"وجد" کے نسخوں کے درمیان فرق

7 بائٹ کا ازالہ ،  2 سال پہلے
م
خودکار درستی+ترتیب+صفائی (9.7)
م (درستی املا بمطابق فہرست املا پڑتالگر + ویکائی)
م (خودکار درستی+ترتیب+صفائی (9.7))
'''وجد''' ایک ایسا روحانی جذبہ ہے۔ جو اللہ کی طرف سے باطن انسانی پر وارد ہو جس کے نتیجہ میں خوشی یا غم کی کیفیت پیدا ہوتی ہے
== وجد ==
وجد [[تصوف]] و [[سلوک]] میں استعمال ہونے والی ایک خاص [[اصطلاح]] ہے یہ ایک کیفیت ہے جو ذکر و [[نعت]] کے وقت طاری ہوتی ہے یہ کیفیت عموما اولیاء کاملین کی محافل اور [[صحبت]] کا خاصہ ہے جسے اللہ کی محبت کی علامت تصور کیا جاتا ہے <br />
=== وجد کے معنی ===
حال، جذبہ، بیخودی ،سرمستی، وہ حالت اور کیفیت جوعشق الٰہی میں دل پر ایسی طاری ہوکہ انسان بیخود ہو جائے۔ حال، عشق اور شیفتگی<ref>فیروز الغات فارسی اردو طبع فیروز سنز</ref><ref>فرہنگ آصفیہ از سید احمد دہلوی</ref>
 
=== وجد اور تواجد کی حقیقت ===
وجد عموما بعض ذی روح چیزوں خصوصا اہل ایمان میں سے ایسے حضرات کو ہوتا ہے جو تلاوت قرآن یا نعت رسول ﷺ یا ذکر باری تعالیٰ یا بزرگان دین کی تعریف و توصیف سنتے ہیں تو ان پر کسی خاص کیفیت کا ورود ہوتا ہے یا انوار و تجلیات کا ورود ہوتا ہے تو ایسی صورت میں وہ اپنے اوپر قابو اور کنٹرول نہیں کر پاتے جس وجہ سے ان کے جسم پر اضطراب و حرکت پیدا ہوتی ہے جس کی بنا پر کبھی ادھر کبھی ادھر کبھی آگے کبھی پیچھے جھکتے اور گر پڑتے ہیں۔ اور کبھی کبھار بیہوش بھی ہوجاتے ہیں تو ایسی حرکت کو وجد حقیقی کہا جاتا ہے۔ اور اس کا محمود و مستحسن ہونا قرآنی آیات و احادیث مبارکہ سے بھی ثابت ہے۔<ref name="فضیلت الذاکرین">فضیلت الذاکرین فی جواب المنکرین، صفحہ 21، مفتی غلام فرید ہزاروی ،ادارہ محمدیہ سیفیہ راوی ریان لاہور</ref>
<ref name="فضیلت الذاکرین">فضیلت الذاکرین فی جواب المنکرین، صفحہ 21، مفتی غلام فرید ہزاروی ،ادارہ محمدیہ سیفیہ راوی ریان لاہور</ref>
 
* سیدنا شیخ محی الدین عبد القادر جیلانی قطب ربانی سے وجد کے بارے میں دریافت کیا گیا تو آپ نے ارشاد فرمایا: ’’روح اللہ عزوجل کے ذکر کی حلاوت میں مستغرق ہو جائے اور حق تعالیٰ کے لیے سچے طور پر غیر کی محبت دل سے نکال دے ۔‘‘<ref>بہجۃ الاسرار، ذکرشي من اجوبتہ ممايدل علي قدم راسخ، ص236</ref>
* وجد وہ کیفیت ہے جو اتفاقاطاری ہو یہ کیفیت اوراد و وظائف کا نتیجہ ہے پس جس شخص کے وظائف زیادہ ہونگے اس پر اللہ کی عنایات بھی زیادہ ہونگی۔<ref name="رسالہ قشیریہ">رسالہ قشیریہ ،صفحہ 157، ابو القاسم عبد الکریم ہوازن قشیری، مکتبہ اعلیٰ حضرت لاہور</ref>
* جبکہ عمرو بن عثمان مکی کہتے ہیں کہ وجد کی کوئی کیفیت نہیں بیان کی جا سکتی کیونکہ پختہ ایمان رکھنے والے مومنوں کے نزدیک یہ اللہ کے اسراروں میں سے ایک ہے۔<ref name="کتاب اللمع">کتاب اللمع فی التصوف ،شیخ ابو نصر سراج ،صفحہ 498 ،مطبوعہ اسلامک بک فاؤنڈیشن لاہور</ref>
وجد ایک باطنی کیفیت ہے جو طالب و مطلوب کے درمیان میں ہوتی ہے۔<ref name="کشف المحجوب">کشف المحجوب ،علی بن عثمان الہجویری،471،مطبوعہ مکتبہ زاویہ لاہور</ref>
* گویا ہر وہ کیفیت مسرت و الم جو قلب پر بغیر ارادے و کوشش کے طاری ہو اسے وجد کہتے ہیں'''<ref name="کتاب اللمع" />
* سورہ الحج کی آیت نمبر 35 میں لفظ وجل (ڈر) صفات واجدین میں سے ہے <ref name="کتاب اللمع" />
 
== وجد اور تواجد ==
وجد یہ ہے کہ کیفیت تمہارے دل پر کسی ارادے اور تکلف کے بغیر جاری ہو <ref name="رسالہ قشیریہ" /> وجد کو تکلف سے حاصل کرنا تواجد کہلاتا ہے [[تواجد]] اپنے اختیار سے وجد کو لانے کا نام ہے اور ایسے شخص کا وجد کامل نہیں ہوتاکیونکہ اگر یہ کامل ہوتا تو واجد کہلاتا [[متواجد]] نہ کہلاتاجو کسی شے کو بہ تکلف ظاہر کرنے کو کہتے ہیں <ref name="رسالہ قشیریہ" />
اگر یہ صرف رسومات کی پابندی کے طور پر کرے تو اس کے متعلق حکم یہ ہے
* رہا معاملہ تواجد کا تو تواجد کے معنی ہیں از خود وجد والی صورت اختیار کرنا۔ تواجد پر علامہ سیوطی کا فتویٰ یوں ہے کہ ذاکر خواہ ذکر کرتے ہوئے کھڑا ہو جائے یہ کھڑا ہونا اختیاری ہو یا غیر اختیاری ہر حال میں جائز ہے ایسے لوگوں پر نہ انکار جائز ہے نہ انہیں منع کرنا جائز ہے <ref name="فضیلت الذاکرین" />
* ایک گروہ اس میں محض رسموں کا پابند بنا ہوا ہے جو ظاہری حرکتوں کی تقلید کرتا ہے باقاعدہ رقص کرتا اور اور ان کے اشاروں کی نقل کرتا ہے یہ حرام محض ہے <ref name="کشف المحجوب،ص473" />
== وجد کی مختلف اقسام ==
* سارے بدن کا حرکت اور اضطراب
* بعض اوقات مغلوب الحال ہو کر بے ہوش ہو جانا۔ وغیر ہ <ref>مخزن طریقت،محمد ظفر عباس ،صفحہ125، محمدیہ سیفیہ پبلیکیشنز لاہور</ref>
== حوالہ جات ==
{{حوالہ جات|2}}
 
[[زمرہ:اصطلاحات تصوف]]
[[زمرہ:روحانیت]]
[[زمرہ:صوفیانہ فلسفہ]]
[[زمرہ:روحانیت]]
[[زمرہ:مناسک دین]]
[[زمرہ:اصطلاحات تصوف]]