"روح" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
سطر 5:
===فعلیات اور روح===
یہ حقیقت اپنی جگہ کہ آج تک [[سائنس]] کی تمام تر ترقی کے باوجود روح کو کسی بھی سائنسی زریعے سے دیکھا نہیں جاسکا ، دیکھنا تو درکنار کسی بھی انسانی پیمائشی [[آلے]] کے زریعے اسکو محسوس بھی نہیں کیا جاسکا ہے مگر اسکے باوجود اگر [[حیات]] کا مطالعہ فعلیات کے علم کی مدد سے کیا جاۓ (جو کہ دراصل [[حیوانیات]] کے ساتھ وسیع پیمانے پر [[طبیعیات]] کے اطلاق کا علم ہے) تو ایسے شواہد لاتعداد سامنے آتے ہیں جنکی تشریح روح کے تصور کے بغیر ممکن نہیں۔
[[Image:HAYATISALMAAT.PNG|thumb|left|340px|[[خلیہ]]، اسکے اندر موجود [[عضیات]] اور ان عضیات میں موجود [[حیاتی سالمات]] کا آپس میں تعلق ظاہر کرنے کے لیۓ ایک وضاحتی خاکہ۔ شکل میں دوہری [[خلیاتی جھلی]] پر مرکوز چھوٹا مکعب ، جھلی کے اس حصہ کا احاطہ کرتا ہے جسکو سالمات دیکھانے کی خاطر دائیں جانب کے بڑے مکعب کی تک بڑا (میگنیفائی) کیا گیا ہے]]
 
گو یہ مقام نہیں؛ لیکن روح کا فعلیات میں ذکر سمجھنے کے لیۓ مختصر سا ذکر حیات کا نامناسب نہیں ہوگا۔ بنیادی طور پر [[زندگی]] [[خلیات]] سے ملکر بنی ہے، پھر خوردبینی سطح پر دیکھا جاۓ تو یہ خلیات بھی زندگی کی بنیاد نہیں (کم از کم ساختی نہیں) کیونکہ یہ مزید چھوٹے چھوٹے اجسام سے ملکر بنتے ہیں جنکو مجموعی طور پر [[درون خلیاتی]] [[عضیات]] (intracellular organelles) کہا جاتا ہے۔ پھر بات یہاں ختم نہیں ہوتی بلکہ خلیات میں موجود یہ درون خلیاتی عضیات ، مزید چھوٹے [[حیاتی سالمات]] (bio-molecules) سے ملکر بنے ہوتے ہیں، حیاتی سالمات کی چند اھم مثالیں؛ [[لحمیات]] (پروٹین)، [[نشاستہ]] (کاربوہائڈریٹ)، [[شحم]] (چکنائی یا لپڈز) اور وٹامن وغیرہ ہیں۔
 
اخذ کردہ از «https://ur.wikipedia.org/wiki/روح»