"قرارداد پاکستان" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م املا درستگی
(ٹیگ: ترمیم ماخذ 2017ء)
م درستی املا بمطابق فہرست املا پڑتالگر + ویکائی
سطر 1:
[[فائل:Working Committee.jpg|تصغیر|لاہور میں آل انڈیا مسلم لیگ کی مجلس عاملہ کے اجلاس میں ہندوستان بھر کے مسلمان رہنما]]
 
[[23 مارچ]]، [[1940ء]] کو [[لاہور]] کے [[اقبال پارک|منٹو پارک]] میں [[آل انڈیا مسلم لیگ]] کے تین روزہ سالانہ اجلاس کے اختتام پر وہ تاریخی قرارداد منظور کی گئی تھی جس کی بنیاد پر [[آل انڈیا مسلم لیگ|مسلم لیگ]] نے برصغیر میں مسلمانوں کے لئےعلیحدہلئے علیحدہ وطن کے حصول کے لیے تحریک شروع کی اور سات برس کے بعد اپنا مطالبہ منظور کرانے میں کامیاب رہی۔
 
[[برصغیر]] میں [[برطانوی راج]] کی طرف سے اقتدار عوام کو سونپنے کے عمل کے پہلے مرحلے میں 1936ء/1937ء میں جو پہلے عام انتخابات ہوئے تھے ان میں [[آل انڈیا مسلم لیگ|مسلم لیگ]] کو بری طرح سے ہزیمت اٹھانی پڑی تھی اور اس کے اس دعویٰ کو شدید زک پہنچی تھی کہ وہ بر صغیر کے مسلمانوں کی واحد نمائندہ جماعت ہے۔ اس وجہ سے [[آل انڈیا مسلم لیگ|مسلم لیگ]] کی قیادت اور کارکنوں کے حوصلے ٹوٹ گئے تھے اور ان پر ایک عجب بے بسی کا عالم تھا۔