"قیوم نظر" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م درستی املا بمطابق فہرست املا پڑتالگر + ویکائی
م خودکار درستی+ترتیب+صفائی (9.7)
سطر 3:
 
'''قیوم نظر''' کا اصل نام اصل نام عبد القیوم ہے، وہ ٧ مارچ ١٩١٤ کو لاہور میں پیدا ھوئے۔ [[اردو]] اور [[پنجابی زبان]] کے ممتاز [[شاعر]] کے علاوہ [[نقاد]]، [[ڈراما]] نویس اور [[مترجم]] تھے۔ وہ اردو کے ان لکھنے والوں میں شامل ہیں جنھوں نے حلقہ ارباب ذوق کی بنیاد رکھنے میں اہم حصہ لیا جن میں میرا جی، ن۔ م راشد ،حفیظ ھوشیار پوری،سید نصیر احمد جامعی، انجم رومانی،اختر ھوشیارپوری،، حمید نظامی، میر اقبال احمد، سید امجد حسین، آفتاب احمد خان، حمید شیخ، صفدر میر، تابش صدیقی، یوسف ظفر اور مختار صدیقی وغیرہ کے اسمائے گرامی اہم ہیں۔ انہوں نے وہ حلقہ ارباب ذوق کے اولیں متعمد عمومی منتخب ھوئے۔ گورنمنٹ کالج میں اردو اورپنجابی کے شعبہ جات میں درس و تدریس سے متعلق رھے اور پروفیسر کی حیثیت سے سبک دوش ھوئے۔۔ قیوم نظر کی شاعری میں اردو کی کلاسیکی شاعری کا گہرا اثر ہے۔ ١٩٣٣ میں ان کی پہلی غزل چھپی تھی۔ انھوں نے اردو غزل کو نیا مزاج عطا کیا۔ وہ میر تقی میر اور فانی بدایونی کے غزلیہ روایت سے متاثر رھے۔ سیاحت کا شوق تھا۔ ان کی شاعری میں فطرت کے تجربات اچھوتے نوعیت کے ہیں۔ انھوں نے اپنی اردو غزلوں اور نعتوں کو پنجابی میں منتقل کیا۔
== کتابیں ==
ان کی کتابوں میں
* "پون جھکولے“
* ”قندیل“
* “ سویدا“
* “واسوخت“
* “زندہ ہے لاہور“
* “اردو نثر انیسویں صدی میں“
* “ امانت“
کے نام اہم ہیں۔ ان کا مجموعہ کلام “قلب و نظر کے سلسلے“ کے نام سے شائع ھوچکا ہے۔٢٣ بچوں کے لیے ایک کتاب “بلبل کا بچہ“ بھی لکھی جس کی نظم بلبل کا بچہ کھاتا تھا کھچڑی پیتا تھا پانی بہت مشہور ہوئی۔
== انتقال ==
قیوم نظر کا انتقال جون ١٩٨٩ میں کراچی میں ہوا۔ لاہور کے تاریخی قبرستان میانی صاحب میں پیوند زمین ھوئے۔
 
[[زمرہ:بیسویں صدی کے شعرا]]
[[زمرہ:1914ء کی پیدائشیں]]
[[زمرہ:1989ء کی وفیات]]
[[زمرہ:پاکستانی شعرا]]
[[زمرہ:اردو شعرا]]
[[زمرہ:بیسویں صدی کے شعرا]]
[[زمرہ:پاکستانی شعرا]]