"مینار" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م خودکار درستی+ترتیب+صفائی (9.7)
سطر 1:
[[تصویرفائل:Egypt.Aswan.Mosque.02.jpg|thumbتصغیر|180px|[[مصر]] میں واقع [[اسون مسجد]] کے مینار]]
'''مینار''' اسلامی طرز تعمیر میں [[مسجد]] کے ساتھ تعلق رکھتا ہے۔ مینار عام طور پر اونچے تقسیم شدہ لمبوترے [[تاج]] کی طرح تعمیر کیا جاتا ہے جو بغیر کسی سہارے کے ملحقہ [[عمارت]] سے اونچا ہوتا ہے۔ <br />
== مقصد ==
مینار عام طور پر [[اسلامی معاشرہ|اسلامی معاشرے]] میں مسجد کے ساتھ تعمیر کیا جاتا ہے جو اسلامی معاشرے یا آبادی کو ظاہر کرتا ہے۔ مسجد کے ساتھ مینار کی تعمیر دراصل اس سوچ کے تحت شروع کی گئی تھی کہ بلند مقام سے لوگوں کو [[نماز]] کے لیے [[اذان]] کے ذریعے بلایا جا سکے۔ نماز کے اوقات کے مطابق دن میں پانچ بار منادی کو اذان کہا جاتا ہے۔ یہ اوقات [[فجر]] (سورج طلوع ہونے سے پہلے)، [[ظہر]] (دوپہر کے وقت)، [[عصر (نماز)|عصر]] (سہ پہر)، [[نماز مغرب|مغرب]] (سورج غروب ہونے کے فوراً بعد) اور [[عشاء]] (رات کے پہلے پہر) کے ہیں۔ جدید دور میں مینار پر سے منادی کرنے کا رواج ختم ہو چکا ہے، اب یہی کام جائے نماز سے سپیکر یا [[صوتی آلات]] کی مدد سے کیا جاتا ہے۔ مینار اب بھی تعمیر ہوتے ہیں مگر وہ مسجد اور [[اسلامی طرز تعمیر]] کو ظاہر کرتے ہیں۔
سطر 14:
 
== مینار کے حصے (طرز تعمیر) ==
مینار کے تین حصے ہوتے ہیں؛ بنیاد، مرکزی مہرہ اور گیلری۔ بنیاد کے لیے زمین میں کھدائی کر کے سخت پتھر کی بھرائی کی جاتی ہے تاکہ مینار کا وزن اٹھانے اور بغیر کسی سہارے کے مینار کو کھڑے رہنے میں کوئی مشکل حائل نہ ہو، اس کے علاوہ زمین میں مینار کے دھنسنے کے عمل کو بھی مضبوط بنیاد سے روکا جا سکتا ہے۔ مینار کی عام زمین پر تعمیر عموماً کبھی بھی کامیاب نہیں ہوتی مگر پھر بھی کئی مقامات پر چھوٹے مینار بغیر کسی بنیاد کے تعمیر کیے گئے ہیں۔ مینار بلندی میں تعمیر کیے جاتے ہیں اور ان کی [[اشکال]] مختلف ہو سکتی ہیں، یہ گولائی میں مربع، لمبائی میں مستطیل، کثیر الرخی اور سیدھے لمبوتری شکل میں تعمیر ہو سکتے ہیں۔ بلندی کی جانب مرکز میں یا ارد گرد سیڑھیوں کی تعمیر کی جاتی ہے جو انتہائی مضبوط بنائی جاتی ہیں تاکہ مینار کے وزن کو سنبھالنے میں مدد مل سکے۔ ایک طرح سے یہ سیڑھیاں دراصل مرکز ہوتی ہیں جس کے اردگرد مینار اپنا وزن تھامے کھڑا رہتا ہے۔ گیلری مینار کے اوپری حصوں میں بنائی جانے والی وہ جگہ ہوتی ہے جو موذن کے لیے تعمیر کی جاتی ہے جس پر کھڑے ہو کر وہ ازان یا نماز کی منادی کر سکے۔ اس گیلری یا بالکونی کو چھت نما گول چھت سے ڈھانپ دیا جاتا ہے۔ اسی چھت کی تزئین و آرائش بھی کی جاتی ہے جس سے مینار کی خوبصورتی میں اضافہ ہوتا ہے۔ <br />
== بیرونی روابط ==
* [http://www.etymonline.com/index.php?term=minaret مینار کی تعریف]
* [http://www.muslimheritage.com/topics/default.cfm?articleID=647 مینار: ایک تہذیب کی نشانی]
 
[[زمرہ:اسلامی اصطلاحات]]
[[زمرہ:اسلامی معماریتہذیب]]
[[زمرہ:معماریاسلامی عناصرمعماری]]
[[زمرہ:عربی الفاظ اور جملے]]
[[زمرہ:عربی مستعار الفاظ]]
[[زمرہ:عربی طرز تعمیر]]
[[زمرہ:معماری عناصر]]
[[زمرہ:عناصر اسلامی معماری]]
[[زمرہ:اسلامی معماری]]
[[زمرہ:مساجد]]
[[زمرہ:اسلامیمعماری تہذیبعناصر]]
[[زمرہ:عربی مستعار الفاظ]]
[[زمرہ:معماری مساجد]]
[[زمرہ:عربی الفاظ اور جملے]]
[[زمرہ:اسلامی اصطلاحات]]