"رشید احمد گنگوہی" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م خودکار درستی+ترتیب (9.7)
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
سطر 3:
'''مولا رشید احمد گنگوہی''' ہندوستان کے شہر [[گنگوہ]] میں 1829ء کو پیدا ہوئے۔ آپ ایک صوفی تھے۔ علما ء دیو بند آپ سے خاصہ تعلق رکھتے تھے۔
{{چشتیہ امدادیہ صابریہ}}
Email
امام ربّانی حضرت مولانا رشید احمد گنگوہی قدس سرّہ العزیز
المتوفیٰ ۱۹۰۴ء
ابتدائی حالات ِزندگی
دیوبند سے ربط
روحانی ہدایت
برطانوی سامراج کے خلاف جنگ
درس حدیث
امام ربانی حضرت مولانا رشید احمد گنگوہی کے بارے میں عبید اللہ سندھی کا بیان
دارالعلوم دیوبند کی سر پرستی
وفات
 
ابتدائی زندگی
امام ربانی حضرت مولانا رشید احمد گنگوہیؒ ۶/ذی قعدہ ۱۲۴۲ھ کو دوشنبہ کے دن گنگوہ، ضلع سہارنپور، یوپی میں پیدا ہوئے، ان کے والد ماجد مولانا ہدایت احمد اپنے زمانے کے ایک جید دینی عالم تھے، وہ دہلی کے حضرت شاہ غلام علی مجددی دہلویؒ سے مجاز تھے۔
 
حضرت گنگوہیؒ قرآن شریف وطن میں پڑھ کر اپنے ماموں کے پاس کرنال چلے گئے، اور ان سے فارسی کی کتابیں پڑھیں، پھر مولوی محمد بخش رامپوری سے صرف و نحو کی تعلیم حاصل کی۔ ۱۲۶۱ھ میں دہلی پہنچ کر حضرت مولانا مملوک علی نانوتویؒ کے سامنے زانوئے تلمذ تہ کیا، یہیں حجۃ الاسلام مولانا محمد قاسم النانوتوی ؒ سے تعلق قائم ہوا ، جو پھر ساری عمر قائم رہا۔ دہلی میں معقولات کی بعض کتابیں مفتی صدرالدین آزردہ سے بھی پڑھیں، آخر میں حضرت شاہ عبد الغنی مجددی ؒ کی خدمت میں رہ کر علم حدیث کی تحصیل کی۔
 
گرچہ قیامِ دارالعلوم دیوبند میں کوئی فعال کردار آپ کا نہیں ملتا مگر طالب علمی کے زمانے سے ہی حجۃالاسلام محمد قاسم نانوتویؒ سے تعلق رہا۔ اسی وجہ سے مؤرخین کا کہنا ہے کہ ۱۲۸۳ھ مطابق ۱۸۶۶ء میں دارالعلوم کے قیام سے آپ بے خبر نہیں تھے۔ مدرسہ عربی اسلامی دیوبند کے قیام کے دوسال بعد۱۲۸۵ھ میں دارالعلوم دیوبند سے حضرت گنگوہی کے رسمی تعلق کا سراغ ملتا ہے۔ حجۃالاسلام مولانا محمدقاسم نانوتویؒ بانئ دارالعلوم دیوبند کی وفات کے بعد آپ دارالعلوم دیوبند کے دوسرے سرپرست مقرر ہوئے۔ دارالعلوم کے نصاب کو تیار کرنے میں آپ کا اہم کردار رہا ہے۔اس لئے مولانا محمد قاسم نانوتویؒ کے ساتھ آپ بھی مسلک دارالعلوم دیوبند کے پیشوا ہیں۔
 
== حوالہ جات ==