"واجب" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م درستی املا بمطابق فہرست املا پڑتالگر + ویکائی
م خودکار درستی+ترتیب (9.7)
سطر 8:
جس واجب کا ثبوت قطعی اور لزوم پر دلیل ظنی ہو جیسے جماعت سے نماز پڑھنے کے وجوب پر یہ آیت دلالت کرتی ہے : وارکعوا مع الرکعین (البقرہ : 43) اور رکوع کرنے والوں کے ساتھ رکوع کرو، اس کا ثبوت قطعی ہے کیونکہ قرآن مجید کی یہ آیت قطعی ہے اور اس کی لزوم پر دلالت ظنی ہے کیونکہ رکوع کا معنی نماز پڑھنا بھی ہے اور رکوع کا معنی اللہ سے ڈرنا اور خشوع بھی ہے۔
اور جس واجب کا ثبوت ظنی ہو اور لزوم پر دلالت قطعی ہو جیسے نماز میں سورة فاتحہ کا پڑھنا واجب ہے لیکن اس کا ثبوت ظنی ہے کیونکہ اس کا ثبوت اس حدیث سے ہے :
عبادہ بن الصامت بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا جس نے سورة فاتحہ نہیں پڑھی اس کی نماز نہیں ہوئی <ref>صحیح البخاری رقم الحدیث : 756</ref> تاہم یہ حدیث خبر واحد ہے اور اس کا ثبوت ظنی ہے لیکن اس کا لزوم قطعی ہے کیونکہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا سورة فاتحہ کو پڑھے بغیر نماز نہیں ہوگی۔
== واجب کی تعریف ==
واجب کی ایک تعریف یہ بھی ہے کہ جس کام کو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بطور عبادت دائما کیا ہو اور اس کے تارک پر آپ نے انکار کیا ہو یا اس کے ترک پر وعید فرمائی ہو، <ref>البحرالرائق ج 1 ص 17۔ فتح القدیر ج 2 ص 39 بیروت</ref> اس کی مثال بھی جماعت کے ساتھ نماز پڑھنا ہے کیونکہ آپ نے بطور عبادت ہمیشہ جماعت کے ساتھ نماز پڑھی ہے اور اس کے ترک پر انکار اور وعید فرمائی ہے۔
سطر 15:
{{حوالہ جات}}
 
[[زمرہ:نیکی]]
[[زمرہ:قانون معاہدہ]]
[[زمرہ:اخلاقی اصول]]
[[زمرہ:فقہ]]
[[زمرہ:قانون معاہدہ]]
[[زمرہ:نیکی]]