"مِحقِنَہ" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
←‏top: درستی
م خودکار درستی+ترتیب (9.7)
سطر 1:
محقنہ کی اصطلاح [[طب]] و [[حکمت]] میں ایک ایسے [[طبی آلہ]] کے لیے اختیار کی جاتی ہے کہ جو [[حقنہ|حقنہ (injection)]] لگانے کی خاطر استعمال کی جاتا ہو۔ اس کو انگریزی میں syringe یا سرنج کہا جاتا ہے۔ اس [[طبی آلہ]] میں نلی نما [[اسطوانہ|اسطوانہ (cylinder)]] ہوتا ہے جس کے اندر ایک اور اسطوانہ ہوتا ہے اس طرح کہ اندر والا اسطوانہ باہر نلی نما اسطوانے کے اندر اور باہر حرکت کر سکتا ہے۔ اندر والا اسطوانہ اصل میں ایک [[فشارہ]] [[مضخت]] (piston pump) کے طور پر کام کرتا ہے اور اس کی اوپر والے اسطوانہ کے اندر غوطہ لگانے کی مماثلت سے ہی اس کو [[غواص (ضد ابہام)|غواص (plunger)]] بھی کہا جاتا ہے۔ جب یہ غواص باہر کی جانب کھینچا جاتا ہے تو اس کی وجہ سے محقنہ کے اندر ایک [[فضائے بسیط|خلا]] پیدا ہوجاتا ہے جو اگلے سرے پر موجود سوراخ میں لگی [[سوئی]] کی مدد سے [[مائع]] ([[دوا]]) کو کھینچ کر اندر بھر لیتا ہے، پھر جب اس سوئی کو [[جلد]] کے راستے (عام طور پر یہی راستہ استعمال ہوتا ہے، مگر ہمیشہ ایسا نہیں ہوتا) جسم میں داخل کر کے غواص کو دبایا جاتا ہے تو وہ دوا کو جسم میں فشار سے داخل (pump) کر دیتا ہے۔
 
[[زمرہ:طبی سازوسامان]]
[[زمرہ:طبی آلات]]
[[زمرہ:طبی سازوسامان]]