"ہیسٹیہ" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م اضافہ خانہ معلومات > (بدرخواست صارف:BukhariSaeed)
م خودکار درستی+ترتیب+صفائی (9.7)
سطر 21:
اساطیر کے مطابق، ہیسٹیہ ایک لکڑی کے تخت پر [[اون|اُون]] کا تکیہ لے کر بیٹھتی تھی اور اپنی آجزی میں اِس نے اپنے لیے کسی علامت کا امتیاز بھی نہیں کیا۔ چُنانچہ اِسے ایک رحَم دل، مہَربان اور عاجز دیوی سمجھا جاتا ہے۔ یونانی لوگ جہاں بھی ایک نئی بستی بساتے تھے وہاں اپنی سابقہ بستی کے عوامی آتش دان کے کچھ حصّوں سے سب سے پہلے ہیسٹیہ کے نام ایک قربان گاہ کھڑی کرتے تھے۔
 
== زندگی ==
=== پیدائش ===
ہیسٹیہ، [[کرونس]] اور [[ریہہ]] کے ہاں پیدہ ہونے والی پہلی اولاد تھی۔ اِس کی پیدائش کے وقت، کرونس کو اِس بات کا علم ہو چلا تھا کہ اِس ہی کی اولاد میں سے ایک اِس کا تخت اُلٹ دے گی۔ اِسی وجہہ کو بُنیاد بنا کر کرونس نے یہ ٹھان لی کہ آئندہ پیدہ ہونے والی ہر اولاد کو وہ مار ڈالے گا۔ البتہ، کرونس نے یہ مُناسب سمجھا کہ وہ اپنے بچوں کو کھا جائے تاکہ یہ اُس کے پیٹ میں ہی ہمیشہ جیوت رہیں اور یوں عُمر بھر کی قید میں اپنی سزا کاٹیں۔
 
=== کرونس کے پیٹ سے رہائی ===
قِسمت نے بازی تب پلٹی جب کرونس کی بیوی ریہہ نے [[زیوس]] کو اِس درندگی سے بچانے کے لیے اُسے ایک غار میں جنم دیا۔ زیوس نے بڑے ہو کر کرونس کو ایک ایسی عقِیق دَوا دے ڈالی جس سے اُس کے پیٹ میں پڑی ہر چیز باہر آ گئی۔ ہیسٹیہ کرونس کے پیٹ میں جانے والی پہلی اولاد تھی لیکن نکلنے والی آخری؛ اِس لحاض سے اِسے کرونس کی پہلی اولاد اور آخری اولاد بھی تصّور کیا جاتا ہے۔ پیٹ سے اُگلے جانے کے بعد کرونس کے تمام بچوں نے اپنے باپ سے اُس کی درندگی کا اِنتقام لیا۔ بدلہ لینے کے بعد ہیسٹیہ کو دو شادی کی درخواستیں آئیں، ایک [[پوسائڈن]] کی طرف سے اور ایک [[اپالو]] کی طرف سے ؛ ہیسٹیہ نے اِن دونوں کو ہی ٹھُکرا کر رد کر دیا اور زیوس کے سر کی قسم کھا کر ہمیشہ دوشیزہ رہنے کا اعلان کیا۔
 
== ہیسٹیہ کی اساطیری پہچان ==
کرونس اور ریہہ کی پہلی (اور کرونس کے پیٹ سے اُگلے جانے کے اعتبار سے آخری) بیٹی ہونے کے ناتے، گھر کی ہر دعوت میں ہیسٹیہ کے نام شراب کا پہلا اور آخری پیالہ لیا جاتا تھا۔ ہر یونانی بستی میں ایک عوامی آتش گاہ ہوا کرتی تھی جو ہیسٹیہ کی نذر دی جاتی تھی۔ اِس مرکزی عوامی آتش گاہ کی یہ اہمیت تھی کہ بستی میں آنے والے تمام بیرونی سفیروں اور مہمانوں کو اِس کے گرد ہی دعوت دی جاتی تھی۔
 
سطر 43:
== حوالہ جات ==
{{حوالہ جات}}
 
{{یونانی اساطیر (اولمپوی)}}
 
[[زمرہ:آتشی دیویاں]]
[[زمرہ:نام ہائے خدا]]
[[زمرہ:یونانی علم الاساطیر]]
[[زمرہ:یونانی معبود]]
[[زمرہ:یونانی علم الاساطیر]]
[[زمرہ:نام ہائے خدا]]