"نیر مسعود" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م درستی املا بمطابق فہرست املا پڑتالگر + ویکائی
م خودکار درستی+ترتیب+صفائی (9.7)
سطر 7:
 
== ابتدائی زندگی اور تعلیم ==
نیر مسعود 16 نومبر 1936ء کو [[لکھنؤ]] میں مشہور اردو ناقد و ادیب '''[[سید مسعود حسن رضوی ادیب]]''' کے گھر پیدا ہوئے۔ 1957ء میں [[لکھنؤ یونیورسٹی]] سے فارسی میں ایم۔ اے۔ اور 1965ء میں [[الہ آباد یونیورسٹی]] سے اردو میں پی ایچ ڈی کی ڈگر ی حاصل کرنے کے بعد 1965ء میں ہی اسلامیہ کالج بریلی میں اردو و فارسی کے استاذ مقرر ہوئے۔ اس کے بعد شعبہ فارسی [[لکھنؤ یونیورسٹی]] میں استاذ مقرر ہوئے اور بتدریج ترقی کرتے ہوئے 1996ء میں پروفیسر کے عہدے سے سبکدوش ہوئے۔<ref name ="سہارا">روزنامہ راشٹریہ سہارا، اشاعت کانپور، مؤرخہ 25 جولائی 2017ء، صفحہ 5۔</ref>
 
== ادبی زندگی ==
ان کی ادبی زندگی کا آغاز ان کے لڑکپن میں ہی ہو گیا تھا، جب 11-12 سال کی عمر میں انھوں نے ایک ڈراما لکھا اور اسے انہوں نے علی عباس حسینی، مولوی اختر علی تلہری اور مزا محمد اصغری وغیرہم کی موجودگی میں بے جھجھک پڑھا اور دادِ تحسین حاصل کی۔ لیکن تصنیف و تالیف کا سلسلہ باضابطہ 1965ء میں شروع ہوا۔ ان کی کہانیاں مختلف ادبی رسائل بالخصوص "شب خون" میں شائع ہوئیں اور کہانیوں کا پہلا مجموعہ "سیمیا" کے نام سے 1984ء میں شائع ہوا۔ انہوں نے بچوں کے لیے بھی دو کتابیں تحریر کیں۔ قصہ سوتے جاگتے ابو الحسن کا (الف لیلی) جو 1985ء میں اترپردیش اردو اکادمی سے شائع ہوا۔ انھوں نے بچوں کے لیے ایک ڈرامائی مشاعرہ بھی لکھا۔ ان کے تین سو سے زائد علمی و تحقیقی مقالات ہند و پاک کے ادبی رسائل میں شائع ہوئے۔ محمد عمر میمن نے 1998ء میں نیر مسعود کی دس کہانیوں کا ترجمہ انگریزی میں کیا تھا، نیز انہوں نے "طاؤس چمن کی مینا" کا بھی انگریزی میں ترجمہ کیا۔ ان کی سات کہانیاں "کافور" کے نام سے [[پیرس]] سے بھی شائع ہوئی تھیں۔<ref name ="سہارا" />
 
== تصنیفات ==
نیر مسعود نے کئی تحقیقی کتابیں اور تراجم کیے (خاص طور پر [[فرانز کافکا|کافکا]] کے ) لیکن اپنے افسانوں سے زیادہ مشہور ہوئے، ان کے افسانوں کے مجمو‏‏عےمجموعے مندرجہ ذیل ہیں:
* طاؤس چمن کی مینا (1988ء) دس افسانے<ref name="نیر مسعود" />
* عطر ِ کافور<ref name="نیر مسعود" />
* سیمیا
* گنجفہ<ref name="نیر مسعود" />
;تحقیقی کتابوں میں:
* [[دولہا صاحب عروج]]، مونو گراف<ref name="تحقیق">{{cite book | author=ایم سلطانہ بخش، داکٹر | authorlink=خلیق انجم، ڈاکٹر | isbn=81680306 | location=اسلام آباد | page=386 | publisher=ورڈ ویژن پبلشرز | title=اردو میں اصول تحقیق (مضمون:ہندوستان میں شائع ہونے والی اہم تحقیقی و تدوینی کتابیں) | year=1986ء}}</ref>
* رجب علی بیگ سرور حیات اور کارنامے (1967ء)<ref name="کتابیں" />
* تعبیر غالب<ref name="نیر مسعود" />
* مرثیہ خوانی کا فن (1989ء)<ref name="نیر مسعود" /><ref name="کتابیں" />
* شفاء الدولہ کی سرگذشت<ref name="نیر مسعود" />
* انیس (2002ء)<ref name="نیر مسعود" /><ref name="کتابیں" />
* ادبستان (2006ء)<ref name="کتابیں">{{cite web | accessdate=25 جولا&lrm;ئی 2017 | author=کانگریس کتب خانہ | date=2015-11-07 | publisher=کانگریس کتب خانہ | title=نیر مسعود کانگریس کتب خانہ پر معلومات | url=http://id.loc.gov/authorities/names/n81139633.html}}</ref>
* منتخب مضامین (2009ء)<ref name="نیر مسعود" /><ref name="کتابیں" />
یگانہ احوال و آثار<ref name="نیر مسعود">{{cite web | accessdate=25 جولا&lrm;ئی 2017 | author=ریختہ ڈاٹ کام | publisher=ریختہ ویب سائٹ | title=نیر مسعود کی کتابیں ریختہ پر | url=https://rekhta.org/ebooks?author=naiyer-masud&lang=ur}}</ref>
* [[لکھنؤ]] کا عروج و زوال
سطر 36:
 
== اعزازات ==
ڈاکٹر نیر مسعود کو ان کی ادبی خدمات کے صلہ میں 2001ء میں [[ساہتیہ اکیڈمی]] نے [[فہرست ساہتیہ اکیڈمی اعزاز یافتگان برائے اردو|اردو ادب]] دیا اور 2007ء میں [[سرسوتی سمان]] ملا۔ جب کہ سنہ 1979ء انہیں [[پدم شری اعزاز]] برائے تعلیم و ادب سے نوازا گیا۔<ref name ="سہارا" />
== وفات ==
24 جولائی 2017ء کو طویل علالت اور کئی سال تک فالج کے مرض میں مبتلا رہنے کے بعد وفات پائی اور لکھنؤ کے حیدر گنج میں واقع کربلا منشی فضل حسین میں تدفین عمل میں آئی۔<ref name ="سہارا" />
 
== حوالہ جات ==
سطر 49:
{{اردو افسانہ نگار}}
 
[[زمرہ:1936ء کی پیدائشیں]]
[[زمرہ:2017ء کی وفیات]]
[[زمرہ:اردو افسانہ نگار]]
[[زمرہ:اردو محققین]]
[[زمرہ:بیسویں صدی کے بھارتی افسانہ نگار]]
[[زمرہ:بھارت کے اردو مصنفین]]
[[زمرہ:بھارتی مسلم شخصیات]]
[[زمرہ:ساہتیہ اکیڈمی اعزاز یافتگان برائے اردو ادب]]
[[زمرہ:1936ء کی پیدائشیں]]
[[زمرہ:اردو محققین]]
[[زمرہ:اردو افسانہ نگار]]
[[زمرہ:2017ء کی وفیات]]
[[زمرہ:لکھنؤ کے مصنفین]]
[[زمرہ:بیسویں صدی کے بھارتی افسانہ نگار]]