"معقل بن یسار" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م درستی املا بمطابق فہرست املا پڑتالگر + ویکائی
م خودکار درستی+ترتیب+صفائی (9.7)
سطر 7:
آنحضرتﷺ نے ان کو قبیلہ مزنیہ کا قاضی بنانا چاہا،انہوں نے معذرت کی کہ مجھ میں اس ذمہ داری کو سنبھالنے کی اہلیت نہیں ہے، آپ نے دوبارہ فرمایا نہیں تم ان کے فیصلے کیا کرو، انہوں نے پھر معذرت کی کہ میں اچھی طرح فیصلہ نہیں کر سکتا،تیسری مرتبہ پھر آپ نے باصرار فرمایانہیں تم فیصلہ کرو ،خدا قاضی کے ساتھ اس وقت تک رہتا ہے جب تک وہ عمداً ظلم و ناانصافی نہیں کرتا۔<ref>مستدرک حاکم:3/577</ref>
== عہد فاروقی ==
معقل کی قوت فیصلہ کی وجہ سے عمر انہیں بہت مانتے تھے،مہما ت امور میں ان سے مشورہ کرتے اوربڑی بڑی خدمتیں ان کے سپرد کرتے،عراق کی فوج کشی کے سلسلہ میں 20ھ میں جب یزد گرد نے مروان شاہ کو ایک لشکر جرار کے ساتھ مسلمانوں کے مقابلہ کے لیے بھیجا، تو عمرفاروق نے اکابر صحابہ سے مشورہ لیا،اس مشورہ میں معقل بھی تھے اسی زمانہ میں عمرفاروق نے ابو موسیٰ اشعری کو بصرہ میں ایک نہر کھدوانے کا حکم دیا، اورفرمایا تیاری کے بعد معقل کے ہاتھوں سے اس میں پانی جاری کرایا جائے(فتوح البلدان:۳۶۶366) امیر معاویہ کے زمانہ میں جب زیاد نے اس نہر کو دوبارہ درست کرایا تو تبرکاً معقل ہی کے ہاتھوں اس کا افتتاح کرایا۔<ref>[[طبقات ابن سعد]]، [[محمد بن سعد]]، جلد 4، ص- 37</ref>
== وفات ==
امیر معاویہ کے زمانہ میں بیمار پڑے، عبید اللہ بن زیاد ان کی عیادت کو آیا، اس سے فرمایا میرا وقت آخر ہے،اگر زندگی کی امید ہوتی تو ایک حدیث جس کو میں نے ابھی تک نہیں بیان کیا ہے نہ بیان کرتا، لیکن اب وقت آخر ہے،اس لیے بیان کیے دیتا ہوں میں نے آنحضرتﷺ کو بیان کرتے ہوئے سنا ہے کہ " جو شخص رعایا کی گلہ بانی کرتا ہے،اگر اس نے رعایا کہ خیانت کی اوراسی حالت میں مرگیا تو خدا اس پر جنت حرام کر دے گا۔<ref>مسلم ،کتاب الایمان باب استحقاق الوالی الغاش لرعیۃ النار</ref> اس مرض میں وفات پائی، ساٹھ اور ستر کے درمیان عمر تھی۔
سطر 14:
{{حوالہ جات}}
{{حوالہ_جات}}
 
{{صحابی}}
 
[[زمرہ:اصحاب بیعت الرضوان]]
[[زمرہ:بصری شخصیات]]
[[زمرہ:مدونین حدیث]]
[[زمرہ:بصری شخصیات]]