"لائم اوفلاہرٹی" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م درستی املا بمطابق فہرست املا پڑتالگر + ویکائی
م خودکار: خودکار درستی املا ← سے، سے
سطر 34:
 
== حالات زندگی ==
لائم اوفلاہرٹی [[28 اگست]] [[1896ء]] میں آئنشمور، [[آئرلینڈ]] میں پیدا ہوا۔<ref name="britannica.com">[http://www.britannica.com/biography/Liam-OFlaherty لائم اوفلاہرٹی، دائرۃالمعارف برطانیکا آن لائن]</ref> [[آئرلینڈ]] کے بیشتر لوگوں کی طرح اس کا بچپن بھی غربت میں بسر ہوا۔ اسے بچپن ہی سے اپنی مادری زبان سے عشق کی حد تک لگاؤ تھا اور وہ اسے دنیا کے کونے کونے میں پہچانے کا عزم رکھتا تھا، اگرچہ ماں باپ کی طرف سے اس ضمن میں کبھی بھی اس کی حوصلہ افزائی نہ کی گئی۔ ابتدائی تعلیم کی تکمیل کے بعد اس نے مذہبی تعلیم حاصل کی تاکہ پادری کا پیشہ اختیار کر سے۔سے ۔ تاہم [[1917ء]] میں اسے آئرش گارڈز میں بھرتی ہو کر محاذِ جنگ پر جانا پڑا۔ [[پہلی جنگ عظیم]] کا یہ دور اس کے لیے خاصا پُر صعوبت ثابت ہوا، وہ محاذِ جنگ پر زخمی ہوا اور خاصا عرصہ زیرِ علاج رہا۔ بعد ازاں [[1933ء]] میں اس پر دماغی صدمے کا دورہ پڑا جس کی وجہ بھی [[پہلی جنگ عظیم]] کی تلخیاں بتائی جاتی ہیں۔ جنگ کے بعد اس نے [[آئرلینڈ]] کو خیر باد کہہ کر [[امریکہ]] میں کونت اختیار کرلی جہاں وہ مختصر عرصے کے لیے [[ہالی وڈ]] میں بھی رہا۔ [[امریکہ]] سے ہی اس کی ادبی زندگی کا صحیح معنوں مین آغاز ہوا تاہم وہ اپنی مادری زبان کی ترویج و اشاعت کے لیے خاصا سرگرم رہا۔ [[انگریزی زبان|انگریزی]] زبان و ادب کے ساتھ ساتھ وہ ا پنی مادری زبان میں بھی کہانیاں تخلیق کرتا رہا۔ وہ مرتے دم تک آئرش تہذیب و ثقافت اور زبان و ادب کا علمبردار رہا۔<ref>لائم اوفلاہرٹی، مصنف کا تعارف، اردو ڈائجسٹ لاہور، ص 103</ref>
 
== وفات ==