"پینگوئن (ادارہ)" کے نسخوں کے درمیان فرق
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م درستی املا بمطابق فہرست املا پڑتالگر + ویکائی |
م درستی املا بمطابق فہرست املا پڑتالگر + ویکائی |
||
سطر 1:
جرمنی اشاعتی ادارہ۔ جس نے کم قیمت والے ایڈیشن شائع کرکے پڑھنے والوں کی ہر قسم کی کتابوں تک رسائی کو ممکن بنایا۔ راصل سن [[1935ء]] میں ایلن لین نے ادارے کو قائم کیا۔ پینگوئن کو قائم کرنا ایک بہت بڑے اشاعتی رویے کی بنیاد تھی۔ اس کی وجہ سے اہم اور بڑے ادبی فن پاروں تک ہر ایک کی رسائی ہونے لگی۔ پینگوئن نے اپنے پیپر بیک کے سرورق کو خوبصورت ڈیزائن سے بھی سجایا۔ اس باعث بڑے ادیبوں کی کتابوں کے یہ ایڈیشن بھی خریداروں کو پسند آنے لگے۔
== قیام کی وجہ ==
پینگوئن کی جانب سے کم قیمت کتاب ایڈیشن کا تصور ایک [[ریلوے سٹیشن]] کے پلیٹ فارم پر تیار ہوا تھا۔ یہ خیال مشہور پبلشر [[ایلن لین]] کے دماغ میں اس وقت آیا جب وہ جاسوسی ناول نگار [[اگاتھا کرسٹی]] کو ملنے کے بعد بیکسٹر ریلوے سٹیشن پر کچھ پڑھنے کے متلاشی تھیں اور ان کو کچھ بھی دستیاب نہ ہوا، سوائے رسالوں اور وکٹورین عہد کے ناولوں کے دوبارہ چھپنے والے ایڈشنوں
== شہرت ==
یہ امر اہم ہے کہ کتابوں کے پیپر بیک ایڈیشن کا آغاز پینگوئن سے نہیں ہوتا بلکہ یہ چند دہائی پہلے سے چھپنے لگے تھے۔ پینگوئن اشاعتی ادارے نے کتاب کی اشاعت کے ساتھ اس کی تقسیم میں جو ملکہ حاصل کیا وہ قابل تحسین تھا اور یہی پیپر بیک کی شہرت کا راز تھا۔ صرف پہلے سال میں ایلن لین کے قائم کردہ ادارے نے اس دور کی عالمی کساد بازاری کے ہوتے ہوئے بھی تیس لاکھ کتابیں فروخت کرکے یورپ کی معاشی اور سماجی دنیا میں انقلاب پیدا کر دیا۔ 1935 میں پینگوئن کی ایک کتاب پر لاگت صرف چھ پینس آئی تھی اور یہ [[سگریٹ]] کے ایک پیک کی قیمت کے برابر تھی۔
|