے 1978ء میں وہاب صدیقی جو ایک صحافی اور بعید نما کے میزبان تھے، سے شادی کی۔ 14 برس تک وہ ایک گھریلو خاتون رہیں اور ان کے ہاں چار بچے پیدا ہوئے۔ [[حسینہ معین]] کے ٹیلویژن پروگرام "کہر" میں انہوں نے مشہور اداکار جنید بٹ کی رشتہ دار کا کردار ادا کیا۔ یہ ڈراما 1991-1992 میں ہدایتکار ظہیر خان نے پیش کیا۔ 1993 میں وہاب صدیقی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے اور یہیں سے فوزیہ کی زندگی نے ایک نیا رخ اختیار کیا۔<ref>{{cite web|url=http://www.dailytimes.com.pk/default.asp?page=story_26-3-2003_pg7_46 |title=Leading News Resource of Pakistan |publisher=Daily Times |date=2003-03-26 |accessdate=2012-05-28|archiveurl=https://archive.is/0uYC|archivedate=2012-07-24}}</ref> اس کے بعد فوزیہ نے ماہر امراض دل ڈاکٹر اطہر حسین سے شادی کر لی۔
 
== سیاست ==
فوزیہ پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والی سیاست دان تھیں۔ انہیں طالب علمی کے دنوں سے سیاست سے دلچسپی رہی وہ ترقی پسند خیالات رکھتی تھیں۔ 1993ء میں جب وزیر اعظم بینظیر بھٹو نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے لیے ایدھی ایئر ایمبولینس کے کپتان فہیم الزمان کو ایڈمنسٹریٹر مقرر کیا تو دیگر امور چلانے کے لیے ایک مشاورتی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی، اس کمیٹی فوزیہ وہاب بھی شامل تھیں۔ انہی دنوں پیپلز پارٹی کی جانب سے انسانی حقوق سیل قائم کیا گیا اور فوزیہ وہاب اس کی کوآرڈینیٹر مقرر ہوئیں۔ وہ انسانی حقوق کی مقامی اور بین الاقوامی تنظیموں اور میڈیا سے رابطے میں رہیں اور اپنی جماعت کا بھرپور دفاع کرتی دکھائی دیں۔
یہ سرگرمیاں حقوقِ انسانی کے شعبے میں ان کی دلچسپی بڑھانے کی وجہ بنیں اور وہ خود انسانی حقوق کی کارکن بن گئیں۔ اسی پس منظر کے تحت وہ حدود آرڈیننس اور توہین رسالت کے قانون کے خاتمے کے لیے سرگرم رہیں۔<ref>[http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2012/06/120617_fauzia_profile_zs.shtml بی بی سی اردو]</ref> 2008ء کے انتخابات میں وہ دوسری بار خواتین کے لیے مخصوص نشست پر کامیاب ہوئیں اور جب شیری رحمان کو وفاقی وزیر اطلاعات کے عہدے سے ہٹایا گیا تو ان سے پارٹی کے شعبۂ اطلاعات کی سیکرٹری کی بھی ذمہ داری واپس لے لی گئی اور یہ ذمہ داری فوزیہ وہاب کے حصے میں آئی۔
سطر 39:
17 جون 2012ء میں وفات کے وقت وہ پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات کے عہدے پر فائز تھیں۔
 
== وفات ==
فوزیہ وہاب پتہ کے مرض میں مبتلا تھیں<ref>[http://www.thenews.com.pk/Todays-News-4-111051-Fauzia-Wahab-to-undergo-surgery-today Fauzia Wahab to undergo surgery] The News International, May 29, 2012</ref> 30 مئی 2012ء کو کراچی کے او ایم آی ہسپتال میں سرجن بدر صدیقی نے ان کے پتے کی جراحی کی لیکن اس سے مسائل میں اضافہ ہو گیا اور وہ کومہ میں چلی گئیں اور انہیں انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا۔ لیکن ان کی صحت بحال نہ ہو سکی اور بالآخر اتوار 17 جون 2012ء کو وہ وفات پا گئیں۔<ref>[http://www.thenews.com.pk/Todays-News-4-111310-Fauzia-Wahab-in-stable-condition Fauzia Wahab in stable condition ], The News, May 30, 212</ref><ref>[http://www.nation.com.pk/pakistan-news-newspaper-daily-english-online/national/17-Jun-2012/ppp-leader-fauzia-wahab-passes-away?utm_source=feedburner&utm_medium=feed&utm_campaign=Feed%3A:+pakistan-news-newspaper-daily-english-online%2FBreaking/Breaking+%28The(The+Nation+%3A:+Breaking+News%29) Fouzia Wahab Died]</ref> پاکستان پیپلز پارٹی نے ان کی وفات پر 10 روز تک جماعتی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان کیا۔<ref>[http://www.geo.tv/GeoDetail.aspx?ID=54759 10 days mourning on Fauzia Wahab death]</ref>
 
== حوالہ جات ==
{{حوالہ جات}}
 
سطر 54:
* [http://www.thenews.com.pk/Todays-News-2-115039-Fauzia-Wahab-passes-away فوزیہ وہاب انتقال کر گئیں]
 
[[زمرہ:فضلا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی، پاکستان]]
[[زمرہ:بیسویں صدی کی پاکستانی اداکارائیں]]
[[زمرہ:کراچی کے سیاستدان]]
[[زمرہ:پاکستانی اداکار-سیاستدان]]
[[زمرہ:کراچی کی اداکارئیں]]
[[زمرہ:پاکستانی ٹیلی ویژن اداکارائیں]]
[[زمرہ:1956ء کی پیدائشیں]]
[[زمرہ:2012ء کی وفیات]]
[[زمرہ:کراچیبیسویں صدی کی شخصیاتپاکستانی اداکارائیں]]
[[زمرہ:پاکستان پیپلز پارٹی کے سیاستدان]]
[[زمرہ:پاکستانی اداکار-سیاستدان]]
[[زمرہ:پاکستانی سیاستدان]]
[[زمرہ:فضلا جامعہ کراچی]]
[[زمرہ:پاکستانی سیاسی خواتین]]
[[زمرہ:بیسویںپاکستانی صدیٹیلی کی پاکستانیویژن اداکارائیں]]
[[زمرہ:فضلا جامعہ کراچی]]
[[زمرہ:فضلا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی، پاکستان]]
[[زمرہ:کراچی کی اداکارئیں]]
[[زمرہ:کراچی کی شخصیات]]
[[زمرہ:کراچی کے سیاستدان]]