"یاقوت تیموری" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م درستی املا بمطابق فہرست املا پڑتالگر + ویکائی
م خودکار درستی+ترتیب+صفائی (9.7)
سطر 1:
'''یاقوت تیموری''' ([[فارسی زبان]]: خِراجِ عالم) ایک غیر متوازی شکل کا [[یاقوت]] ہے جو [[ہندوستان]] کے بیشتر حکمرانوں کے شاہی جواہرات کا حصہ رہا ہے۔
== تاریخ ==
یاقوت تیموری کا مقام دریافت معلوم نہیں ہو سکا، البتہ یہ معلوم ہو سکا ہے کہ یہ غالباً تیرہویں صدی عیسوی کے نصف اول کے بعد دریافت ہوا ہوگا کیونکہ یہ یاقوت [[امیر تیمور]] کے شاہی جواہرات میں شامل تھا۔ [[امیر تیمور]] کے بعد یہ مغل حکمرانوں سے ہوتا ہوا [[جلال الدین اکبر]]، [[جہانگیر]]، [[اورنگزیب عالمگیر]]، [[فرخ سیر]] کے استعمال میں رہا۔ [[نادر شاہ]] نے اِسے [[1739ء]] میں [[دہلی]] پر حملہ کے وقت مغل [[شہنشاہ]] [[محمد شاہ]] سے چھین لیا تھا۔ شاہ [[ایران]] [[نادر شاہ]] اور [[افغانستان]] کے بادشاہ [[احمد شاہ ابدالی]] کے زیر استعمال بھی رہا۔ [[1849ء]] میں جب [[سکھ سلطنت]] ختم ہو گئی اور [[ایسٹ انڈیا کمپنی]] نے آخری مہاراجہ [[دلیپ سنگھ]] سے تمام شاہی جواہرات اپنی تحویل میں لیے تو یہ یاقوت بھی اُن کی تحویل میں آ گیا جسے [[ایسٹ انڈیا کمپنی]] نے [[1851ء]] میں [[ملکہ وکٹوریہ]] کو بطور تحفہ پیش کر دیا۔ [[1853ء]] میں یہ یاقوت [[ملکہ وکٹوریہ]] کے شاہی ہار کی زینت بنا دیا گیا۔ [[1911ء]] کے [[دہلی دربار]] میں آخری بار اِسے برطانوی [[ملکہ میری]] نے پہنا تھا، بعد ازاں کسی برطانوی ملکہ نے اِسے اِس ہار کی طوالت کے سبب نہیں پہنا۔
 
== وزن ==
[[1612ء]] سے [[1771ء]] تک یہ محض ایک گہرے سرخ رنگ کے غیر متوازی اور بے ڈھنگی شکل کا پتھر تھا۔ اِس یاقوت کو اولاً ایک عام یاقوت سمجھا گیا، حتیٰ کہ [[1851ء]] میں معلوم کیا گیا کہ دراصل یہ یاقوت احمر ہے یعنی کہ گہرے سرخ رنگ کا یاقوت جو جواہرات میں بیش قیمت سمجھا جاتا ہے۔ اِس کا وزن 361 [[قیراط]] یعنی 72 گرام ہے۔<ref>https://www.royalcollection.org.uk/eGallery/object.asp?object=100017&row=0&detail=about</ref>
== مزید دیکھیے ==
سطر 16:
{{مغلیہ سلطنت کے شاہی جواہرات}}
 
[[زمرہ:قرون وسطی کی تاریخ ہندوستان]]
[[زمرہ:مغلیہ سلطنت کے شاہی جواہرات]]
[[زمرہ:گلے کے ہار|گلوبند]]
[[زمرہ:برطانوی ایسٹ انڈیا کمپنی]]
[[زمرہ:سکھ سلطنت]]
[[زمرہ:قرون وسطی کی تاریخ ہندوستان]]
[[زمرہ:گلے کے ہار|گلوبند]]
[[زمرہ:مغلیہ سلطنت کے شاہی جواہرات]]