"روح" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
سطر 6:
یہ حقیقت اپنی جگہ کہ آج تک [[سائنس]] کی تمام تر ترقی کے باوجود روح کو کسی بھی سائنسی زریعے سے دیکھا نہیں جاسکا ، دیکھنا تو درکنار کسی بھی انسانی پیمائشی [[آلے]] کے زریعے اسکو محسوس بھی نہیں کیا جاسکا ہے مگر اسکے باوجود اگر [[حیات]] کا مطالعہ فعلیات کے علم کی مدد سے کیا جاۓ (جو کہ دراصل [[حیوانیات]] کے ساتھ وسیع پیمانے پر [[طبیعیات]] کے اطلاق کا علم ہے) تو ایسے شواہد لاتعداد سامنے آتے ہیں جنکی تشریح روح کے تصور کے بغیر ممکن نہیں۔
 
گو یہ مقام نہیں؛ لیکن روح کا فعلیات میں ذکر سمجھنے کے لیۓ مختصر سا ذکر حیات کا نامناسب نہیں ہوگا۔ بنیادی طور پر [[زندگی]] [[خلیات]] سے ملکر بنی ہے، پھر خوردبینی سطح پر دیکھا جاۓ تو یہ خلیات بھی زندگی کی بنیاد نہیں (کم از کم ساختی نہیں) اورکیونکہ یہ مزید چھوٹے چھوٹے اجسام سے ملکر بنتے ہیں جنکو مجموعی طور پر [[درون خلیاتی]] [[عضیات]] (intracellular organelles) کہا جاتا ہے۔ پھر بات یہاں ختم نہیں ہوتی بلکہ خلیات میں موجود یہ درون خلیاتی عضیات ، مزید چھوٹے [[حیاتی سالمات]] (bio-molecules) سے ملکر بنے ہوتے ہیں، حیاتی سالمات کی چند اھم مثالیں؛ [[لحمیات]] (پروٹین)، [[نشاستہ]] (کاربوہائڈریٹ)، [[شحم]] (چکنائی یا لپڈز) اور وٹامن وغیرہ ہیں۔
 
حیاتی سالمات جیسا کہ نام سے ظاہر ہے ایسے [[سالمات]] کو کہا جاتا ہے جو حیاتی اجسام میں پاۓ جاتے ہوں۔ اور یہاں سے بات علم [[حیاتیات]] کی قید کو توڑ کر علم [[کیمیاء]] کی حدود میں داخل ہوجاتی ہے۔
 
 
اخذ کردہ از «https://ur.wikipedia.org/wiki/روح»