"کل یگ" کے نسخوں کے درمیان فرق

2 بائٹ کا اضافہ ،  3 سال پہلے
م
خودکار درستی+ترتیب+صفائی (9.7)
(گروہ زمرہ بندی: منتقل از زمرہ:نبوت بجانب زمرہ:پیشین گوئی)
م (خودکار درستی+ترتیب+صفائی (9.7))
 
== کل یگ کا آغاز ==
[[ہندو مذہبی دستاویزات]] کے مطابق جب [[کرشن]] نے دنیا کو خیرباد کہا تو کل یگ کی ابتدا ہوئی۔ [[گجرات (بھارت)|گجرات]] کے ایک مقام [[بھلکا]] جو [[ویراوال]] میں واقع ہے، پر ایک کتبہ نصب کیا گیا ہے جہاں سے [[کرشن]] نے دنیا کو الوداع کہا۔[[بھگوت پران]] کے مطابق [[کرشن]] نے جب دنیا چھوڑی تو [[دواپر یگ]] انتہا کو پہنچ چکا تھا اور کل یگ کا آغاز ہوا۔<ref>[[بھگوت پران]]: 1.18.6</ref><ref>[[وشنو پران]]: 5.38.8</ref><ref>[[برہما پران]]: 212.8</ref> [[سوریا سدھانت]] کے مطابق یہ واقعہ [[18 فروری]] 3102 قبل مسیح کی نصف شب کے بعد 02:27:30 پر رونما ہوا۔<ref>Matchett, Freda, ''"The Puranas"'', p 139 and Yano, Michio, ''"Calendar, astrology and astronomy"'' in </ref>
 
== موجودہ کل یگ کا زمانہ اور استخراج نظامِ کل یگ ==
* مزید دیکھیے: '''[[ابو ریحان البیرونی]]'''، '''[[دواپر یگ]]'''، '''[[آریہ بھٹ]]'''، '''[[سوریا سدھانت]]'''، '''[[وادیٔ سندھ کی تہذیب]]'''، '''[[موئن جو دڑو]]'''
[[سوریا سدھانت]] کے مطابق کل یگ کی ابتدا اُس وقت ہوئی جب [[کرشن]] اِس دنیا سے [[وشنو لوک]] کی طرف منتقل ہوئے۔[[آریہ بھٹ]] کی تحقیق کے مطابق کل یگ کا آغاز [[18 فروری]] 3102 قبل مسیح کی نصف شب بارہ بجے سے ہوا۔[[آریہ بھٹ]] نے اپنی تقویم "آریابھاٹیا" [[499ء]] میں مکمل کی۔ اُس وقت کل یگ کے 3600 سال گزر چکے تھے اور [[آریہ بھٹ]]<nowiki/>کی عمر 23 سال تھی۔[[آریہ بھٹ]] [[476ء]] میں پیدا ہوا تھا اور کل یگ کا 3577 واں سال تھا۔ اِس حساب سے کل یگ کا آغاز 3101 قبل مسیح سے ہوا (قبل مسیح کے سالوں میں شمسی سالوں کی تصحیح کے لیے ایک سال جمع کیا جاتا ہے۔ اور اِس حساب سے کل یگ کی ابتدا 3102 قبل مسیح سے ہوئی)۔ منجم کے ڈی آبھینکر کے مطابق کل یگ کا آغاز اُس وقت ہوا جب ہفت سیارگان ایک خط مستقیم میں کہکشاں میں واقع ہوئے۔ ایسا موقع ہزاروں سال بعد آتا ہے کہ جب ہفت سیارگان ایک ہی خط میں آ جائیں۔ [[وادیٔ سندھ کی تہذیب]] کے شہر [[موئن جو دڑو]] سے کھدائی کے دوران چند ایسی مہریں بھی دستیاب ہوئیں جن پر ہفت سیارگان کی یہ توجیہ مکمل انداز سے رقم کی گئی ہے۔ اِن مہروں سے فلکیاتی حساب سے تاریخ [[7 فروری]] 3104 قبل مسیح معلوم ہوتی ہے۔ اِسی طرز کا دوسرا ثبوت تحریری طور پر وردھ گرگ کی تقویم میں 500 قبل مسیح قبل کا ملتا ہے۔[[وید]] کے شارحین اور مفسرین نے بھی کل یگ کی تشریح و تفسیر کی ہے۔ [[بھکتی سدھانت گوسوامی]] کے مطابق دنیا اِس وقت کل یگ کے عہد میں ہے جو 432,000 سالوں پر محیط ہے۔ دوسرے شارحین [[وید]] کے مطابق ابھی دنیا [[دواپر یگ]] کے آخری عہد سے گزر رہی ہے، اِن میں [[سوامی سری یکتسوار]] اور [[پرمہانسا یوگ نندا]] شامل ہیں۔ [[آریہ بھٹ]] کی تحقیق کے مطابق اب تک یعنی سال [[2017ء]] تک کل یگ کے 5119 سال گزر چکے ہیں۔ مسلم منجم و ماہر فلکیات [[ابو ریحان البیرونی]] نے بھی کل یگ پر تحقیق پیش کی ہے۔
[[فائل:Kalki1790s.jpg|تصغیر|[[کلکی]] - [[1790ء]] کی تصویر]]
 
== کل یگ سے متعلق پیشگوئیاں ==
* مزید دیکھیے: '''[[بھگوت پران]]'''، '''[[وشنو پران]]'''، '''[[برہما پران]]'''، '''[[کلکی پران]]'''، '''[[وشنو]]'''، '''[[کلکی]]'''
[[بھگوت پران]] اور [[کلکی پران]] کے مطابق کل یگ کی پیشگوئیاں یہ ہیں کہ:
* حکمران غیر معقول ہوں گے اور عوام پر مختلف اقسام کے ٹیکس کا نفاذ کریں گے۔
* لوگ اُن مقامات کی طرف ہجرت کریں گے جہاں گندم اور [[جو]] بکثرت پیدا ہوں گے۔
* حکمران عوام کی بھلائی اور بہتری کے لیے کوئی خاص اقدامات نہیں اُٹھائیں گے بلکہ نظامِ حکومت محض وقت گزاری کے ساتھ ختم ہوتا رہے گا۔
* لوگوں میں دولت کی ہوس اور لالچ ہوگی جبکہ غصہ اور غضب عام ہوگا۔
== کلکی کی پیشگوئی ==
* مزید دیکھیے: '''[[کلکی]]'''
[[ہندو مذہبی دستاویزات]] کے مطابق [[وشنو]] کا دسواں [[اوتار]] [[کلکی]] کل یگ کے آخری زمانے میں ظاہر ہوگا جو دنیا سے برائیوں اور گناہوں کے خاتمے کے لیے کام کرے گا۔
 
== مزید دیکھیے ==
 
== حوالہ جات ==
{{حوالہ جات}}
<references />
 
[[زمرہ:پیشین گوئی]]
[[زمرہ:آٹھ یگ]]
[[زمرہ:چار یگ]]
[[زمرہ:ویدی دور]]
[[زمرہ:ہندو فلکیات]]
[[زمرہ:بھارت میں وقت]]
[[زمرہ:ہندوپیشین فلسفیانہ تصوراتگوئی]]
[[زمرہ:تاریخ ریاضی]]
[[زمرہ:پیشینچار گوئییگ]]
[[زمرہ:نیپال میں وقت]]
[[زمرہ:وقت کی اکائیاں]]
[[زمرہ:چارویدی یگدور]]
[[زمرہ:ہندو تقویم]]
[[زمرہ:ہندو فلکیاتفلسفیانہ تصورات]]
[[زمرہ:ویدیہندو دورفلکیات]]