"پرتگیزی سلطنت" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م درستی املا بمطابق فہرست املا پڑتالگر + ویکائی
م خودکار درستی+ترتیب+صفائی (9.7)
سطر 1:
[[ملففائل:Portuguese empire 1800.png|thumbتصغیر|400px|leftبائیں|پرتگیزی سلطنت بمطابق 1800ء]]
 
''پرتگیزی سلطنت'' ([[پرتگیزی زبان|پرتگیزی]]: Império Português، [[انگریزی زبان|انگریزی]]: Portuguese Empire) دنیا کی تاریخ کی پہلی [[عالمی سلطنت]] تھی جو [[جنوبی امریکا]]، [[افریقا]]، [[ہندوستان]] اور [[جنوب مشرقی ایشیا]] تک کے مختلف علاقوں پر قابض تھی۔ یہ جدید یورپی نو آبادیاتی سلطنتوں میں سب سے زیادہ عرصے تک قائم رہنے والی سلطنت تھی اور اس کا عہد تقریباً سات صدیوں پر محیط ہے، جو [[1415ء]] میں [[کیوتا]] پر قبضے سے لے کر [[1999ء]] میں [[مکاؤ]] کو [[چین]] کے حوالے کرنے تک پھیلا ہوا ہے۔
 
پرتگیزی جہاز رانوں نے [[1419ء]] میں [[افریقا]] کے ساحلوں کی کھوج کا آغاز کر دیا تھا، جو مسالوں کی تجارت کے لیے نئے بحری راستوں کی تلاش کے لیے شروع کی گئی تھی۔ جہاز رانی، نقشہ سازی اور اُس وقت کی جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے پرتگیزی جہاز راں کامیابیوں پر کامیابیاں سمیٹتے گئے۔ [[1488ء]] میں [[بارتولومیو دیاس]] پہلی بار [[راس امید]] پہنچا اور [[1498ء]] میں [[واسکو ڈے گاما]] [[ہندوستان]] پہنچنے میں کامیاب ہو گیا۔ "پرتگالی بیرون ملک سلطنت" دراصل کسی دوسرے ملک پرتگالی قلعے اور کالونیوں کاایک سلسلہ تھا ۔
پہلے وائسرائے، فرانسسکو ڈی المیڈا نے "کوچین " میں اپنا ہیڈ کوارٹر قائم کیا . بعد میں آنے والے پرتگالی گورنروائسرائے کے عہدہ پر نہیں تھے . 1510 کے بعد پرتگالی دار الحکومت کو"گوا" میں منتقل کر دیا گیا تھا . 18ویں صدی تک، گوا میں پرتگالی گورنرکو جنوبی افریقہ سے جنوب مشرقی ایشیا کو، بحر ہند میں تمام پرتگالی مال پر اختیار تھا . 1844 میں بھارت کے پرتگالی حکومت کو ماکاؤ ،سولر اور تیمور کی سرزمین پر اختیارات ختم کر دیے گئے اور اس کے اختیارات کو موجودہ بھارت کے مالابار کے ساحل پر نوآبادیات تک محدود کر دیا گیا تھا .
مئی 1498 ء میں واسکو ڈے گاما مالابارکے ساحل پر کالی کٹ پہنچا۔ وہ کالی کٹ کے ساحل پر لنگر انداز ہوااس نے پرتگالی بحری جہاز پر مقامی ماہی گیروں کو مدعو کیا اور فوری طور پر کچھ بھارتی سامان تجارت لایاگیا۔ اس نے بندرگاہ پر ہندوستانی ماہی گیروں اور ایک تیونسی مسلمان کے ساتھ ملاقات کی۔ اس آدمی کے مشورہ پر گاما نے کالی کٹ کے راجہ زیمورین کے پاس اپنے دوخاص آدمیوں کو بات چیت کے لیے بھیجا۔ دراصل وہ عرب تاجروں کی مخالفت کا زور توڑنے کے لیے کالی کٹ کے ہندو حکمران سے حقوق تجارت کے حصول کے لیے کوشاں تھا لیکن پرتگالی تاجر سونے (gold) کی شکل میں ان اشیا ء کے واجبات، محصولات اور قیمت ادا کرنے کے قابل نہیں تھے۔
بعد میں کالی کٹ کے حکام نے ادائیگی کے لیے ضمانت کے طور پر ڈے گاما کی پرتگالی ایجنٹوں کو عارضی طور پر گرفتار کر لیا۔ اس صورت حال میں ناراض گاماکو سخت غصہ آیا اس نے طاقت کے ذریعے اس کے ساتھ چند مقامی لوگوں اور سولہ ماہی گیروں کو اپنے آدمیوں کی مدد سے قیدکرلیا۔ اس نے کئی افراد کو وحشیانہ طریقہ سے قتل کر کے ان کی لاشیں ساحل پر پھینک دیں
واسکو ڈے گامااس مہم میں توقع سے زیادہ کامیاب رہا۔ اس نے سامان تجارت کی فروخت سے 60گنا منافع کمایا۔
[[1500ء]] میں [[جنوبی امریکا]] کے ساحلوں پر حادثاتی آمد نے [[برازیل]] میں پرتگیزی نو آبادی کا آغاز کیا۔ اگلی کئی دہائیوں تک پرتگیزی جہاز راں [[مشرقی ایشیا]] کے ساحلوں اور جزائر کی خاک چھانتے رہے اور جہاں جہاں سے گزرتے گئے وہاں قلعے اور تجارتی مقامات قائم کرتے چلے گئے۔ [[1571ء]] میں [[لزبن]] سے [[ناگاساکی]] تک تجارتی راہداریوں کے قیام نے پرتگال کو ایک حقیقی عالمی سلطنت کی شکل دے دی اور دنیا بھر سے دولت مملکت میں آنے لگی۔
 
سطر 16:
[[دوسری جنگ عظیم]] کے بعد [[پرتگال]] کے رہنما [[انتونیو سالازار]] نے اس وقت پرتگیزی سلطنت کو بحال رکھنے کی کوشش کی جب [[یورپ]] کے بیشتر ممالک اپنی نو آبادیوں سے دستبردار ہو رہے تھے۔
 
[[1961ء]] میں [[گوا]] میں موجود پرتگیزی دستے نو آبادی کی جانب بڑھتے [[بھارت|بھارتی]] فوجیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ناکافی تھے۔ نہرو حکومت نے " پولیس ایکشن " کے نام پر بہت سے پرتگالیوں کو گوا سے نکال باہر کیا۔ سالازار نے افریقی نو آبادیوں میں آزادی کی جدوجہد کرنے والی قوتوں کے خلاف ایک طویل اور خونی جنگ لڑی۔ یہ غیر مقبول جنگ [[1971ء]] میں ان کی حکومت کے خاتمے کا باعث بنی جسے تاریخ پرتگال میں [[انقلاب گلنار]] (Carnation Revolution) کہا جاتا ہے۔ نئی حکومت نے فوری طور پر اپنی حکمت عملی تبدیل کی اور مکاؤ کے علاوہ اپنی تمام نو آبادیوں کی آزادی کو تسلیم کر لیا۔ مکاؤ معاہدے کے تحت [[1999ء]] میں واپس چین کے حوالے کر دیا گیا اور اس طرح پرتگیزی سلطنت کا اختتام ہوا۔
 
[[پرتگیزی زبان بولنے والے ممالک کی انجمن]] (CPLP) اسی سلطنت کی ثقافتی جانشیں ہے۔
سطر 23:
{{سلطنتیں}}
 
[[زمرہ:جدیدپرتگیزی پرتگالسلطنت]]
[[زمرہ:1999ء کی یورپ میں تحلیلات]]
[[زمرہ:جغرافیائی سانچےاستعماریت]]
[[زمرہ:تاریخ اور واقعات سانچہ جات]]
[[زمرہ:مملکت پرتگال]]
[[زمرہ:افریقہ میں پرتگیزی استعماریت]]
[[زمرہ:سابقہ سلطنتیں]]
[[زمرہ:شاہی سلطنتیں]]
[[زمرہ:سمندر پار سلطنتیں]]
[[زمرہ:ایشیا میں پرتگیزی استعماریت]]
[[زمرہ:پرتگیزیتاریخ سلطنتاور واقعات سانچہ جات]]
[[زمرہ:استعماریت]]
[[زمرہ:تاریخ پرتگال]]
[[زمرہ:جدید پرتگال]]
[[زمرہ:جغرافیائی سانچے]]
[[زمرہ:سابقہ سلطنتیں]]
[[زمرہ:سمندر پار سلطنتیں]]
[[زمرہ:شاہی سلطنتیں]]
[[زمرہ:مملکت پرتگال]]